اردو ویب پراجیکٹس زمرہ کے نئے مدیر: محمد عمر

اردو محفل کے کلیدی مقاصد میں سے ایک اردو سے متعلقہ سافٹویئر ڈیولیپمنٹ بھی ہے۔ اور وقتاً فوقتاً محفلین اس میں اپنا کردار ادا کرتے رہتے ہیں۔ اردو ویب پراجیکٹ زمرہ کو مزید فعال کرنے لیے محمد عمر بھائی کو اس زمرہ کی ادارت سونپی گئی ہے۔
امید ہے کہ وہ اس زمرہ کو فعال رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ میں انتظامیہ اور مدیران کی طرف سے آپ کو عملہ میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ امید ہے کہ محفلین اور بالخصوص ڈیویلپمنٹ کی فیلڈ سے متعلق محفلین اس زمرہ کو فعال بنانے میں ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔ :)
 
یہ بھی بہت اچھا قدم اٹھایاگیا ہے ۔ محمد عمر صاحب کو مبارک ہو!
اللہ کریم آپ کو اس بے لوث خدمت کا اجرِ عظیم عطا فرمائے ، آپ کے وقت اور توانائی میں برکت عطا فرمائے اور کام کو آپ کے لئے آسان بنادے! آمین ۔
 
Top