نیرنگ خیال

لائبریرین
محمداحمد بھائی کی رکنیت کی عمر محفل کی کل عمر سے ایک آدھ برس کم ہے۔ جس کی وجہ سے وہ یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے اس محفل کو بڑا ہوتے دیکھا۔ یہ الگ بات ہے کہ انجانے جوابات اور سوالات کا ڈر انہیں ایسا کہنے سے روکے ہے۔ ۱۱ نومبر ۲۰۰۶ کو محفل میں رکنیت لی اور پھر بس بقول اپنے ہی کہ " پھر ایسی روشنی ہوئی کہ روشنی کے ہوگئے"۔۲۲ہزار ۶ سو ۲۱ مراسلات کر کے محفل کے چند باتونی لوگوں میں خود کو شمار کروایا۔ عمومی طور پر غمناک اور ناپسندیدہ باتوں سے گریز کیا۔ جس کا ثبوت ان کو دی گئی ریٹنگ ہے۔ محفل کے معروف شعراء کرام میں سے ہیں۔ اور شعر کی طرح نثر میں بھی اپنا ایک منفرد اسلوب رکھتے ہیں۔ موضوع سنجیدہ ہو یا ہلکا پھلکا، روزمرہ سے ہو یا کسی گھمبیر صورتحال کا نتیجہ۔ احمد بھائی کی غائر نظری اس کو ایسے نثر میں پروتی ہے کہ بندے کو نثر میں شاعری کا لطف آجاتا ہے۔ہر قسم کے موضوعات پر اپنی رائے بنا کسی تام جھام کے بیان کرنے پر مکمل دسترس رکھتے ہیں، اور معاملات زندگی کے پہلوؤں پر سنجیدہ اور گہری نگاہ رکھتے ہیں۔
یوں تو احمد بھائی کا تفصیلی تعارف ایک مضموں کا متقاضی ہے، سو اس کو پھر کسی وقت پر اٹھا رکھتے ہیں۔ اور مختصر احوال کے بعدان کی چند خوبصورت تحاریر کے ربط پیش خدمت ہیں۔

مفت ہوئے بدنام ۔۔۔۔ از ۔۔۔۔ محمد احمدؔ

نشست بند ، اردو اور چالان

جادو کا کھلونا ۔۔۔از ۔۔۔ محمد احمدؔ

عقل ہے محوِ تماشا ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمدؔ

منہ دھو رکھیے۔ [فیس واش کی فسوں کاریاں] از ۔۔۔ محمد احمدؔ

سفید بھیڑ ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمدؔ

میٹر شارٹ

محمداحمد

لائبریرین
نین بھائی!

یہ سراسر آپ کی محبت ہی ہے کہ آپ نے اتنے اچھے الفاظ میں خاکسار کی تحریروں کا ذکر کیا ہے ۔ ورنہ حقیقت تو یہی ہے کہ ہماری تحریریں تو بس ہمارے ہی دل کے پھپھولے پھوڑنے کے کام آتی ہیں۔
 
حقیقت یہ ہے کہ میں اتنی تعریف نہیں کی جتنی کرنی چاہیے تھی۔۔۔۔ لیکن آپ والا ڈسکلیمر لگانا ضروری ہے۔۔ کہ بنا کسی ۔۔۔ رکنیت کے۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ
 
شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ محمد احمد بھائی بہت اچھا لکھتے ہیں اور میں ان کی تحریروں کا مداح ہوں، لیکن شکایت یہ ہے کہ لکھتے بہت کم ہیں۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔

محفل میں کم اور فیسبک پر زیادہ پائے جاتے ہیں۔
 
اور فیس بک پر جس قسم کی شاعری پڑھتے ہیں۔ اس سے بھی احتراز ضروری ہے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
احمد بھائی کے قلم قتیلوں میں ہم بھی شامل ہیں لیکن اکثر تعریف کے لئے الفاظ ہی ڈھونڈتے رہ جاتے ہیں ۔ اس شاعری کا بُرا ہو کہ نثر کی طرف کم ہی مائل ہونے دیتی ہے ۔ اور اسی شاعری کی وجہ سے ابھی تک نثر پر ڈھنگ سے داد دینا بھی نہیں آیا۔ شاعری میں تو واہ اور آہ سے کام چل جاتا ہے ۔لیکن نثر پڑھ کر ارے واہ واہ اور اجی کیا بات ہے کہنا کچھ عجیب سا لگتا ہے ۔ احمد بھائی سے گزارش ہے کہ میری واہ واہ اور کیا کہنے کو مناسب سی "نثری داد" میں ڈھال لیں اور پھر اسے پچاس سے ضرب دے لیں ۔
باقی ادھار رہا ۔ :):):)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
احمد بھائی کے تمام نثر پارے تو ابھی تک میں نے نہیں پڑھے (پڑھنے کا دیرینہ ارادہ ابھی تک موجود ہے :)) لیکن ان کی جتنی نثر بھی اب تک نظر سے گزری ہے اس میں دو تین عناصر بہت نمایاں نظر آتے ہیں ۔ سب سے پہلی بات تو یہ کہ انہیں زبان و بیان پر عبور حاصل ہے ۔ کوئی فاش لسانی لغزش نظر نہیں آتی۔ (درحقیقت اردو محفل پر نثر سے میری عدم رغبت کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ بہت کم نثرپارے زبان و بیان کی اغلاط یا املا کے نقائص سے پاک ہوتے ہیں ۔ سو تھوڑا سا پڑھ کر ہی دل اچاٹ ہوجاتا ہے)۔ دوسری بات یہ کہ مضمون کو بڑے واضح اور صاف انداز میں پیش کرتے ہیں ۔ کوئی الجھاؤ نظر نہیں آتا۔ بہت رواں تحریر ہوتی ہے ۔ یہ عموماً اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ مصنف کو موضوع پر پوری گرفت حاصل ہے اور نفسِ مضمون کا ایک صاف ستھرا خاکہ اس کے قرطاسِ ذہن پر نقش ہے جسے وہ تحریر کی صورت کامیابی سے کاغذ پر منتقل کئے جارہا ہے ۔ تیسری بات یہ کہ ان کے موضوعات میں تنوع ہے ۔ ہلکے پھلکے شگفتہ موضوعات سے لے کر سنجیدہ سماجی اور سیاسی معاملات پر قلم اٹھاتے ہیں اور ان کا اندازِ تحریر موضوع کی مناسبت سے رنگ بدلتا رہتا ہے ۔ احمد بھائی اردو محفل پر موجود ان چند قلم کاروں میں سے ہیں کہ جن کی نثر میں شوق سے پڑھتا ہوں خصوصاً ان کے شگفتہ مضامین جو نہ صرف مختصر ہوتے ہیں بلکہ بہت جاندار بھی!
 
میں ایسی باتاں ہی لکھنا چاہتا تھا۔۔۔۔لیکن ایسی دسترس نہ ہونے کے سبب لکھ نہ پایا۔۔۔۔ جزاک اللہ
 
محمداحمد

لائبریرین
ماشاء اللہ محمد احمد بھائی بہت اچھا لکھتے ہیں اور میں ان کی تحریروں کا مداح ہوں، لیکن شکایت یہ ہے کہ لکھتے بہت کم ہیں۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
بہت محبت ہے شمشاد بھائی آپ کی۔
کم کم لکھنے میں کچھ اپنی کوتاہی بھی ہے اور کچھ یہ کہ جب تک کوئی تحریر خود ہم پر سوار نہ ہو ہمیں لکھنے کا خیال ہی نہیں آتا۔
محفل میں کم اور فیسبک پر زیادہ پائے جاتے ہیں۔

فیس بک پر ہم آج کل کچھ زیادہ پائے جا رہے ہیں ۔ ورنہ محفل کی سرگرمی کے مقابلے میں فیس بک پر بہت کم پوسٹس ہیں ہماری۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اچھا ہوا نہیں لکھیں!

بندہ پڑھ پڑھ کر شرمندہ ہی ہوتا رہتا ہے۔
شرمندگی سے بچنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو اپنی زبان میں بھی خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں، جیسا کہ مرزا بھائی، قیصرانی بھائی اور شاہ صیب کو پیش کر چکے ہیں۔ پسند آپ کی۔ تحریر ہماری۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
شرمندگی سے بچنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو اپنی زبان میں بھی خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں، جیسا کہ مرزا بھائی، قیصرانی بھائی اور شاہ صیب کو پیش کر چکے ہیں۔ پسند آپ کی۔ تحریر ہماری۔۔۔

جواب تو بعد کی بات ہے۔ ہماری تو یہ بھی سمجھ نہیں آ رہا کہ اس پر کیا ریٹنگ پاس کی جائے۔ :weep:
 
محمداحمد

لائبریرین
شرمندگی سے بچنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو اپنی زبان میں بھی خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں، جیسا کہ مرزا بھائی، قیصرانی بھائی اور شاہ صیب کو پیش کر چکے ہیں۔ پسند آپ کی۔ تحریر ہماری۔۔۔

ویسے ان لوگوں کے ساتھ کیا واردات ہوئی تھی؟ :thinking:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

لاریب مرزا

محفلین
احمد بھائی اردو محفل کے بہترین نثر نگار ہیں. ان کی اردو بے حد ادبی اور ہم جیسے نو آموز محفلین کے لیے بہترین مثال ہے. جتنی ان کی شاعری شاندار ہے اتنی ہی ان کی نثر لا جواب ہے. وہ زبان و بیان پر عبور رکھتے ہیں اور اردو محفل میں ہمارے پسندیدہ نثر نگاروں میں سے ایک ہیں. :)
 
Top