محفل کے نثر نگار

  1. محمد تابش صدیقی

    اردو محفل کے نثر نگار - عبد الرحمٰن

    عبد الرحمن بھائی کی تحاریر احساس کے خمیر سے گندھی ہوتی ہیں، اور قاری کے جذبات کو چھوتی ہیں۔ سنجیدہ موضوعات کے ساتھ ساتھ پرمزاح تحاریر کے ساتھ بھی پورا انصاف کرتے نظر آتے ہیں۔سب سے اہم بات یہ کہ قاری تحریر کے اختتام تک تحریر سے بندھا رہتا ہے۔ اب یہ میری مبالغہ آرائی ہے یا حقیقت؟ یہ جانچنے کے لیے...
  2. محمد تابش صدیقی

    اردو محفل کے نثر نگار - نوید ناظم

    فی زمانہ مختصر مگر پر اثر لکھنے والے معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔ دریا کو کوزے میں بند کرنا ویسے بھی کوئی آسان کام نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ ہنر ہمارے بھائی نوید ناظم کو بخوبی عطا فرمایا ہے۔ کم الفاظ میں موضوع سے ہٹے بغیر پر اثر بات کرنا اور اپنا مدعا مکمل طور پر قاری تک پہنچا دینا، ان کا طرۂ امتیاز...
  3. محمد تابش صدیقی

    اردو محفل کے نثر نگار - عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری بھائی زندہ دل محفلین میں سے ایک ہیں۔ چوہدری صاحب کی پہچان محفل پر ایک بذلہ سنج شخصیت کی ہے۔ باضابطہ تحاریر کم لکھی ہیں۔ مگر پڑھ کر احساس ہوتا ہے کہ انھیں مزید لکھنا چاہیے۔ سنجیدہ اور پرمزاح ہر دو طرح کی نثر میں ان کا اندازِ تحریر قاری کی توجہ آخر تک تحریر سے ہٹنے نہیں دیتا۔ محفل...
  4. محمد تابش صدیقی

    اردو محفل کے نثر نگار - محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن بھائی نے محفل پر دس سال میں اپنا رنگ خوب جمایا ہے۔ اور بلاشبہ ہر فن مولا کہلانے کے لائق ہیں۔ طنز و مزاح کا میدان ہو تو کیا شاعری اور کیا نثر، ہر دو میدان کے شہسوار ہیں۔ سفر نامے اس انداز سے تحریر کرتے ہیں کہ پڑھنے والا ساتھ سفر کر رہا ہو۔ زیادہ رجحان طنز و مزاح کی طرف ہونے کے...
  5. محمد تابش صدیقی

    اردو محفل کے نثر نگار - راحیل فاروق

    راحیل فاروق بھائی سے پہلا تعارف تو ان کی جاندار شاعری کے ذریعہ ہوا۔ مگر جب انھوں نے اپنی نثر نگاری کے جلوے دکھائے، تو ان میں موجود نثر نگار اور شاعر ایک دوسرے کے ہم پلہ دکھائی دیے۔ اور پھر موضوعات کا تنوع۔ اردو ادب کا موضوع ہو، روزمرہ واقعات سے اخذ کردہ مزاح ہو یا سبق، یا حساس معاشرتی موضوعات...
  6. شمشاد

    اردو محفل کے نثر نگار - ظفری

    اردو محفل کے نثر نگاروں میں ایک نام اردو محفل کے بہت ہی پرانے رکن ظفری ہیں۔ ان کی تحریریں اردو محفل میں جابجا بکھری ہوئی ہیں۔ گو کہ انہوں نے کم لکھا لیکن بہت اچھا لکھا۔ ان کی تحریروں میں مزاح وہ بہت اعلی پائے کا مزاح ہے۔ جس کو پڑھ کر قاری بے اختیار مسکرا دیتا ہے۔ چند حسینوں کے خطوط، چند تصویر...
  7. شمشاد

    اردو محفل کے نثر نگار - سید عمران

    سید عمران اردو محفل کے پرانے رکن ہیں۔ انہوں نے 17 دسمبر 2015 کو اردو محفل کی رکنیت حاصل کی۔ ان کی تحریریں بلا شبہ بہت اچھی ہیں۔ قاری کو ایسے جکڑ لیتی ہیں کہ پوری تحریر پڑھے بغیر چین نہیں پڑتا۔ ان کی تحریریں اردو محفل پر جابجا بکھری پڑی ہیں۔ مسلم مشاہیر: بابائے لاہور تارکِ سلطنت بادشاہ اور سات...
  8. نیرنگ خیال

    اردو محفل کے نثر نگار:: محمداحمد

    محمداحمد بھائی کی رکنیت کی عمر محفل کی کل عمر سے ایک آدھ برس کم ہے۔ جس کی وجہ سے وہ یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے اس محفل کو بڑا ہوتے دیکھا۔ یہ الگ بات ہے کہ انجانے جوابات اور سوالات کا ڈر انہیں ایسا کہنے سے روکے ہے۔ ۱۱ نومبر ۲۰۰۶ کو محفل میں رکنیت لی اور پھر بس بقول اپنے ہی کہ " پھر ایسی روشنی...
  9. محمد خلیل الرحمٰن

    اردو محفل کے نثر نگار:: انور جمال

    انور جمال نے اردو محفل میں ۲۰۱۰ء میں شرکت کی ۔ اس لحاظ سے پرانے ممبر ہیں۔ خوبصورت افسانے لکھتے ہیں۔ اندازِ بیان نہایت اعلیٰ۔ ایک سماں باندھ دیتے ہیں۔ محفل میں ان کے افسانوں کے لنک درج ذیل ہیں۔ ماسٹر جی | اردو محفل فورم (urduweb.org) کمار سانو | اردو محفل فورم (urduweb.org) نیلا دروازہ | اردو...
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    اردو محفل کے نثر نگار:: ایس ایس ساگر

    ایس ایس ساگر اردو محفل میں نسبتاً نئے ممبر ہیں لیکن خوبصورت انداز میں ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں افسانے لکھتے ہیں۔ ساگر بھائی نے ۱۶ فروری ۲۰۲۰ء کو اردو محفل میں شرکت کی اور تب سے چند مزے دار کہانیاں شریک محفل کرچکے ہیں۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔ اپنے تعارف میں ساگر بھائی نے اپنے بارے میں...
  11. محمد خلیل الرحمٰن

    اردو محفل کے نثر نگار:: نیرنگَ خیال عرف نین بھیا

    نیرنگِ خیال اردو محفل کی جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ محفلین ان کی شوخ و شنگ تحریروں کو بہت دلچسپی کے ساتھ پڑھتے ہیں۔ اردو محفل کے پرانے ساتھیوں میں سے ہیں ۲۰۱۲ء میں محفل میں شریک ہوئے اور اب تک اٹھارہ ہزار سے زیادہ مراسلے تحریر کرچکے ہیں۔ اپنے پروفائل میں نیرنگ کے قلم سے کے ٹیگ کے تحت اپنی تحریروں...
  12. محمد خلیل الرحمٰن

    اردو محفل کے نثر نگار

    اردو محفل میں بہت سے نثر نگار موجود ہیں جو گاہے بگاہے اپنی خوبصورت تحریروں سے محفلیں کے دلوں کو گرماتے رہتے ہیں، گو حوادثِ اسپیم کے ہاتھوں یہ تحریریں محفلیں کی نظروں سے اوجھل ہو جاتی ہیں۔ "اردو محفل کے نثر نگار" کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کرنے کا ارادہ ہے جس میں ہر نثر نگار کے نام سے ایک نئی...
  13. ام اویس

    رنگ ۔

    آج تن پہ اچھا رنگ کیا اوڑھ لیا ہر طرف رنگ ہی رنگ دکھائی دینے لگے اور سوچ کے ہر رنگ میں رنگ ہی رنگ چمکنے لگے، آسمان کا نیلا ہر سو پھیلا رنگ ، زمین کا سنہرا مہکتا رنگ ، شجر کی ہر ڈال پہ جھومتے پتوں کا ہریالا رنگ، یہانتک کہ آسمان پر اڑتے کالے سیاہ کووں کا رنگ بھی حسین لگنے لگا ۔ یہ فانی انسان...
  14. ام اویس

    شاہراہِ حیات

    کچھ دن پہلے ایک تحریر نگاہ سےگزری۔ خلاصہ جس کا یہ تھا کہ یوں تو سڑکوں پر ٹریفک کا اژدھام ہوتا ہے لیکن ڈرائیونگ سیکھنے والے کے اردگرد چند ہی گاڑیاں ہوتی ہیں جن سے اسے واسطہ پڑتا ہے، پس اگر وہ ان سے بہترین طریقے سے نبٹ لے تو پرفیکٹ ڈرائیور بن جاتا ہے۔ مجھے تو زندگی بھی ایسی ہی ایک شاہرہ لگتی ہے۔...
Top