اردو محفل کی فضا اور آپکی رائے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
کس قسم کے دھاگے جاندار ہوتے ہیں؟ کیا آپ نے دیکھے ہیں کہ کتنے جاندار دھاگے ہیں؟ الف بے پے والا دھاگہ اتنی تیزی سے بھاگتا ہے کہ پکڑا نہیں جاتا۔ کچھ مشورہ دیں کہ دھاگوں میں جان کیسے ڈالیں؟
 

فہیم

لائبریرین
اس قسم کا دھاگہ شروع کر دیں۔
جہاں پرندوں کے گوشت کے مختلف کھانے پکانے کی تراکیب لکھی جائیں۔
ساتھ میں یہ کہ کس پرندے کا کو کتنی دیر بھوننا چاہیے۔
وغیرہ وغیرہ:biggrin:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو آپ جان لینے والی بات کر رہے ہیں، جبکہ وہ (دھاگوں میں) جان ڈالنے والی بات کر رہے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
یہ تو آپ جان لینے والی بات کر رہے ہیں، جبکہ وہ (دھاگوں میں) جان ڈالنے والی بات کر رہے ہیں۔

لیں جی۔

ارے بھئی جب پیٹ‌ میں وٹامن اور پروٹین سے بھرپور غذا جائے گی تو جسم میں‌ بھی جان پڑے گی اور دماغ میں بھی:rolleyes:
کیا پتہ پھر ان کو دھاگوں میں بھی جان نظر آجائے;)
 

شمشاد

لائبریرین
پرندے کھانے سے پیٹ میں پروٹین تو جا سکتے ہیں لیکن ان میں وٹامن کون سے ہوتے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
مرغا بھی تو پرندہ ہی ہے۔ وہ تو میں اکثر کھاتا ہوں کہ آسانی سے قابو میں آ جاتا ہے۔ باقی اڑنچھو ہو جاتے ہیں، مشکل سے قابو میں آتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top