اردو محفل کا سکول (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
چونکہ وزارتِ دفاع اسکول میں ہوتی ہی نہیں، اسی لیے تو یہ عہدہ آپ کو دیا جا رہا ہے۔ :)
 

میم نون

محفلین
اچھا، اعزازی وزارت دے رہیں ہیں، یعنی کام کوئی نہیں کرنا لیکن اختیارات و آسائشیں وزیر والی، واہ واہ :grin:

بھائی نیکی اور پوچھ پوچھ، اسطرح کے اور عہدے بھی ہوں تو میں اپنے کندھوں پر بوجھ اٹھانے کے لیئے تیار ہوں ;)
 

شمشاد

لائبریرین
زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ سب برائے نام ہی ہے۔ کوئی فائدے والا عہدہ ہو گا تو میں وہ کیوں چھوڑوں گا بھلا۔ نہیں، سوچنے کی بات ہے۔
 

میم نون

محفلین
جی بلکل میں نے کونسا کوئی ذاتی فائدہ لینا ہے ان عہدوں سے، برائے نام کیوں؟ میرا مقصد تو خدمت خلق ہے :jhoota:
 

شمشاد

لائبریرین
ہاں ہاں وہی خدمت خلق جو موجودہ حکومت کر رہی ہے اور وہی خدمت خلق جو کہتا ہے کہ میں ڈاکٹر بن کر عوام کی خدت کروں گا۔ آج تک کسی نے یہ نہیں کہا کہ “میں عوام بن کر ڈاکٹروں کی خدمت کروں گا۔“
 

نیلم

محفلین
زندگی اُستاد سے زیادہ سخت ہوتی ہے۔اُستاد سبق دے کرامتحان لیتا ہےاورزندگی امتحان لےکرسبق دیتی ہے۔
 

میم نون

محفلین
ارے بھائی میں اردو میں ہمیشہ سے ہی کمزور رہا ہوں۔
آرٹ کلاسسز لے سکتا ہوں لیکن کیا کروں مجبوری ہے، چانسلر اور وزیردفاع کے عہدے بہت وقت اور جان مانگتے ہیں ;)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top