اردو محفل کا سکول (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خوشی

محفلین
مجھے معلوم تو نہیں یہاں لکھنا کیا ھے مگر سوچا کہ شاید عمارت پرانی ہو گئی ھے اس لیے وہاں کوئی نہیں جاتا تو نئی عمارت تعمیر کر دی
 

شمشاد

لائبریرین
آپ نے نیا اسکول تو کھول لیا جلدی میں،لیکن اس کا افتتاح تو کروانا تھا۔

اور وہ کنٹین والی مائی صاحبہ کہاں ہیں، وہ نئے اسکول کی خوشی میں سبکو چائےپکوڑے ہی کھلا دے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :

“ مال میں اپنے سے کمتر لوگوں کو دیکھو اور نیکیوں میں اپنے سے برتر لوگوں کو دیکھو۔ تاکہ تم اللہ کی اُن نعمتوں کو حقیر نہ سمجھو جو اُس نے تمہیں دی ہیں۔“
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی ، ڈگری بالکل اصلی تھی اور نہ صرف ڈگری ملی بلکہ اس کے ساتھ گولڈ میڈل اور کیش پرائز بھی ملے :party:
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھی بات ہے۔ وہ کیا ہے کہ آجکل جعلی ڈگریوں کا جمعہ بازار ہفتہ بازار، اتوار بازار بلکہ ہفتے کے پورے دن ہی بازار لگے ہوئے ہیں۔ روزانہ ہی کسی نہ کسی اسمبلی سے خبر آ جاتی ہے کہ اتنی ڈگریاں جعلی ہیں۔
 

سارا

محفلین
عقل مند وہ ہے جو دوسروں سے عبرت حاصل کرے نہ کہ دوسروں کے لیے باعثِ عبرت ہو۔۔‘‘

تم کسی سے نیکی نہیں کر سکتے تو اسکی برائی بھی نہ کرو۔۔‘‘
 

شمشاد

لائبریرین
بندے کا مقام عجز و نیاز کے سوا اور کچھ نہیں۔ کسی بندے میں اگر فی الواقع کوئی بھلائی پیدا ہو تو یہ اللہ کا فضل ہے، فخر کا نہیں شکر کا مقام ہے۔ اس پر اللہ کے حضور اور زیادہ عاجزی پیش کرنی چاہیے اور اس تھوڑی سی پونجی کو خیر کی خدمت میں لگا دینا چاہیے تا کہ اللہ اپنے مزید فضل سے نوازے اور یہ پونجی ترقی کرے۔ بھلائی پا کر غرورِ نفس میں مبتلا ہونا تو دراصل اسے برائی سے بدل لینا ہے اور یہ ترقی کا نہیں بلکہ تنزلی کا راستہ ہے۔
 

سارہ خان

محفلین
اگر تم ظاہر کرو خیرات کو تو یہ بھی اچھا ہے‘اور اگر اسے پوشیدہ رکھو اور محتاجوں کو دے دو تو وہ بہتر ہے تمہارے لیے اور تمہارے کچھ گناہوں کا کفارہ ہو جائے گا اوراللہ تمہارے اعمال سے با خبر ہے ہی۔

سورۃ بقرہ آیت 271
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top