الوداعی تقریب اردو محفل فورم: ماضی، حال اور مستقبل

نیرنگ خیال

لائبریرین
"غیر" تک تو میں بھی متفق ہوں۔ :ROFLMAO:
جن پر تکیہ تھا۔۔۔۔ ویسے وہ جون بھائی کا واقعہ یاد آگیا۔۔۔۔

ایک دفعہ جون ایلیا نے اپنے بارے میں لکھا کہ : میں ناکام شاعر ہوں۔اس پر مشفق خواجہ نے انہیں مشورہ دیا :جون صاحب ! اس قسم کے معاملات میں احتیاط سے کام لینا چاہئے۔ یہاں اہلِ نظر آپ کی دس باتوں سے اختلاف کرنے کے باوجود ، ایک آدھ بات سے اتفاق بھی کر سکتے ہیں۔
 

یاز

محفلین
السلام علیکم
یہ کیا جناب
یہاں تو دنیا ہی بدل سی گئی۔

وہ محفلیں، وہ مصر کے بازار کیا ہوئے
اے شہرِِ دل! ترے در و دیوار کیا ہوئے
 
السلام علیکم
یہ کیا جناب
یہاں تو دنیا ہی بدل سی گئی۔

وہ محفلیں، وہ مصر کے بازار کیا ہوئے
اے شہرِِ دل! ترے در و دیوار کیا ہوئے
کیا میری آنکھیں ٹھیک دیکھ رہی ہیں؟؟؟؟؟
کہیں اس جنگی ماحول نے مجھ سےمیری بینائی تو نہیں چھین لی!!!!
عبداللہ محمد بھائی دیکھیے! ہم نے چند دن پہلےمل کر جنہیں یاد کیا تھا وہ (بہت ساری چھینکوں کے بعد)واقعی آگئے! :notworthy:
 

یاز

محفلین
کیا میری آنکھیں ٹھیک دیکھ رہی ہیں؟؟؟؟؟
کہیں اس جنگی ماحول نے مجھ سےمیری بینائی تو نہیں چھین لی!!!!
عبداللہ محمد بھائی دیکھیے! ہم نے چند دن پہلےمل کر جنہیں یاد کیا تھا وہ (بہت ساری چھینکوں کے بعد)واقعی آگئے! :notworthy:
آپ دونوں نےمل کر کہیں "آیا جے غوری" کا ورد تو نہیں منعقد کروایا تھا؟🫣
 
پلاؤ بھی کھایا تھا کیا؟
😏
ہم آپ کی طرف سے افواہوں کی تردید کا انتظار کر رہے تھے۔
وہاں تو پوچھا تھا یہاں تو کوئی شک ہی نہ تھا۔ اب تو اس کو کئی سال ہوئے
15 ستم بر 2018 کے بعد 10 مئی 2025 کو محفل پہ آئے ہیں!
اپ ڈیٹس دیں یاز کتنی evolution ہوگئی؟
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
ہم آپ کی طرف سے افواہوں کی تردید کا انتظار کر رہے تھے۔

15 ستم بر 2018 کے بعد 10 مئی 2025 کو محفل پہ آئے ہیں!
اپ ڈیٹس دیں یاز کتنی evolution ہوگئی؟
کیا بودوباش پوچھو ہو پورب کے ساکنو
وغیرہ وغیرہ
ایوولوشن چھوڑیں، میٹا مورفیسس وغیرہ سے بھی آگے کی داستاں ہے۔
 

یاز

محفلین
پلاؤ تو نہیں لیکن ہرن کا گوشت کھایا تھا
یہ تو کمال ہو گیا
لیکن شکر کریں کہ آپ کا شاعری کی جانب زیادہ میلانِ طبع نہیں ہے۔ ورنہ دورانِ تناول چشمِ آہو کے خیال سے ہی آپ کی بھوک اڑ جانی تھی (اور معدے میں وَٹ پڑنے تھے)۔
 
Top