الوداعی تقریب اردو محفل سے محبت اور متوقع جدائی پہ اشعار

فہیم

لائبریرین
وہ محفل اب خاموشی کی گود میں چھپ گئی،
جہاں ہنسی اور باتیں خوابِ غفلت میں لپٹ گئی۔

رہ گئی ہیں یادیں، رہ گئے ہیں خواب،
وہ جگہ تھی محبت کا ایک پیارا خواب۔
 

ظفری

لائبریرین
تمہارے ساتھ یہ موسم فرشتوں جیسا ہے
تمہارے بعد یہ موسم بہت ستائے گا
بشیر بدر
 

جاسمن

لائبریرین
تمہارے بعد سیانوں کا حال کیا ہوگا
تمہارے بعد یہاں پر اداس پاگل ہیں
کاظم حسین کاظم
 

جاسمن

لائبریرین
چل ساتھ کہ حسرت دل مرحوم سے نکلے
عاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
فدوی لاہوری
 

جاسمن

لائبریرین
انوکھی وضع ہے سارے زمانے سے نرالے ہیں
یہ عاشق کون سی بستی کے یارب رہنے والے ہیں
علامہ اقبال
 

جاسمن

لائبریرین
ہوا ہے تجھ سے بچھڑنے کے بعد یہ معلوم
کہ تو نہیں تھا ترے ساتھ ایک دنیا تھی
احمد فراز
 

جاسمن

لائبریرین
گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھی
وہ بات اپنی جگہ ہے یہ بات اپنی جگہ
باصر سلطان کاظمی
 

جیہ

لائبریرین
را می شی لیمو تہ د دیدن پہ وخت
اوخکے سہ نا پوھہ رقیبانے دی

آنسو کیا نادان ہیں کہ رقیب بن گئے ہیں
وقتِ دیدار آنکھوں یں اتر آتے ہیں
 

صاد الف

محفلین
گذری مسافتوں پہ بھی ڈالیں ذرا نظر
قُربت کی ساعتوں کا مُقدّر بھی دیکھ لیں

شاید کہ مِل سکیں نہ نئے موسموں میں ہم
جاتی رُتوں کے آخری منظر بھی دیکھ لیں
 
Top