لگا کر آگ سینے میں، چلے ہو تم کہاں یارو ابھی تو راکھ اڑنے پر تماشا اور بھی ہو گا
فرخ منظور لائبریرین جمعہ بوقت 9:27 صبح #21 لگا کر آگ سینے میں، چلے ہو تم کہاں یارو ابھی تو راکھ اڑنے پر تماشا اور بھی ہو گا
جاسمن لائبریرین جمعہ بوقت 9:28 صبح #22 صحرا پہ لگے پہرے اور قفل پڑے بن پر اب شہر بدر ہو کر دیوانہ کدھر جائے فیض
جاسمن لائبریرین جمعہ بوقت 9:30 صبح #23 ہو گی نہ کسی کو یہ خبر بھی اس مجلس سے کدھر گئے ہم مرزا رفیع سودا
ف فہیم لائبریرین جمعہ بوقت 10:22 صبح #24 وہ محفل اب خاموشی کی گود میں چھپ گئی، جہاں ہنسی اور باتیں خوابِ غفلت میں لپٹ گئی۔ رہ گئی ہیں یادیں، رہ گئے ہیں خواب، وہ جگہ تھی محبت کا ایک پیارا خواب۔
وہ محفل اب خاموشی کی گود میں چھپ گئی، جہاں ہنسی اور باتیں خوابِ غفلت میں لپٹ گئی۔ رہ گئی ہیں یادیں، رہ گئے ہیں خواب، وہ جگہ تھی محبت کا ایک پیارا خواب۔
ظفری لائبریرین جمعہ بوقت 11:10 صبح #25 تمہارے ساتھ یہ موسم فرشتوں جیسا ہے تمہارے بعد یہ موسم بہت ستائے گا بشیر بدر
جاسمن لائبریرین جمعہ بوقت 5:29 شام #26 تمہارے بعد سیانوں کا حال کیا ہوگا تمہارے بعد یہاں پر اداس پاگل ہیں کاظم حسین کاظم
جاسمن لائبریرین ہفتہ بوقت 8:00 صبح #27 چل ساتھ کہ حسرت دل مرحوم سے نکلے عاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے فدوی لاہوری
جاسمن لائبریرین ہفتہ بوقت 8:00 صبح #28 انوکھی وضع ہے سارے زمانے سے نرالے ہیں یہ عاشق کون سی بستی کے یارب رہنے والے ہیں علامہ اقبال
جاسمن لائبریرین ہفتہ بوقت 8:05 صبح #30 ہوا ہے تجھ سے بچھڑنے کے بعد یہ معلوم کہ تو نہیں تھا ترے ساتھ ایک دنیا تھی احمد فراز
جاسمن لائبریرین ہفتہ بوقت 8:07 صبح #32 گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھی وہ بات اپنی جگہ ہے یہ بات اپنی جگہ باصر سلطان کاظمی
محمد عبدالرؤوف لائبریرین ہفتہ بوقت 9:10 شام #33 وہ جو چاہیں تو اٹھا دیں ہے انہیں سب اختیار اُن کی محفل سے مگر ہم خود تو جانے سے رہے
جیہ لائبریرین گذشتہ روز بوقت 1:46 صبح #34 را می شی لیمو تہ د دیدن پہ وخت اوخکے سہ نا پوھہ رقیبانے دی آنسو کیا نادان ہیں کہ رقیب بن گئے ہیں وقتِ دیدار آنکھوں یں اتر آتے ہیں
را می شی لیمو تہ د دیدن پہ وخت اوخکے سہ نا پوھہ رقیبانے دی آنسو کیا نادان ہیں کہ رقیب بن گئے ہیں وقتِ دیدار آنکھوں یں اتر آتے ہیں
لاريب اخلاص لائبریرین گذشتہ روز بوقت 6:02 صبح #35 ترے ساتھ گزرے حسین لمحوں کی شوخیاں وہی رنگ و بو وہی رونقیں مرے ساتھ ہی ہیں اختر شمار
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین گذشتہ روز بوقت 10:09 صبح #36 توں ساتھ تاں دیندا ، کملیا وقت دا کی سی بدل ای جاندا
ابن سعید خادم گذشتہ روز بوقت 11:56 صبح #37 ابن سعید نے کہا: گئے دنوں کی یاد بھی، رلاتی ہے، ہنساتی ہے کہیں پہ غم، کہیں خوشی، حیات اسی کا نام ہے یہ آ کے جاتی روشنی، یہ جا کے آتی تیرگی کسے یہاں ثبات ہے، کسے یہاں دوام ہے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔
ابن سعید نے کہا: گئے دنوں کی یاد بھی، رلاتی ہے، ہنساتی ہے کہیں پہ غم، کہیں خوشی، حیات اسی کا نام ہے یہ آ کے جاتی روشنی، یہ جا کے آتی تیرگی کسے یہاں ثبات ہے، کسے یہاں دوام ہے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔