اراکینِ محفل میں سے آپکو کون اچھا لگتا ہے اور کیوں؟

فرخ منظور

لائبریرین
بھئی آپ آتے رہا کریں - پڑھائی کے ساتھ ساتھ اردو محفل آپ کے ذہن کو جِلا بخشے گی اور بہت سے اسباق جلد سمجھ میں آجایا کریں گے -
 

damsel

معطل
السلام علیکم؛
سارے صاحبان کہاں چلے گئے آج سارا دن کوئی پوسٹ نہیں ہویئ۔
کہتے مجھے تھے اور خود ؟
اچھا دیکھتے ہیں
شاید آپ کو ھماری حاضری پسند نہیں آئی۔
ھم جاوے ہیں۔
پھر کبھی نہیں آویں گے لو اب چپ کرجایئں
اور آجایئں واپس

ارے بھائی آپ کی پوسٹس کا جواب نہ دینا ہم سب کی ملی بھگت ہے جون جولائی تک آپ سے بے رخی برتنی ہے تاکہ آپ ناراض ہو کر غصے میں اور زیادہ اور زیادہ پڑھیں اور جب امتحان ہو جائیں گے تو آپکو منا لیں گے اس امید کے ساتھ کے آپ بڑوں کا مان رکھین گے:)۔ ۔ ۔ ۔ ۔ارے میں نے تو اتنا بڑا راز افشاء کر دیا:eek:


بھاگوووووووووو اس سے پہلے کے پکڑے جائیں
 

شمشاد

لائبریرین
ندیم بھائی ناراض نہ ہوں۔ آپ کی آمد ہمارے سر آنکھوں پر۔
آپ آتے رہا کریں۔ بھلے ہی کم کم آئیں۔
اپنی پڑھائی پر بھرپور توجہ دیں۔
ہم سب آپ کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
 

مغزل

محفلین
کیا آپ بتائیں گے کہ اراکینِ محفل سے آپ کو کون اچھا لگتا ہے اور کیوں؟ مثلاً :

مجھے جیہ اچھی لگتی ہے کہ اس کے پاس 2 ہزار کتابیں ہیں۔
(اگر مجھے اس کے ہاں جانے کا موقع ملا تو 5، 10 تو پار کر کے لے ہی آؤں گا۔)

پسندیدگی کی وجہ ایک سے زیادہ بھی ہو سکتی ہیں۔

اب آپ کی باری

ہمیں جیہ اچھی لگتی ہے (بلکہ ہم عقیدت رکھتے ہیں ) وجہ آپ نے جزوی بیان کی ۔
ہمیں بابا جانی اچھے لگتے ہیں ( بلکہ ہم عقیدت رکھتے ہیں) وجہ بتا دوں تو سبھی لاؤ لشکر سمیت پہنچ جائیں گے ،اور یہ میں نہیں چاہتا ۔۔ وہ کیا شعر ہے ہمارے استاد کا ۔۔ کہ:

اب ہزیمت کا لگ گیا دھڑکا
ہم اکیلیے بھلے تھے لشکر سے
(نصیر اللہ خاں نصیر کوٹی)
 

مغزل

محفلین
ایک لڑی ہونی چاہئے محفل میں آپ کا ناپسندیدہ رکن ، سب سے پہلے رائے میں دوں گا۔
 

نایاب

لائبریرین

کیا آپ بتائیں گے کہ اراکینِ محفل سے آپ کو کون اچھا لگتا ہے اور کیوں؟ مثلاً :


ایک لڑی ہونی چاہئے محفل میں آپ کا ناپسندیدہ رکن ، سب سے پہلے رائے میں دوں گا۔

السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
سدا خوش رہیں آمین
بہت مشکل سوال ہے آپ کا ۔
کس کا نام لوں ۔؟
محفل اردو پر اکثریت بہت اچھی شخصیتات کی ہے ۔
ان میں کسی اک کا نام لینا ۔
میرے لیئے تو بہت مشکل مرحلہ ہے ۔
محترم نبیل و زیک بھائی ہوں
یا
محترم شمشاد و فہیم و محب و قیصرانی و وارث و سخنور بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترمہ امن ایمان و مارواء و جیہ بہنا
یا
محترمہ بوچھی و شگفتہ و تعبیر بہنا
سب ہی اپنی اپنی جگہ اک مکمل شخصیت کے مالک ۔
اللہ سب کو سدا اپنی امان میں رکھے آمین
ایک لڑی ہونی چاہئے محفل میں آپ کا ناپسندیدہ رکن ، سب سے پہلے رائے میں دوں گا۔
محترم ۔م ۔م ۔ مغل جی آپ کے سوال کا جواب تو بہت آسان ہے میرے لیئے ۔
میرا ناپسندیدہ ترین رکن محفل اردو
" نایاب " ہے ۔
نایاب
 

طالوت

محفلین
کوئی اس قدر برا نہیں لگتا کہ اس سے نفرت کروں ، چند لمحوں یا گھنٹوں کے لیے چڑتا ضرور ہوں۔۔
(مغل اس نیک کام کا آغاز یہیں پہ کر دیں یا پھر خود ایک نیا دھاگہ کھول لیں ، میں آپ کے پیچھے پیچھے(
وسلام
 

نایاب

لائبریرین
کوئی اس قدر برا نہیں لگتا کہ اس سے نفرت کروں ، چند لمحوں یا گھنٹوں کے لیے چڑتا ضرور ہوں۔۔
(مغل اس نیک کام کا آغاز یہیں پہ کر دیں یا پھر خود ایک نیا دھاگہ کھول لیں ، میں آپ کے پیچھے پیچھے(
وسلام

السلام علیکم
محترم طالوت بھائی
سدا خوش رہیں آمین
چڑتے ہیں کہ چڑاتے ہیں ۔ ؟
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
اس کا مطلب ہے کہ ناپسندیدہ ترین رکن ابھی نایاب ہے۔

السلام علیکم
محترم محمد صابر بھائی
سدا سلامت رہیں آمین
ذومعنی تو نہیں لکھی تھی میں نے یہ بات مگر
آپ نے بہت گہرائی میں جا کر
اس بات کا روپ ہی بدل دیا ۔
اللہ کرے محفل کے لیئے ناپسندیدہ ترین رکن سدا نایا ب ہی رہے آمین
نایاب
 

خورشیدآزاد

محفلین
میرا ابھی فورم پر کسی سے زیادہ میل ملاپ نہیں ہوا اس لیے اچھا یا برا تو نہیں کہہ سکتا، ہاں کچھ ممبران کے بارے میں منفی اور مثبت رائے ضرور بنی ہے۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ جن کے بارے میں منفی رائے بنی ہے وہ آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔ جن کے بارے میں مثبت رائے ہے ان میں محسن حجازی، شمشاد، وارث، شگفتہ، مارواء، تعبیر، زیک، خرم، الف عین، دوست، م م مغل وغیرہ وغیرہ

جن کے بارے میں منفی رائے ہے ان کے نام نہیں لے رہا کیونکہ رائے تو کسی بھی وقت بدل بھی سکتی ہے۔
 

زین

لائبریرین
پہلے دو رکن اچھے نہیں ‌لگتےتھے اب سبھی اچھے لگتے ہیں۔ خاص طور پر کچھ اراکین تو مجھے بہت پسند ہیں اور ان سے ملاقات کا خواہش مند بھی ہوں ۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
مجھے سبھی اچھے لگتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صرف ایک رکن اچھا نہیں لگتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top