ناصر کاظمی اب کے سال پُونم میں جب تو آئے گی ملنے

سید عاطف علی

لائبریرین
اچھا تو یہ غالباً تھالی میں دیئے رکھ کر عمودی دائرے میں گھمانے والی رسم ہے ۔ جو ہندی فلموں میں نظر آتی ہے ۔
لیکن مضمون کے مطابق یہ تو معبودوں کے لیے مخصوص رسم ہے ۔ اور مضمون میں آرتی کےایک معنی اندھیرے کے بتائے گئے ہیں ۔
یہاں تو انسان کے لیے بھی کیا جاتا ہے ۔گویا یہ شخصی احترام دینے کا ایک طریقہ ہوا ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یہ تو آرتی اتارنے کی بات ہوئی ۔ اب خود یہ مجرد آرتی کیا بلا ہوئی ؟
عاطف بھائی ، آرتی اصلاً پیتل یا تانبے کے اس پہلودار چراغ کو کہتے ہیں کہ جو آرتی اتارنے کی رسم میں استعمال ہوتا ہے ۔ رفتہ رفتہ آرتی کا لفظ خود اس رسم کے لئے ہی استعمال ہونے لگا۔
آرتی کا مذکر آرتا کہلاتا ہے ۔
اور یہ پونم کونسا موسم یا وقت ہوتا ہے ؟
پُونم چودھویں کے چاند یا پورے چاند کی رات کوکہتے ہیں ۔ پونم ماسی ، پونم ماشی ، پُورن ماسی ، پورن ماشی سب باہم متبادل ہیں ۔
 
سیما علی

لائبریرین
فاتح بھائی! میں نے سن کر لکھی تھی سو جیسے شاعر نے گائی ویسے ہی میں نے لکھ دیا۔۔۔۔۔ آپ کے دوسرے سوال کا جواب یہ ہے کہ آپ ہی تلاش کریں اور پھر مجھ ناتوانوں کو بھی بتائیں۔ :)
نین میاں آپ نے دیکھا کہ ہمیں ناصر کاظمی کی یہ غزل بے حد پسند ہے پہلے ڈھونڈتے بھی رہے مگر نہ ملی تب شیئر کی پتہ چلا آپ پہلے ہی شریکِ محفل کر چکے بہت شکریہ ۔۔۔
جیتے رہیے پر ایک بات تو ثابت ہوئی سوچتے ایک طرح ہیں:):):):):)
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
اچھا تو یہ غالباً تھالی میں دیئے رکھ کر عمودی دائرے میں گھمانے والی رسم ہے ۔ جو ہندی فلموں میں نظر آتی ہے ۔
لیکن مضمون کے مطابق یہ تو معبودوں کے لیے مخصوص رسم ہے ۔ اور مضمون میں آرتی کےایک معنی اندھیرے کے بتائے گئے ہیں ۔
یہاں تو انسان کے لیے بھی کیا جاتا ہے ۔گویا یہ شخصی احترام دینے کا ایک طریقہ ہوا ۔
بالکل بھیا ہم نے کراچی میں دو ہندو شادیاں دیکھیں ہیں ایک اشرافیہ میں یعنی ہمارے کولیگ سرُیش بابو شاہانی کی جو کہ آواری ٹاورز میں منعقد ہوئی دوسری ہماری گھر میں رہنے والی مینا کے بیٹے انیل کی وہ بھی مندر میں کلفٹن پہ جو کراچی کا سب سے پرُانا مندر ہے ۔۔۔۔یہیں انکی رسمیں دیکھنے کا اتفاق ہوا جو یہ فلموں میں ا شلوک پڑھ رہے ہوتے ہیں وہ بھی پیچھے سی ڈیز چل رہی ہوتی ہیں اور یہ صرف ہونٹ ہلا رہے ہوتے ہیں۔۔۔اصل میں بھی یہی کچھ کرتے ہیں یاد انکو کچھ بھی نہیں ہوتے منتر۔۔:)
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ آرتی کیا ہوتی ہے اور یہ کہاں چڑھی ہوتی ہے ؟ جسے اتارا جاتا ہے ۔ آڑھتی بھی اسی کو کہتے ہیں یا کوئئ فرق ہے۔
کوئی اس پر روشنی ڈال سکتا ہے کہ یہ مذھبی رسم ہے یا ثقافتی روایت ۔ الغرض یہ ہے کیا بلا ؟
اور یہ پونم کونسا موسم یا وقت ہوتا ہے ؟
پہلے سوال کے پہلے حصے کا جواب ہے۔ کہ آرتی پاروتی کی بہن ہے۔ بقیہ حصے کے جوابات دے کر اپنی عاقبت خراب نہیں کر سکتا۔

پونم پانڈے معروف ہیروئن ہے۔ ہر موسم میں معروف ہے۔ یہاں بھی وہی دقت آڑے آ رہی ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
عاطف بھائی ، آرتی اصلاً پیتل یا تانبے کے اس پہلودار چراغ کو کہتے ہیں کہ جو آرتی اتارنے کی رسم میں استعمال ہوتا ہے ۔ رفتہ رفتہ آرتی کا لفظ خود اس رسم کے لئے ہی استعمال ہونے لگا۔
آرتی کا مذکر آرتا کہلاتا ہے ۔

پُونم چودھویں کے چاند یا پورے چاند کی رات کوکہتے ہیں ۔ پونم ماسی ، پونم ماشی ، پُورن ماسی ، پورن ماشی سب باہم متبادل ہیں ۔
پہلو دار چراغ۔۔۔۔ لیں جی اس کا مذکر بھی موجود ہے۔۔۔ ہم تو آرتی سے دور ہی بھلے۔۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نین میاں آپ نے دیکھا کہ ہمیں ناصر کاظمی کی یہ غزل بے حد پسند ہے پہلے ڈھونڈتے بھی رہے مگر نہ ملی تب شیئر کی پتہ چلا آپ پہلے ہی شریکِ محفل کر چکے بہت شکریہ ۔۔۔
جیتے رہیے پر ایک بات تو ثابت ہوئی سوچتے ایک برصغیر ہیں:):):):):)
وہ کیا کہتے ہیں۔۔۔ گریٹ مائنڈز تھنک آلائک۔۔۔ اور ایسے تمام محاورات۔۔۔۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
پہلو دار چراغ۔۔۔۔ لیں جی اس کا مذکر بھی موجود ہے۔۔۔ ہم تو آرتی سے دور ہی بھلے۔۔۔۔
عموماً چہار پہلو برتن ہوتا ہے کہ جس میں تیل اور بتی ڈال کر چراغ کی طرح جلادیا جاتا ہے۔ آرتا کا مذکر ایسا ہی ہے جیسا کہ پتیلی کا مذکر پتیلا ۔ یعنی صرف سائز کا فرق ہے ۔ سو آپ اس آرتی سے عار نہ کھائیں ۔ :):):)
ویسے تذکیر و تانیث بلحاظِ جسامت کا یہ طریقہ بھی دلچسپ ہے اور انوکھا ہے ۔ بقول یوسفی صاحب وہ ایک عرصے تک کالے چیونٹے کو چیونٹی کا مذکر سمجھتے تھے ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ آرتی کیا ہوتی ہے اور یہ کہاں چڑھی ہوتی ہے ؟ جسے اتارا جاتا ہے ۔ آڑھتی بھی اسی کو کہتے ہیں یا کوئئ فرق ہے۔

میرے ذہن میں یہ لفظ آڑھتی کے طور پر محفوظ تھا ۔ میں بیوقوف سمجھا کہ شاید یونہی ہو گا ۔ سو یہاں شعر میں دیکھ کر خیال آیا کہ ناصر کاظمی کہیں توتلے تو نہیں تھے۔ کہ ڑھ کو ر بنا گئے ۔ ویسے اس لنک میں آڑھتی کے معنی ہول سیل یا کمیشن ایجنٹ کا کام کرنے والے کے بھی ملے ہیں ۔ یعنی آڑھت کا کام کرنے والے۔ سو آڑھتی اور آرتی دو الگ الفاظ ہوئے ۔
 
عین ممکن ہے کہ محبوب کے پیچھے کوئی آڑھتی پڑ گیا ہو۔۔۔ اور یہاں شاعر نے اس رقیب کو نظروں سے گرانے کا اہتمام کیا ہو۔۔۔ اور یوں یہ شعر وجود میں آیا ہو۔۔۔ "ہم نگاہوں سے تیری آڑھتی اتاریں گے"
 
محبوب کو کمیشن پر بیچنے کا راز (وہ بھی شاعری میں اس دھڑلے سے) ناصر صاحب کی "لکنت" کا رہین نکلا ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میرے ذہن میں یہ لفظ آڑھتی کے طور پر محفوظ تھا ۔ میں بیوقوف سمجھا کہ شاید یونہی ہو گا ۔ سو یہاں شعر میں دیکھ کر خیال آیا کہ ناصر کاظمی کہیں توتلے تو نہیں تھے۔ کہ ڑھ کو ر بنا گئے ۔ ویسے اس لنک میں آڑھتی کے معنی ہول سیل یا کمیشن ایجنٹ کا کام کرنے والے کے بھی ملے ہیں ۔ یعنی آڑھت کا کام کرنے والے۔ سو آڑھتی اور آرتی دو الگ الفاظ ہوئے ۔
ویسے آرتی کے آڑھتی بھی تو ہوتے ہی ہونگے انڈیا میں ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
عین ممکن ہے کہ محبوب کے پیچھے کوئی آڑھتی پڑ گیا ہو۔۔۔ اور یہاں شاعر نے اس رقیب کو نظروں سے گرانے کا اہتمام کیا ہو۔۔۔ اور یوں یہ شعر وجود میں آیا ہو۔۔۔ "ہم نگاہوں سے تیری آڑھتی اتاریں گے"
آپ شاعروں کے پیچھے آج کل ہاتھ دھو کر پڑے ہوئے ہیں ۔ لگتا ہے کہ اب آپ کی ہجو لکھنی ہی پڑے گی ۔ :D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ شاعروں کے پیچھے آج کل ہاتھ دھو کر پڑے ہوئے ہیں ۔ لگتا ہے کہ اب آپ کی ہجو لکھنی ہی پڑے گی ۔ :D
ہاتھ تو آجکل دھونا فیشن کا حصہ ہے۔۔۔ اس لیے اس پر آپ اعتراض نہیں کر سکتے۔ بقیہ رہی ہجو۔۔۔۔ تو مجھ سے شریف اور بےضرر انسان کی ہجو لکھ کر کیا پنے کمائیں گے۔۔۔۔ اور اگر لکھنی ہی ہے تو ہیں میرے پاس ایک دو نام۔۔۔۔ :devil3:
 
نین بھائی ، اس لال شتونگڑے کو تو اب آپ اپنی ڈی پی بنا ہی لیں ۔ جیسے لوگ اسمِ با مسمیٰ ہوتے ہیں ایسے آپ "نقشِ با منقش" ہوجائیں گے ۔:D
 
Top