اب کس کو آنا ہے 7

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم

چاند رات مبارک !

سارہ ، جن تو اپنی عید منا چکے ہوں گے۔ اب کل تو ہماری عید ہے :)

وعلیکم السلام ۔۔۔۔۔کیا کہہ رہی ہیں شگفتہ سسٹر ۔۔۔ناراض ہو جائیں گے سب جو جو عید منا چکے ہیں ۔۔۔۔ :wink: ۔۔۔

اور اپ کی عید کی تیاری ہو گئی ۔۔۔

سارہ

تیاری ہوچکی یعنی عید کی ! انتظار ہے ابھی بہن کا وہ آئیں گی تو شاید باہر جانے کا پروگرام بنے
 

تیشہ

محفلین
، سلام اگرچہ میں ابھی گھر نہیں لوٹی ۔ مگر میں چند منٹ کے لئیے نیٹ پر آئی تو سوچا پاکستان کی عید صبح ہے سب کو عید مبارک کہتی
جاؤں ،



عید مبارک ، سارہ ، شگفتہ ، جیہ ، دوست بھیا ، چھوٹے بھیا ،
حجاب ، اور جو جو پاکستان میں ہیں ،


عید مبارک ،


:chalo:
 

تیشہ

محفلین
:) جناب ہم نے کل بھی کی آج بھی کی ۔ :D اور اب ہم سب دو دن اسپین جانے کا پروگرام ترتیب دے رہے ہیں سارے گھر سمیت ،

8)
 

قیصرانی

لائبریرین
پاکستانی بھائی اس وقت آن لائن ہیں، تو میں‌تو چلا سونے

پاکستانی بھائی۔ آئیں اور محفل کو سنبھالیں‌ :)
 

دوست

محفلین
ایک بار پھر عید مبارک باضابطہ
میں بھی کوئی آدھا گھنٹا ادھر ہوں کہ نہا لیا ہے، کپڑے ریڈی ہیں پہن کر آٹھ بجے نماز کے لیے نکل لوں گا۔ :wink:
 

الف عین

لائبریرین
اب میں کس کو با ضابطہ عید مبارک کہوں؟ عید منانے والے و عید ہی منا رہے ہوں گے، یہ تو ہم ہی ہیں کہ نماز کے بعد عید مل ملا کر اور کئ فون کر کے فرصت پا گئے ہیں۔
اب شاید شمشاد کہ وہ کل ہی عید منا چکے ہیں۔
 

دوست

محفلین
میں جو باوجود عید کے کمپیوٹر پر ٹنگا ہوا ہوں۔
اب جاکر گنتی کے 8 خطوط نظر آئے ہیں۔
اعجاز صاحب آپ کو عید مبارک۔
اور مجھے بھی۔ :lol: :lol:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top