ابن صفی پر کچھ باتیں

Rashid Ashraf

محفلین
عہدٍ گم گشتہ ۔۔ استاد محبوب نرالے عالم ۔۔ 2009 دسمبر میں کی گئی تحقیق کے حوالے سے چند انکشافات ----

ابن صفی صاحب کے اس لازوال کردار پر ہمارا مضمون جلد ہی ملاحظہ کیجیے ابن صفی بلاگ پوسٹ اور وادی اردو پر
 
Rashid Ashraf

محفلین

تم بھلا باز آؤ گے غالب
راستے میں چڑھاؤ گے غالب
کعبہ کس منہ سے جاؤ گے غالب
شرم تم کو مگر نہیں آتی
 
Rashid Ashraf

محفلین
ابن صفی صاحب کی عمران سیریز کا انگریزی ترجمہ عنقریب مارکیٹ میں دستیاب ہوگا جسے رینڈم ہاؤس، نئی دہلی سے شائع کیا جارہا ہے۔ رینڈم ہاؤس کی ایڈمنیسٹریٹر نے ہمیں احمد صفی صاحب کے توسط سے اس کا سرورق ارسال کیا ہے جو ابن صفی ڈاٹ انفو (محمد حنیف صاحب) اور وادی اردو ہر دیکھا جاسکتا ہے
 
سویدا

محفلین
میں‌نے ابن صفی کی عمران سیریز تو نہیں پڑھی البتہ مظہر کلیم کی عمران سیریز بہت پڑھی

مظہر کلیم کو پڑھنے کے بعد ابن صفی مجھے بہت بورنگ لگے !
 
Rashid Ashraf

محفلین
آپ کی محبت کا ستکریہ

راشد صاحب اردو محفل میں خوش آمدید

اپنا تعارف تو دیں۔

میرا نام راشد اشرف، کیمیکل انجینیر، مقیم کراچی ۔۔۔ سلسلہ شروع ہوا جب ابن صفی پر پہلا آرٹیکل 1995 میں عرصہ طالب علمی میں‌ لکھا جس کا نام قلم کا قرض تھا۔ ابن صفی پر نئی ویب سائٹ کا اجرا جولائی سن دو ھزار نو میں کیا۔۔۔ 23 اگست دو ھزار نو کے جنگ انٹرنیٹ ایڈیشن میں کراچی آرٹس کونسل میں‌ 29 سال میں منعقدہ پہلی سرکاری تقریب" ابن صفی ایک مکالمہ" کی مکمل رپورٹ لکھی --- 25 جولائی دو ھزار نو کو بزنس ریکارڈر میں ابن صفی پر آرٹیکل لکھا ---- 26 جولائی دو ھزار نو کو ابن صفی کی برسی کے موقع پر آج ٹی وی پر خبر میں آمد۔ وکی پیڈیا انسائکلو بیڈیا پر ابن صفی کے صفحے میں اہم ترامیم جو ردو و قدح کے بعد (جو ان کا خاصہ ہے، تسلیم کی گیں --- ان دنوں وکی پیڈیا انسائکلو بیڈیا پر ابن صفی صاحب کے اردو صفحے کی تدوین ---- ابن صفی ڈاٹ انفو پر صفی صاحب کے حوالے سے اہم نمائندگی --- جناب باذوق صاحب کی نیئ ویب سائٹ ابن صفی بلاگ پوسٹ پر ہمارے تازہ ترین آرٹیکل سے بھی ہمارے بارے میں خاصی معلعمات ہو جائیں گی، پتہ ہے:
http://ibnsafi.blogspot.com/
www.wadi-e-urdu.com ابن صفی پر نئی ویب سائٹ
فرزند ابن صفی، جناب احمد صفی کے ہمراہ ریڈیو چینل ایف ایم 105 پر چھبیس نومبر دو ھزار نو کو ڈیڑھ گھنٹے کے براہ راست انٹرویو میں آمد
تازہ ترین مصروفیت و پیش رفت: صفی صاحب کے لازوال کردار، استاد محبوب نرالے عالم کی کھوج، ان کا تمام کام، حالات زندگی
معاصر ڈان و بزنس ریکارڈر میں‌2002 سے 2006 تک کالم و خطوط نگاری ، موضوع ماحولیات اور آئل و گیس سکٹر

Rashid Ashraf

محفلین
راشد صاحب اردو محفل میں آمد پر خوش آمدید

آپ کا شکر گزار ہوں --- ایک بات بتانا ضروری ہے کہ ویب سائٹ وادی اردو مکمل طور پر نان کمرشل ہے اور محض ابن صفی صاحب سے پرانی عقیدت کی بنا پر بنائی گئی ہے، اسی طرح باذوق صاحب کی ابن صفی بلاگ پوسٹ ‌کی بھی یہی کیفیت ہے
 
بھائی راشد صاحب،

ابن صفی صاحب سے تھوڑی سی جان پہچان تھی، اس کی وجہ ان کی کتب نہیں‌تھیں۔

اگر آپ کی ڈاکٹر احمد صفی صاحب سے بات ہو تو آپ ان کو اور انکے برادران ابرار صفی اور ایثار صفی صاحبان کو ان کے اسکول کے کلاس فیلو اور دیرینہ دوست کا سلام بھجوا دیجئے۔ اگر ابرار اور ایثار کا ای میل اڈریس یا فون نمبر مل سکے تو ذ پ کردیجئے۔

والسلام
 
سویدا

محفلین
راشد صاحب ماشاء اللہ
ابن صفی مرحوم پر تو آپ نے کافی تحقیقی کام کیا ہواہے
اللہ کرے زور تحقیق اور زیادہ
 
Rashid Ashraf

محفلین
راشد صاحب ماشاء اللہ
ابن صفی مرحوم پر تو آپ نے کافی تحقیقی کام کیا ہواہے
اللہ کرے زور تحقیق اور زیادہ

بے حد ممنون ہوں --- ہمیں آپ حضرات (صفی صاحب کے پڑھنے والوں سے یہی امید ہے کہ اسی طرح حوصلہ افزائی کرتے رہیں‌گے کہ یہی حوصلہ مہمیز کا کام کرتا ہے --- ابن صفی بلاگ پوسٹ پر ہمارا مضمون ضرور پڑھ ڈالیے گا
 
Rashid Ashraf

محفلین
بھائی راشد صاحب،

ابن صفی صاحب سے تھوڑی سی جان پہچان تھی، اس کی وجہ ان کی کتب نہیں‌تھیں۔

اگر آپ کی ڈاکٹر احمد صفی صاحب سے بات ہو تو آپ ان کو اور انکے برادران ابرار صفی اور ایثار صفی صاحبان کو ان کے اسکول کے کلاس فیلو اور دیرینہ دوست کا سلام بھجوا دیجئے۔ اگر ابرار اور ایثار کا ای میل اڈریس یا فون نمبر مل سکے تو ذ پ کردیجئے۔

والسلام

جناب فاورق صاحب ---
آپ جو کوئی بھی ہیں، انتہائی قابل احترام ہیں --- اور اب آپ ہمارے لیے تو "جو کوئی بھی" تو نہ رہے کہ خانوادہ ابن صفی کے ساتھ آپ کا دیرینہ تعلق، ہمیں آپ کا اسی طرح احترام کرنے پر مجبور کرتا ہے جس طرح ہم صفی صاحب کے دیگر ایل خانہ کا کرتے ہیں۔

فاروق صاحب! آپ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے افسردہ ہوں کہ ڈاکٹر ایثار صفی کا مئی 2005 میں انتقال ہوچکا ہے، وجہ high grade fever ٹھہری تھی --- یہ ایک بہت بڑا سانحہ تھا جس کا اثر خانوادہ ابن صفی پر آج بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ہماری سائٹ وادی اردو پر ان کے نام پر کھولے گئے ڈاکٹر سجاد کے آئی کلینک کی تصاویر آپ دیکھ سکتے ہیں

ابرار صفی شکاگو میں مقیم ہیں --- ان کے ای میل کے لیے ہمیں صرف ایک دن کی مہلت دیجیے---
 
ان معلومات کا بہت ہی شکریہ۔

ایثار صفی کی وفات کا سن کر بہت ہی افسوس ہوا۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ 50 سال کی عمر سے پہلے ہی وفات پا گئے۔ اللہ تعالی میرے پیارے دوست کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔ ایثار صفی اسکول میں بھی پنج وقتہ نمازی تھے۔ جب ہم سب کی داڑھی نکلی تو انہوں نے داڑھی رکھ لی تھی ، جو کالے بالوں پر مشتمل تھی۔ بہت ہی دیندار تھے۔ ساتھ نماز پڑھنے جانے کے کئی مواقع ذہن میں آتے ہیں۔ رمضان میں، میں ابرار اور ایثار ساتھ نماز پڑھنے جاتے تھے۔ ناظم آباد گورنمنٹ‌بوئز سیکنڈری اسکول نمبر 2 میں ہم سب نے ایک محترم استاد ، اعجاز صاحب کی کلاس سے نویں اور دسویں پڑھ کر میٹرک پاس کیا۔ جو ہم کو اسکول کے علاوہ بھی نصیحت فرماتے رہتے تھے۔ ابرار تھوڑا شرارتی تھا لیکن ایثار بہت ہی متین ، شریف اور نیک انسان تھا۔

اسرار صفی (ابن صفی) صاحب چونکہ بزرگ تھے اور دوستوں کے والد، لہذا ان سے صرف آتے جاتے سلام و دعا ہوتی تھی۔ مجھے وہ اور ان کی کار دونوں بہت اچھی طرح یاد ہیں۔ انتہائی شفقت سے پیش آتے تھے، جناب ابن صفی زیادہ تر مصروف رہتے تھے ، کبھی دروازے پر یا آنگن پر سامنا ہوجاتا تو صرف سلام و دعا تک محدود رہتا تھا۔

جہاں تک مجھے یاد ہے ایثار کالج کے کچھ عرصہ بعد جرمنی شاید کیمیکل انجینئیرنگ کی تعلیم حاصل کرنے چلا گیا تھا۔ ابرار سے بعد میں بھی ملاقات ہوتی رہی۔ یہاں امریکہ میں بھی اس سے بات ہوئی تھی لیکن پھر کنٹیکٹ کھو گیا۔

میں نے ایک بار کسی رسالہ میں پڑھا کہ کہ ابن صفی نے عمران سیریز کا ایک ایسے ناول لکھ کر رکھا ہوا ہے جس میں عمران کی موت ہوجائے گی؟ میں نے ابرار سے پوچھا توابرار کہنے لگا، یار کیوں‌میرے مستقبل کے ذریعہ معاش پر لات مار نے کے چکروں میں ہو :) -- کہ ایسے کسی ناول کا وجود نہیں تھا، افواہ تھی۔

اس سے میرا خیال تھا کہ ابرار اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلے گا۔ بظاہر تو ایسا نہیں ہوا۔

اسکول میں دونوں ابرار اور ایثار بہت ذہین تھے اور بہترین نمبرز لاتے تھے۔ بہت ہی نیک اور شریف تھے۔ اسکول کی اور بہت سی یادیں ہیں۔ جس میں چھولے کھانے ، نشانہ لگانے ، پاکولا پینےتک تو یاد ہیں لیکن بیشتر وقت کی گرد سے دھندلا گئی ہیں۔

اللہ تعالی ایثار کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں۔

والسلام
 
Rashid Ashraf

محفلین
احمد صفی صاحب کا ای میل

جناب فاروق صاحب! مزاج گرامی
بے حد ممنون ہوں کہ آپ نے اس قدر طویل و دلچسپ جواب دیا، آج ہی آپ کا ذکر احمد صفی صاحب سے ہوا تھا، وہ خوش ہوئے، آپ ایک زحمت کیجیے، کہ ہمیں نیچے دیے ہوئے پتے پر ایک ای میل کرڈالیے
-------@gmail.com

شمشاد

لائبریرین
فاروق بھائی السلام علیکم

ذاتی پیغام بھیج رہا ہوں جس میں برقی پتہ درج ہے۔ ملاحظہ فرما لیں۔
 
میر انیس

لائبریرین
میں‌نے ابن صفی کی عمران سیریز تو نہیں پڑھی البتہ مظہر کلیم کی عمران سیریز بہت پڑھی

مظہر کلیم کو پڑھنے کے بعد ابن صفی مجھے بہت بورنگ لگے !
میں نے ابنِ صفی کی تقریباََ ساری ناول پڑھی ہیں عمران سیریز بھی اور جاسوسی دنیا بھی اسکے بعد مظہر کلیم اور ایچ اقبال وگیرہ کی بھی پر ابن صفی میں جو بات تھی وہ کسی میں نہیں خاص کر جب عمران سیکریٹ سروس کا سربراہ(ایکسٹو) نہیں بنا تھا یقین کریں ایک دفعہ ناول شروع کردیں تو رکھنے کا دل نہیں کرتا۔ اور فریدی کا ناول تو بعد میں کوئی لکھ ہی نہیں پایا جبکہ عمران سیریز لکھنے والے تو بہت ہیں
 
Rashid Ashraf

محفلین
استاد محبوب نرالے عالم

دوستو! استاد محبوب نرالے عالم کو ابن صفی صاحب نے ایک لازرال کردار بنا ڈالا ---- آُپ محبوب نرالے عالم کے نام سے جانے جاتے تھے، 2005 میں انتقال کیا اور صفی صاحب کے اہل خانہ بھی تب سے لاعلم تھے کہ آخر استاد کے ساتھ کیا معاملہ ہوا، آخری وقت کہاں گزرا، کس نے داد رسی کی، مدفن کہاں ہے وغیرہ وغیرہ --- الحمد اللہ، یہ تلاش بارآور ثابت ہوئی اور اب آپ پڑھ سکتے ہیں استاد پر ایک عدد مضمون جسے اس خاکسار نے تحریر کیا یے، پتہ ہے: (مضمون کے علاوہ استاد سے متعلق مواد اس قدر بھرپور مقدار میں دستیاب ہے کہ بقول محمد حنیف صاحب، اس کی مدد سے تو استاد پر ایک ویب سائٹ شروع کی جاسکتی ہے

http://www.compast.com/ibnesafi/essays/Ustad.pdf
یا
http://ibnsafi.blogspot.com/
یا
http://www.wadi-e-urdu.com/ustad-me...mehboob-niralay-aalam-استاد-محبوب-نرالے-عالم/

راشد اشرف
 
مجاز

محفلین
عمران سیریز ابن صفی اور مظہر کلیم دونوں کی ہی پڑھی ہیں لیکن جو بات ابن صفی کے قلم میں تھی وہ اور کسی کا خاصہ نہ ہوسکی۔۔ :)
 
Top