تعارف ابن جمال

ابن جمال

محفلین
نام:جمشید اختر رحمانی ولد جمال اختر
پیدائش:1986
تعلیم:ایم اے
قیام:انڈیا(بنگلور)
مصروفیات :صحافت
کچھ دنوں ہی پہلے اس فورم سے واقفیت ہوئی۔دیکھاتومفید نطرآیا۔اورکیاعرض کروں۔
 
محفل میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ امید کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔

ماسٹرس کس سبجیکٹ میں کیا ہے آپ نے؟
 
فہیم

لائبریرین
ایک اور ابن کا اضافہ ہوا چلا ہے۔
اور مزے کی بات کہ وہ بھی انڈیا سے ہیں:)

خوش آمدید جمشید ابن جمال صاحب۔

آپ کے مشاغل کا پوچھتا۔
لیکن آپ کی مصروفیت (صحافت) کا پڑھ لیا۔
یعنی کے مشغلہ بھی پھر تو یہی رہ گیا ہوگا:)
 
مغزل

محفلین
ابنِ جمال صاحب ، اردو سے محبت رکھنے والوں کی بزم میں صمیمِ‌قلب سے خوش آمدید،
بنگلور کی سرزمین کے سپوت کو ہمارا سلام ، صحافت ایسے مقدس پیشے سے وابستگی مبارک،
امید ہے مجھ ایسے ناچیز کو جناب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، اختصار گوئی گر عادت ہے تو
کچھ ہی دنوں میں‌چھوٹ جائے گی ، :) امید ہے آپ سے مراسلت رہے گی، والسلام
 
زین

لائبریرین
خوش آمدید :)

آپ پرنٹ میڈیا سے وابستہ ہیں یا الیکٹرانک میڈیا سے ؟
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم جمشید ابن جمال جی
سدا خوش رہیں آمین
kyi1242881755j.gif

انشااللہ آپ جیسی صحافت سے منسلک ہستی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔
نایاب
 
ابن جمال

محفلین
ابنِ جمال صاحب ، اردو سے محبت رکھنے والوں کی بزم میں صمیمِ‌قلب سے خوش آمدید،
بنگلور کی سرزمین کے سپوت کو ہمارا سلام ، صحافت ایسے مقدس پیشے سے وابستگی مبارک،
امید ہے مجھ ایسے ناچیز کو جناب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، اختصار گوئی گر عادت ہے تو
کچھ ہی دنوں میں‌چھوٹ جائے گی ، :) امید ہے آپ سے مراسلت رہے گی، والسلام

مجھے محفل پر آئے دوتین ہوئے ہیں لیکن اس عرصے میں محفل پر آپ کے جوپوسٹ وغیرہ پڑھے ہیں ان کو دیکھ کر تویہ اندازہ ضرور ہوتاہے کہ آپ ناچیز قطعآ نہیں ہیں
 
Top