شمشاد

لائبریرین
قدم مے خانہ میں رکھنا بھی کار پختہ کاراں ہے
جو پیمانہ اٹھاتے ہیں وہ تھرایا نہیں کرتے
نشور واحدی
 

سیما علی

لائبریرین
پُھوٹتی ہیں کس تسلسل سے شعاعیں حُسن کی
اک نظر تیرا سراپا دیکھنا اور سوچنا!!!!!!!!!!

(رُوحی ‌کنجاہی)
 

سیما علی

لائبریرین
آپ کا نقشِ قدم میرا سہارا بن جائے!
بادِ رحمت کا اشارا ہو سفینے کی طرف
وہ جو اِک راہ نکلتی ہے مدینے کی طرف
اُس کی منزل کا نشاں ہو مِرے سینے کی طرف
مرے رستے کا ہر اک سنگ ‘ ستارا بن جائے!!

(امجد اسلام امجد)
 

سیما علی

لائبریرین
جو ہے عرش پر وہی فرش پر کوئی خاص اس کا مکاں نہیں
وہ یہاں بھی ہے وہ وہاں بھی ہے وہ کہیں نہیں وہ کہاں نہیں
 
Top