سیما علی

لائبریرین
کوئی اگر پوچھتا یہ ہم سے بتاتے ہم گر تو کیا بتاتے
بھلا ہو سب کا کہ یہ نہ پوچھا کہ دل پہ ایسی خراش کیوں ہے

جاوید اختر
 
سیما علی

لائبریرین
غنچے تری زندگی پہ دل ہلتا ہے
بس ایک تبسم کے لئے کھلتا ہے
غنچے نے کہا کہ اس چمن میں بابا
یہ ایک تبسم بھی کسے ملتا ہے !

جوش ملیح آبادی
 
عجب تھا اس کی دلداری کا انداز
وہ برسوں بعد جب مجھ سے مِلا ہے

بَھلا میں پوچھتا اس سے تو کیسے ؟
متاعِ جاں! تمہارا نام کیا ہے۔

جون ایلیا۔
 
استقبال کیلئے بہت شکریہ محترم۔میں اِس فارم سے تو بہت پہلے سے واقف تھا ۔ اور گاہے گاہے شاعری پڑھنے کی غرض سے یہاں آتا تھا۔ پھر اپنی پسند کی شاعری بھی قارئین تک پہنچانے کا دل کیا تو محفل میں اپنا کھاتا کھول لیا۔
 
شمشاد

بہت اچھی بات ہے۔ لیکن آپ ادھر تعارف کے زمرے میں آئیں اور وہاں اپنا تعارف دیں، تاکہ دوسرے اراکین اردو محفل بھی آپ سے متعارف ہو سکیں۔

یہ رہا تعارف کا زمرہ
 
Top