طارق شاہ

محفلین

لُطف وہ عِشق میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے
رنج بھی ایسے اُٹھائے ہیں کہ جی جانتا ہے

سادگی، بانکپن، اغماز، شرارت، شوخی
تُو نے انداز وہ پائے ہیں کہ جی جانتا ہے

داغ دہلوی
 

طارق شاہ

محفلین

مجھے محسوس ہوتا ہے کہ لُطفِ زندگی کم ہے
غمِ دل حد سے بڑھ کر ہے، میّسراب خوشی کم ہے

مُسلسَل دِل کی بے چینی کو کیا کہتے ہیں دل والو؟
تمھیں معلوم ہو شاید، مجھے تو آگہی کم ہے

ناظم کاظمی
 

طارق شاہ

محفلین

دِن ایک سِتم، ایک سِتم رات کرو ہو
وہ دوست ہو، دُشمن کو بھی تم مات کرو ہو

ہم کو جو مِلا ہے وہ تُمھیں سے تو مِلا ہے
ہم اور بھُلا دیں تُمھیں، کیا بات کرو ہو

کلیم عاجز
 

طارق شاہ

محفلین

درد وہ ہے کہ جہاں کو تہ و بالا کردوں
اُس پہ یہ لُطف کہ نالہ نہ ہو، فریاد نہ ہو

ایک مُدّت سے تِری بزْم سے محرُوم ہوں میں
کاش وہ چشمِ عِنایت بھی تِری یاد نہ ہو

اصغر گونڈوی
 

طارق شاہ

محفلین
دِل کو خیالِ یار نے مسحُور کر دِیا
ساغر کو رنگِ بادہ نے پُر نُور کر دِیا

مانُوس ہو چَلا تھا تسلّی سے حالِ دِل
پھر تو نے یاد آ کے بَدستُور کر دِیا

حسرت موہانی
 

طارق شاہ

محفلین
انجُمن انجُمن شِناسائی
دِل کا پھر بھی نصیب تنہائی

جب کبھی تُم کو بُھولنا چاہا
انتقاماً تمہاری یاد آئی

طفیل ہوشیارپوری
 

طارق شاہ

محفلین
ہر شامِ وصل ہو نئی تمہیدِ آرزُو !
اِتنا بھی اِنتظار کا قائِل نہیں ہُوں دوست

دوچار دِن کی بات ہے، یہ زندگی کی بات
دوچار دِن کے پیار کا قائِل نہیں ہُوں دوست

ساغر صدیقی
 

طارق شاہ

محفلین
نیازِ عاشِقی کو ناز کے قابِل سمجھتے ہیں
ہم اپنے دِل کو بھی، اب آپ ہی کا دِل سمجھتے ہیں

حسرت موہانی
 

طارق شاہ

محفلین
الہٰی ایک دِل ہے، تُو ہی اِس کا فیصلہ کر دے
وہ اپنا دِل سمجھتے ہیں، ہم اپنا دِل سمجھتے ہیں

حسرت موہانی
 

طارق شاہ

محفلین
عَدم کی راہ میں رکھّا ہی ہے پہلا قدم میں نے
مگر احباب اِس کو آخری منزِل سمجھتے ہیں

قریب آ آ کے منزل تک پلٹ جاتے ہیں منزِل سے
نہ جانے دِل میں کیا آوارۂ منزِل سمجھتے ہیں

حسرت موہانی
 

طارق شاہ

محفلین

باگیں کِھنچیں، مُسافتیں کڑکیں، فرس رُکے
ماضی کی رتھ سے کِس نے پَلٹ کر نِگاہ کی

دونوں کا ربط ہے تِری موجِ خِرام سے
لغزِش خیال کی ہو، کہ ٹھوکر نِگاہ کی

مجید امجد
 

طارق شاہ

محفلین
بیگانہ وار اُن سے ملاقات ہو تو ہو
اب دُوردُور ہی سے کوئی بات ہو تو ہو

مشکل ہے پھرمِلیں کبھی یارانِ رفتگاں
تقدیر ہی سے اب یہ کرامات ہو تو ہو


ناصرکاظمی
 
Top