سیما علی

لائبریرین
کتنا چپ چاپ ھے ماحول میری بستی کا
ماتمی خانہ بدوشوں کے بسیروں جیسا
کیا کہیں اب کے عجب عشق ھُوا ھے مُحسنؔ
سرد شاموں کی طرح ، گرم سویروں جیسا

”مُحسن نقوی“
 

سیما علی

لائبریرین
ہر اک اولی الامر کو صدا دو
کہ اپنی فردعمل سنبھالے
اٹھیں گے جب جم سر فروشاں
پڑیں گے دارورسن کے لالے
کویٔ نہ ہو گا کہ جو بچالے
جزا سزا سب یہیں پہ ہوگی
یہیں عذاب و ثواب ہو گا
یہیں سے اٹھے گا شور محشر
یہیں پہ روز حساب ہو گا_

فیض احمد فیض
 

سیما علی

لائبریرین
سرِ طور ہو سرِ حشر ہو، ہمیں انتظار قبول ہے
وہ کبھی ملیں، وہ کہیں ملیں، وہ کبھی سہی وہ کہیں سہی
پیر نصیرالدین نصیر
 

سیما علی

لائبریرین
تیرے بنا جو عمر بتائی بیت گئی
اب اس عمر کا باقی حصہ تیرے نام
جتنے خواب خدا نے میرے نام لکھے
ان خوابوں کا ریشہ ریشہ تیرے نام
----------
ایوب خاور
 
Top