شمشاد

لائبریرین
دل آباد کہاں رہ پائے اس کی یاد بھلا دینے سے
کمرہ ویراں ہو جاتا ہے اک تصویر ہٹا دینے سے
جلیل عالیؔ
 

شمشاد

لائبریرین
لوگ کہتے ہیں کہ تم سے ہی محبت ہے مجھے
تم جو کہتے ہو کہ وحشت ہے تو وحشت ہوگی
عبد الحمید عدم
 

شمشاد

لائبریرین
ایک ہو جائیں تو بن سکتے ہیں خورشید مبیں
ورنہ ان بکھرے ہوئے تاروں سے کیا کام بنے
ابو المجاہد زاہد
 

سیما علی

لائبریرین
عالی کس کو فرصت ہوگی اک تمہیں کو رونے کی
جیسے سب یاد آتے ہیں تم بھی یاد آجاؤ گے

(جمیل ‌الدین ‌عالی)
 

سیما علی

لائبریرین
ہر دَم دنیا کے ہنگامے گھیرے رکھتے تھے،
جب سے تیرے دھیان لگے ہیں، فرصت رہتی ہے

(امجداسلام امجد)
 

سیما علی

لائبریرین
ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں، فرصت کتنی ہے
پھر بھی تیرے دیوانوں کی شہرت کتنی ہے!

(امجد اسلام امجد)
 

شمشاد

لائبریرین
تمہاری یاد کے جب زخم بھرنے لگتے ہیں
کسی بہانے تمہیں یاد کرنے لگتے ہیں
فیض احمد فیض
 
Top