آپ کے علاقوں کے کھانے

عزیزامین

محفلین
اس دھاگے میں آپ کو یہ بتانا ہے کیا آپ کے علاقے کی کوئی خاص ڈش ہے یا نہیں آپ اگر پاکستان سے باہر ہیں تو اس علاقے کی ڈش بھی شئیر کر سکتے ہیں پر ڈش حلال ہو یہ بات لازمی ہے۔ اگر اپنے علاقے کی بات کروں تو کینیڈا، اور گجرات کی کوئی ڈش نہیں میرے خیال سے
 
x boy

محفلین
کراچی میں جو بھی اچھی ڈش ہے وہ کھالیتا ہوں،، جیسے کٹا کٹ کپورا، کلیجی ، گردہ، مغز مکس،
نہاری، بریانی، کڑھائی گوشت،پراؤن ہانڈی،شاہی قورمہ، شامی کباب ، نان، تافتان شیرمال وغیرہ
 
سلمان حمید

محفلین
یہاں جرمنی میں ہم اور ہمارے جیسے نام نہاد مسلمان حلال ڈھونڈتے ہوئے اکثر ڈونر کی دوکان پر پہنچ جاتے ہیں جو ترکیوں کی خاص ڈش ہے ہر شہر میں آسانی سے دستیاب ہوتی ہے.
اور تقریبا ہر شہر میں ایک یا زیادہ ڈونرز بہت مشہور ہو جاتے ہیں ذائقے کے اعتبار سے جو گوروں کی بھی دلعزیز اور مرغوب غذا بن جاتی ہے.
 
زیک

مسافر
مزید: آئس سویٹ ٹی، بسکٹ (یہ وہ نہیں جسے پاکستان میں بسکٹ کہتے ہیں)، گرٹس، بریڈ پڈنگ، میکرونی اینڈ چیز، فرائڈ اوکرا، برنسوک سٹو
 
ہمارے پشاور کے چنا میوہ چاؤل بہت مشہور ہیں اگر درمیان میں پانی نہ پیا جائے تو آسانی دس سے بارہ فل بڑی پلیٹ کھائے جاسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ قریبی علاقہ چارسدہ کے موٹے چاؤل بہت لذیذ ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ بازاری پکوانوں میں قصہ خوانی بازار کی بھنی ہوئی کلیجی اور بھنا ہوا مغز بہت لذیذ ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ اگر جیب میں پیسا ہو تو پشاور کا سب سے مشہور پکوان نمک منڈی ہے ۔ نمک منڈی میں بکرا یا دنبہ روسٹ ہوتا ہے اس کو مقامی زبان میں سپینہ گواخہ یعنی سفید گوشت کہتے ہیں دراصل گوشت کو کاٹ چھانٹ کر بڑی بڑی قریبا پانچ فٹ کی سیخوں میں پرو دیا جاتا ہے اور اس پر نمک چھڑک کر سیخوں پر پکایا جاتا ہے جس نے یہ گوشت ایک مرتبہ کھالیا وہ ساری عمر اس کا ذائقہ نوک زبان پر رکھتا ہے ۔
اس کے علاوہ قریبی علاقہ یعنی افغانستان باڈر کے قریب لنڈی کوتل میں دنبے کے پیٹ کے اندر چاؤل پکائے جاتے ہیں یہ بھی بہت لذیذ ہوتے ہیں۔
 
میرا گھر تو ہے ہی شارع مطاعم پر۔ یعنی رستورانوں کی سڑک۔ یہاں کا شاورما، عربی انداز کا پیتزا، فریش جوس اور خاص طور پر عراقی کباب جو لسی کے ساتھ کھائے جاتے ہیں بہت مشہور ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اس دھاگے میں آپ کو یہ بتانا ہے کیا آپ کے علاقے کی کوئی خاص ڈش ہے یا نہیں آپ اگر پاکستان سے باہر ہیں تو اس علاقے کی ڈش بھی شئیر کر سکتے ہیں پر ڈش حلال ہو یہ بات لازمی ہے۔ اگر اپنے علاقے کی بات کروں تو کینیڈا، اور گجرات کی کوئی ڈش نہیں میرے خیال سے
یہاں پورا مضمون موجود ہے
 
قیصرانی جی غیر متفق کی وجہ؟
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی جی غیر متفق کی وجہ؟
آپ نے کینیڈا جیسے ملک کو، جو کہ رقبے کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا یا تیسرا بڑا ملک ہے، کے بارے ایسا کیوں کہا؟

Top