آپ کے علاقوں کے کھانے

آج کل جس علاقے میں زندگی گزر رہی ہے ۔ وہاں کا مشہور ترین کھانا " کبسہ " ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ تڑکے والے چاول اور گیس تنور پر سینکی مرغی "شوایہ"
،، دوسرے نمبر پر " فحم " یعنی تڑکے والے چاول اور کوئلوں پر بھنی مرغی
" مندی " اور " مضغوط" تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں ۔
مندی میں تڑکے والے چاول اور ان چاولوں کی بھاپ میں گلی مرغی
مضغوط ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مرغی یا گوشت کے ساتھ پکے چاول " پلاؤ " جیسے ۔۔۔۔
کویت میں کوئلوں پر بھنی مرغی کو" دجاج فحم" کہا جاتا ہے۔
اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ مرغی کو چند گھنٹوں پہلے مصالحوں سے میرینیٹ کر لیں۔ پھر اسکے بعد ساحل سمندر پر لے جاکر مرغی کو شکنجے میں کس کر کوئلوں پر رکھ کر بھونیں ایک بات کا خیال رکھیں کہ آگ زیادہ نا ہو یعنی کوئلوں کو آگ نا لگے صرف تپش ہو ورنہ مرغی اوپر سے جل جائے گی اور اندر سے کچی رہ جائے گی۔ اب اگر آس پاس کوئی دوسری قومیت کا گروپ بھی یہی کام کر رہا ہو تو اسے کچھ حصہ کھانے کو ضرور دیں تاکہ وہ پاکستانیوں کو اچھے لفظوں سے یاد رکھے۔ یہ ڈش اگر پاکستانی پکائیں تو بار بی کیو کہلائے گی اور اگر عربی پکائے تو دجاج فحم فرق صرف مصالحوں کا ہے۔ اگر ساتھ پیپسی کا ہو تو مزا دو بالا ۔
0131.jpg
 
افضل حسین

محفلین
کلکتہ کے لذیذ کھانوں کی ایک لمبی فہرست یہاں کے مغلئی ڈشوں کے علاوہ شمالی اور مغربی بنگالی کھانے بھی کافی مشہور ہیں. مجھے کلکتہ کے ریستورانوں کے مٹن بریانی, ریشمی کباب,دھاگے والا کباب, افغانی و پیشاوری تندوری چکن, بہت پسند ہے اس کے علاوہ پاتوری,فش فنگر,پارسے مچھلی وغیرہ بھی بہت لذیذ ہوتے ہیں.
 
x boy

محفلین
کویت میں کوئلوں پر بھنی مرغی کو" دجاج فحم" کہا جاتا ہے۔
اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ مرغی کو چند گھنٹوں پہلے مصالحوں سے میرینیٹ کر لیں۔ پھر اسکے بعد ساحل سمندر پر لے جاکر مرغی کو شکنجے میں کس کر کوئلوں پر رکھ کر بھونیں ایک بات کا خیال رکھیں کہ آگ زیادہ نا ہو یعنی کوئلوں کو آگ نا لگے صرف تپش ہو ورنہ مرغی اوپر سے جل جائے گی اور اندر سے کچی رہ جائے گی۔ اب اگر آس پاس کوئی دوسری قومیت کا گروپ بھی یہی کام کر رہا ہو تو اسے کچھ حصہ کھانے کو ضرور دیں تاکہ وہ پاکستانیوں کو اچھے لفظوں سے یاد رکھے۔ یہ ڈش اگر پاکستانی پکائیں تو بار بی کیو کہلائے گی اور اگر عربی پکائے تو دجاج فحم فرق صرف مصالحوں کا ہے۔ اگر ساتھ پیپسی کا ہو تو مزا دو بالا ۔
0131.jpg
یہ یہاں عام ہے
آج افطار کے مینو میں دو عدد1100 گرام دجاج میکینیکی جو گھر کے اون میں تیار ہوگی جو نمازفجر سے پہلے سے ہی مصالحے سے لیس کردیا گیا جس کو چھ بجے اون میں ڈالا جائیگے گا۔ اس کے ساتھ بیکٹ پیٹاٹو اینڈ اونین ہوگا، جس کو پلاؤ یا نان سےتناول فرماسکتے ہیں
images

images

baked-onion-rings.jpg
 
آخری تدوین:
Top