اجتماعی انٹرویو آپ کی بکٹ لسٹ

ماشاء اللہ
کیا ہی خوب خواہشات ہیں ۔
شکریہ محترم!
اللہ سوہنا آپ کی راہوں کو آسان فرماتے آپ کی خواہشات کی اپنی رحمت سے تکمیل فرمائے آمین
آمین
درود شریف کا ذکر کثیر ان خواہشات کی تکمیل کو آسان کر دیتا ہے ۔ بلاشک و شبہ
بہت دعائین
بے شک۔
سب دعائیں آپ کے لیے بھی۔
 
ہادیہ

محفلین
کچھ خواہشیں ایسی ہوتی ہیں محترم بٹیا
جو کبھی نہیں بدلتیں ۔ ہر پل چراغ بن دل میں روشن رہتی ہیں ۔
" مہد سے لحد " تک سفر مکمل ہوجاتا ہے اس چراغ کے بکھرتے نور سے
اللہ سوہنا آپ پر مہربان رہے
" ایم فل " تو ان شاء اللہ آپ نے کر ہی لینا ہے ۔۔
بہت دعائیں
میری الحمد اللہ ابھی ایسی کوئی خواہش نہیں ہے جو جنون بنے میرے لیے اور اپنی بالٹی میں شامل کروں۔ :p
اللہ پاک ہر حال میں بہترین عطا کرتا ہے ۔۔
جی امید تو بہت ہے ۔باقی جو اللہ کو منظور۔۔ان شاءاللہ
 
Hafiz Abbas Qadri

محفلین
میری بیوی چونکہ ادھر کی رکن نہیں ہے سو
1۔ دوسری شادی
2۔ تیسری شادی
3۔ چوتھی شادی
:) :) :)
photo.php
 
Hafiz Abbas Qadri

محفلین
آپ کی لگائی ہوئی تصویر نظر نہیں آ رہی قبلہ۔ میں چشمِ تخیل سے دیکھ رہا ہوں کہ اس تصویر میں‌ ایک شوہر اور اس کی چار بیویاں‌ ہونگی، خوابوں میں ہے تو خیالوں میں بھی سہی :)
دراصل مجھے آج محفل میںچوتھا دن ہے اور ایسی مبتدیانہ الجھن سیکھتے سیکھتے ہی دور ہو گی، تاہم میں نے اسی امیج کے بین القوسین حصے پر خود بعد میں کلک کیا تو اس متعلقہ صفحے پر تصویر کھل ہی گئی تھی، آپ کی زرخیزی ء تصور اور خیالات کی پرواز کی بے ساختہ داد دینے کو جی چاہ رہا ہے، وصول کیجئے، دراصل یہ ایک عرب کے بیڈروم کا کارٹون ہے جس میںاس کے دائیں بائیں دودو نقاب پوش خواتین بڑی بڑی آنکھیں پٹپٹا رہی ہیں، اصل مزا اس تصویر کے کیپشن میں ہے جس میں لکھا ہے :(ترجمہ: یہ سب میرے رب کا فضل ہے! )
 
محمد وارث

لائبریرین

جی اب کیا کہا جا سکتا ہے۔ ھذا من فضل ربی ہم گھر کے اوپر لکھواتے ہیں‌ اُس نے بیڈ کے اوپر لکھوا رکھا ہے، اس کے بستر پر اللہ کا فضل ہے، ہمارے گھر پر بھی بس ہے ہی، سوچ میں یہ رہا ہوں کہ جن عربیوں نے گھر کے باہر یہ لکھوا رکھا ہوگا، اُن کے تو بس بقول جمیل الدین عالی "ایک ایک گھر میں سو سو کمرے، ہر کمرے میں نار" والا معاملہ ہوگا۔ اللہ اکبر :)
 
ویسے سننے کی حد تک ہی ہے، خدا تجربے کی ابتلاء سے نہ گزارے، کہ ،خدا جانے کہاں کے"معروف زمانہ" "مالش خانوں" کا عالی جی کے اس شعر سے قریبی اور واقعیتی تعلق بنتا ہے،
 
محمد وارث

لائبریرین
ویسے سننے کی حد تک ہی ہے، خدا تجربے کی ابتلاء سے نہ گزارے، کہ ،خدا جانے کہاں کے"معروف زمانہ" "مالش خانوں" کا عالی جی کے اس شعر سے قریبی اور واقعیتی تعلق بنتا ہے،
"مالش خانے" کی تو خیر ہم کیا کہیں، عالی جی اندر کے دربار کی بابت فرما رہے ہیں اس دوہے میں وہ بھی حیدر آبادی :)
حیدر آباد کا شہر تھا بھیّا، اِندَر کا دربار
ایک ایک گھر میں سو سو کمرے، ہر کمرے میں نار
 
Hafiz Abbas Qadri

محفلین
"مالش خانے" کی تو خیر ہم کیا کہیں، عالی جی اندر کے دربار کی بابت فرما رہے ہیں اس دوہے میں وہ بھی حیدر آبادی :)
حیدر آباد کا شہر تھا بھیّا، اِندَر کا دربار
ایک ایک گھر میں سو سو کمرے، ہر کمرے میں نار
ہا ہا ہا، راجہ اندر کااکھاڑہ ہمارے کئی نووارد سیاسی مریضوں کی اکلوتی شفاگاہ قرار پاتی ہے! :ROFLMAO:
 
محمد وارث

لائبریرین
ہا ہا ہا، راجہ اندر کااکھاڑہ ہمارے کئی نووارد سیاسی مریضوں کی اکلوتی شفاگاہ قرار پاتی ہے! :ROFLMAO:
ہو سکتا ہے لیکن کچھ "سیزنڈ" سیاسی پاپیوں کے اندر کے اکھاڑے حیدر آباد کی جگہ لندن، دبئی وغیرہ میں پائے جاتے ہیں یقینا۔
 
مجھے بکٹ لسٹ کی بالکل سمجھ نہیں آیی بہرحال اگر یہ تین ماٹو مقصد ہیں تو 3 ہوں گے ان کی اولین ترجیح دونگا میری محبت
میری فیملی اور تیسرا دوست احباب کو بس یہ اولین خواہشات کے زمرے میں آییں گے.
 
آپ کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا کیا؟؟
ایکسیڈنٹ تو کافی پہلے ہوا تھا۔
لیکن یہ بیماری AVN اس کے کافی بعد ہوئی ہے۔
جس کی ایک وجہ پرانا حادثہ بھی ہو سکتا ہے۔ مگر اس صورت میں یہ بیماری ایک ہی طرف آنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
ایک اور وجہ سٹیرائڈز کا بہت زیادہ استعمال ہے۔
وہ میرے کیس میں نہیں ہو سکتی، کہ سٹیرائڈ کا استعمال کبھی کی ہی نہیں۔
باقی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وجہ معلوم نہیں۔:)

بائیں جانب مسئلہ کم تھا، اس میں صرف آپریشن کے ذریعے علاج ممکن تھا۔ مگر دائیں جانب مسئلہ زیادہ تھا، ریپلیس کے علاوہ کوئی چارا نہ رہا تھا۔
 
لاریب مرزا

اللہ تعالیٰ آپ کو کسی بھی بیماری یا تکلیف سے محفوظ رکھے۔ آمین
 
آمین۔
اللّٰہ کا شکر ہے کہ علاج کی استطاعت تھی، اور اب زندگی ایک طرح سے صحیح ڈگر پر رواں ہے۔
کچھ کام اگر نہیں کر سکتا تو وہ ایسے نہیں کہ جن سے روزمرہ معمول پر فرق پڑے۔ :)
بلاشبہ اللّٰہ کی عطائیں، واپس لی گئی صلاحیتوں سے بڑھ کر ہیں۔ :)
 
Top