اجتماعی انٹرویو آپ کی بکٹ لسٹ

زیک

مسافر
ہم نے احوال اور تصویروں کا انتظار شروع کردیا۔

پر نام تو بتادیں اس سفاری کا؟
تصاویر میں وقت لگے گا کہ 256 گیگابائٹ کے صرف میں نے تصاویر لیں۔ بیٹی کی اس کے علاوہ ہیں۔ کاؤنٹ چھانٹ میں معلوم نہیں کتنے دن لگیں۔

ہم تنزانیہ میں نادرن سفاری سرکٹ گئے تھے جس میں Serengeti سر فہرست ہے۔
 
تصاویر میں وقت لگے گا کہ 256 گیگابائٹ کے صرف میں نے تصاویر لیں۔ بیٹی کی اس کے علاوہ ہیں۔ کاؤنٹ چھانٹ میں معلوم نہیں کتنے دن لگیں۔

ہم تنزانیہ میں نادرن سفاری سرکٹ گئے تھے جس میں Serengeti سر فہرست ہے۔
سرنیگیٹی Sernegeti سے ہمیں پرانے کراچی برنس روڈ کے پیچھے سیواکنج بلڈنگ کے قریب ایک پرانی عمارت یاد آگئی جس کا نام Sernegeti Building ہے۔
 

سید رافع

محفلین
ننگا پربت کے قریب ایک مقام سیاحت فیری میڈوز موجود ہے۔ میری بکٹ لسٹ میں یہاں کی زیارت شامل ہے:
554b52be6a87d.jpg

میرا ناران تک جانا ہوا تو جیپ والے سے فیری میڈوز کا پوچھا۔ اسکا کہنا ہے کہ جیپ کا راستہ ہے اور وہ بھی بے حد خطرناک۔ ساتھ ہی وہاں اوپن ائیر میں ہی رہنا پڑتا ہے سو فیملی لوکیشن نہیں الا کہ فیملی قبل اسکے کے-ٹو بیس کیمپ جا چکی ہو۔
 

سید رافع

محفلین
میں نے سنا تھا کہ کچھ سال پہلے وہ فلائٹ بند ہو گئی

معلوم نہیں جنید جمیشد کے ہوائی جہاز حاڈثے کے بعد اے ٹی آر جہازوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے کہ نہیں؟ چترال اور اسکردو پروازوں کی طرح کے-ٹو پر بھی یہی جہاز چکر لگاتا ہو گا۔
 

سید رافع

محفلین
واقعی میں یہ تو ہماری حکومت کی نالائقی ہی ہے۔ لیکن اس کا ایک طرح سے فائدہ بھی ہوا ہے کہ ریل پیل نہ ہونے سے ماحول گندگی اور خرابی سے کسی حد تک بچا ہوا ہے۔ اور جو من چلے ہیں ان کو تو بس ایک عدد گائڈ کی ہی ضرورت ہوتی ہے۔

مووی ورٹیکل لیمٹ سے پتہ چلا تھا کہ بیس کیمپ تک جانے کے لیے فوجی ہیلی کاپٹر استعمال ہوتے ہیں لیکن سننے میں آیا تھا کہ گدھوں اور خچروں پر بیٹھ کر بھی لوگ تین دن میں بیس کیمپ تک پہنچتے ہیں۔
 

سید رافع

محفلین
پڑتا تو نہیں، لیکن سکردو کے قریب ہے تو گاڑی میں جایا بھی جا سکتا ہے۔

اسلام آباد سے اسکردو بھی پی آئی اے کے اے ٹی آر جہاز چلتے تھے۔ اب معلوم نہیں۔ ان جہاز پر مسافروں کی کیفیت یہ ہوتی تھی کہ ہر دو تین دن بعد جب یہ جہاز چلتا تو خان صاحب کے ہاتھ میں زندہ مرغیاں تک ہوتیں۔ :)۔ ویسے اسلام آباد سے اسکردو تک کا سفر 22 گھنٹے بذریعہ بس ہے جو کہ بے حد خطرناک ہے۔ بس ایک آدھ بار اپنا پہیا سڑک سے اتار کر ہوا میں ڈال ہی دیتی ہے۔ جبکہ سخن پرور ڈرائیور منی بیگم کی غزلیں سن رہے ہوتے ہیں۔ :)
 

سید رافع

محفلین
حج کرنا۔
ہنزہ ویلی کا سفر۔ جو کہ اب میرے لیے مشکل ہے۔
بزنس کرنا، مگر ابھی پیسہ نہیں

حج بھی آجکل حکومتی پیکچ میں غالبا 3 لاکھ 50 ہزار کا ہو رہا ہے۔
ہنزہ ویلی تک سفر واقعی لمبا ہے۔ لیکن رک رک کر سفر کریں تو سانس کا مریض بھی کر ہی لیتا ہے۔
بزنس مذہب کی طرح ہے۔ اگر خاندان کاروبار پیشہ ہے تو آپکو اس مذہب کے انز اینڈ آوٹس پتہ ہوں گے ورنہ نوکری پیشہ افراد کے پاؤں بزنس کے رسک سے کانپتے رہتے ہیں۔ :)
 

سید رافع

محفلین
بھائی مستنصر حسین تارڑ صاحب بھی لمبی لمبی چھوڑتے ہیں ایک سفرنامے میں جھیل سیف الموک کے بارے میں منظر کشی کرتے ہوئے زمین آسمان ایک کر دیا تھا رات کو پریاں اترتی ہیں اور پتا نہیں کیا کیا بیان کیا تھا۔
لیکن جب اپنی آنکھوں سے منظر دیکھا تو حقیقت بلکل مختلف تھی

اپریل سے جولائی کو رات دس سے دو بجے رات کے درمیان جانا ہوا آپکا؟
 
حج بھی آجکل حکومتی پیکچ میں غالبا 3 لاکھ 50 ہزار کا ہو رہا ہے۔
جی۔ شاید کم سے کم۔ اپنی کوشش کے ساتھ ساتھ اصل چیز دعا اور اللہ تعالیٰ سے امید ہے۔ جیسے عمرہ کروایا، ویسے ہی ان شاء اللہ حج بھی کروائے گا۔ :)
ہنزہ ویلی تک سفر واقعی لمبا ہے۔ لیکن رک رک کر سفر کریں تو سانس کا مریض بھی کر ہی لیتا ہے۔
رک رک کر کرنے کے لیے دن بہت درکار ہوں گے۔ وقت بھی ایک دیوار ہے۔ :)
بزنس مذہب کی طرح ہے۔ اگر خاندان کاروبار پیشہ ہے تو آپکو اس مذہب کے انز اینڈ آوٹس پتہ ہوں گے ورنہ نوکری پیشہ افراد کے پاؤں بزنس کے رسک سے کانپتے رہتے ہیں۔ :)
درست کہا۔ :)
 

سید رافع

محفلین
جی۔ شاید کم سے کم۔ اپنی کوشش کے ساتھ ساتھ اصل چیز دعا اور اللہ تعالیٰ سے امید ہے۔ جیسے عمرہ کروایا، ویسے ہی ان شاء اللہ حج بھی کروائے گا۔ :)

رک رک کر کرنے کے لیے دن بہت درکار ہوں گے۔ وقت بھی ایک دیوار ہے۔ :)

درست کہا۔ :)


اللہ سے دعا ہے کہ آپکو ایک سہل اور باآسان حج جلد از جلد کرائے۔ اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو تمام دینی اور دنیاوی وسائل مہیا آئیں۔ آمین

اگر 7 دن ہوں تو کراچی سے اسلام آباد اور وہاں سے ایک ایک دن رک کر ہنزہ جایا اور واپس کراچی آیا جا سکتا ہے۔
 

سید رافع

محفلین
آخری اطلاعات کے مطابق اب سڑک بہت بہترین بن گئی ہے۔ اور جیپیں سیدھی سیف الملوک پر جاتی ہیں۔ تاہم صفائی اور ستھرائی کی حالت اب ناگفتہ بہ ہے۔ لوگ آکر کہتے ہیں کتنا گند ہے۔ اور پھر وہیں اپنے حصے کا اضافہ کر کے نکل جاتے ہیں۔

ناران تک سڑک سیدھی ہے لیکن سیف الملوک تک جاتے جاتے جیپ فری کی "بل رائڈ" دیتی ہے۔ :)
 

سید رافع

محفلین
بات ریلیز کرنے والے تک ہی محدود رکھیں۔ ڈیولپر تک جانا کوئی عقل مندی نہیں ہے۔ :p

آپ نے یہ ڈویلپر کی جاب سیکیورٹی کی مختلف تراکیب کو سامنے رکھتے ہوئے کہا :) یا عمومی سافٹ وئیر کے مکمل ہونے کا صحیح صحیح سمجھنے کی وجہ سے کہا۔۔:) معلوم نہیں۔۔۔ لیکن ہاتھ کاٹنے سے پہلے یا موت کے منہ میں دکھیلنے سے پہلے یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ڈولیپر اپنی روزی روٹی کی خاطر کچھ بگ "سافٹ نقص" چھوڑ کر رکھتا ہے۔:) ساتھ ہی اگر یہ نہ بھی کرے تب بھی سافٹ وئیر عموما ایک سال تک بگ سے بھرا رہتا ہے اگر اس میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے۔:p
 

سید رافع

محفلین
میری لسٹ میں شامل ہے:

  1. خوبصورت مسلم لڑکی سے شادی کرنا۔ اگر مسلم نہیں تو مسلم کر کے شادی کرنا۔ :)
  2. جھوٹ سے رفتہ رفتہ خود کو دور کر لینا۔
  3. قرآن کا ایسا علم کا حامل بننا جو لوح و قلم دکھا دے۔
  4. ملائشیا جیسے ٹرپیکل، عمان جیسے امن پسند، ناروے جیسے پڑھے لکھے یا ان کے علاوہ دنیا کے کسی امن پسند اور پڑھے لکھے ملک میں رہائش اختیار کرنا۔
  5. ایسے لوگوں کے درمیان ملازمت اختیار کرنا جو دھوکہ نہ دیں اور نہ ہی جھوٹ بول بول کر کام لیں۔ خیر خواہ ہوں۔ آسانی سے کام لیں اور دیں، پڑھے لکھے ہوں اور باادب ہوں۔ :)
  6. کتابیں پڑھنا اور ان کا مغز لوگوں کے سامنے رکھنا تاکہ انسان ترقی کریں۔
  7. اللہ کو ناراض کرنے والے کاموں سے دور ہونا۔
 
Top