آپ نے کِس کِس سواری پہ سفر کیا ہے؟

عباس اعوان

محفلین
خیر اتنی چھوٹی عمر کے بچوں کیلئے یہ گیم ذہنی طور پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ میرا بھائی غالباً 10 سال کا تھا جب اسنے یہ پہلی بار کھیلنا شروع کی تھی۔ آجکل نارویجن افواج میں بھرتی ہے :)
تو کیا افواج میں بھرتی جی ٹی اے کھیلنے کا شاخسانہ ہے ؟
 
آخری تدوین:

آوازِ دوست

محفلین
آج اپنے بیٹے کے لیے ایک گیم خریدنے گئی تھی grand theft auto میں نے دوکان دار کو نام بولا تو کہتا یہ گیم تو نہیں ہے لیکن( حرامی سیارات) ہے میں کافی دیر سے ڈھونڈ رہی تھی آخر کار میں نے کہا اوکے حرامی سیارات ہی لا دو تو اس نے جو گیم مجھے وہ grand theft auto ہی تھی
یہاں پاکستان میں کوئی عربی نام سے یہ گیم مانگ بیٹھے تو شائد دوکاندار گاہک کو مارنے دوڑےگا :)
 
اکمل زیدی

محفلین
واہ بھائی مزہ ...آیا بڑی ..معلومات ملی سواریوں کے بارے میں...مگر میں ذرا ہٹ کے کچھ بتاؤنگا ...آپ لوگوں کے ..یقینن دلچسپی کا با عث کا ہوگا ... اور جو خاص کر arifkarim اور زیک صاحب کے لئے باقی یہاں پر اکثر لوگ اس سے آشنا ہونگے بلکے تجربے کے حامل بھی ہونگے تو جناب ایک سواری تو ہے " اماں کی گود" میں بندا دو تین سال تک تو کرتا ھی ہے پھر" ابّا کے کندھوں" پر پھر بھائی کی پڈھی (کمر ) پر ...............کیوں صحیح کہا نہ آپ سب کی بتائی ہے سواریوں پر بھاری پڑیں نہ یہ سواریاں .... :cute:
 
ہم نے کراچی کی بس کے پائیدان پر لٹک کر، اونٹ گاڑی پر، سنگاپور ، لندن اور ایرلانگن کی ڈبل ڈیکربسوں میں، کراچی کی تاریخی وکٹوریہ میں سفر کیا ہے۔کراچی کے ساحل پر گھوڑے اور اونٹ پر بیٹھے ہیں اور چھوٹی موٹر کشتی میں مچھلیوں کے شکار پر سمندر میں گئے ہیں۔ ہالینڈ میں رولر کوسٹر پر بیٹھے ہیں، لیکن چنگچی رکشا پر ڈرویور کے پیچھے پٹرول کی ٹنکی پر بیٹھنے کی سنسنی ہی کچھ اور ہے۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
پاکستان کی ہر طرح کی ریل گاڑیوں میں ہر طرح کے ڈبوں میں سفر کیا ہے۔ ایک بار دروازے سے پاؤن لٹکا کے بیٹھ کے سفر کیا ۔ مال گاڑی میں ماسوائے تیل کے گول ڈبوں کے:D ہر طرح کے ڈبے،انجن،بریک کے اندر اور باہر پاؤں لٹکا کے بیٹھے، بلکہ ایک بار تو گول ڈبے کے ساتھ کوئی دو ڈھائی فٹ کی جگہ پہ بغیر کسی ہینڈل وغیرہ کے سہارے کے۔۔۔۔۔۔سفر کیا اور بعد میں ڈانٹ کھائی۔ ریل گاڑی میں دروازے سے دوسرے دروازے تک جو ہاکرز چیزیں بیچنے کے لئے اکثر چھلانگیں لگاتے نظر آتے ہیں ،بڑے شوق سے دیکھا کرتے تھے۔۔۔۔۔۔چھانگا مانگا میں جو ریل چلتی ہے،اُس میں ہمارا پورا ٹرپ لڑکیوں کا بیٹھا اور ہم نے اپنی یہ حسرت بھی پوری کر لی۔
اور تو اور چلتی ٹرین میں چڑھنے اور اترنے کی حسرت بھی اب نہیں رہی کہ یہ تجربات بھی کر چکے۔
 
جاسمن

لائبریرین
گدھا گاڑی اور بیل گارٰ ی میں بیٹھنے کا شوق بھی پورا کیا۔ بلکہ اب تو بچے روک دیتے ہیں ورنہ اب بھی ایڈونچر کرنے کا شوق عود کے آتا ہے۔ کئی بار بچوں سے کہتے ہیں آؤ آؤ ہم یہ کریں اور بچے ہمیں روک۔۔۔ٹوک دیتے ہیں۔۔۔۔۔آہ! وائے حسرت!
 
پاکستان کی ہر طرح کی ریل گاڑیوں میں ہر طرح کے ڈبوں میں سفر کیا ہے۔ ایک بار دروازے سے پاؤن لٹکا کے بیٹھ کے سفر کیا ۔ مال گاڑی میں ماسوائے تیل کے گول ڈبوں کے:D ہر طرح کے ڈبے،انجن،بریک کے اندر اور باہر پاؤں لٹکا کے بیٹھے، بلکہ ایک بار تو گول ڈبے کے ساتھ کوئی دو ڈھائی فٹ کی جگہ پہ بغیر کسی ہینڈل وغیرہ کے سہارے کے۔۔۔۔۔۔سفر کیا اور بعد میں ڈانٹ کھائی۔ ریل گاڑی میں دروازے سے دوسرے دروازے تک جو ہاکرز چیزیں بیچنے کے لئے اکثر چھلانگیں لگاتے نظر آتے ہیں ،بڑے شوق سے دیکھا کرتے تھے۔۔۔۔۔۔چھانگا مانگا میں جو ریل چلتی ہے،اُس میں ہمارا پورا ٹرپ لڑکیوں کا بیٹھا اور ہم نے اپنی یہ حسرت بھی پوری کر لی۔
اور تو اور چلتی ٹرین میں چڑھنے اور اترنے کی حسرت بھی اب نہیں رہی کہ یہ تجربات بھی کر چکے۔
آپی جی لگتا ہے ریلوے اسٹیشن گھر کے بہت قریب ہے جو ریل میں ہر طرح سے سفر کیا ہے
 
جاسمن

لائبریرین
ہم جب چھوٹے تھے تو جھولے والا آتا تھا۔ ڈولی والے جھولے وہ خود سے دیتا تھا۔ کبھی جھولے کے اوپر چڑھ جاتا اور اُسے گھماتا۔ یہ منظر ہمارے لئے بہت سنسنی خیز ہوتا۔ جھولے کو رواں رکھنے کے لئے اسے تیل دیتا۔ ایک بار کسی کے ہاں پاک پتن شادی پہ گئے۔ نئے کپڑے پہنے جھولے لینے پہنچ گئے۔ جھولے والے کی دیکھا دیکھی ہم نے بھی جھولے کے اوپر چڑھنے کی مشق کی اور سارے کپڑے تیل و تیل کر کے گھر آئے اور ڈانٹ کھائی۔
 
ان جھولوں سے یاد آیا وہ ایک کشتی بھی ہوتی تھی جس کے نیچے ٹائر لگا ہوتا ہے جو کبھی دائیں جانب اور کبھی بائیں جانب چلتی تھی اس پر بھی سوری کی ہے بہت مزا آتا تھا
 
عباس اعوان

محفلین
فی الحال تو
1: سائیکل
2: موٹر سائیکل
4: چِنچی رکشہ
5: رکشہ
6: کار
7: جیپ
8: ٹریکٹر
9: ٹریکٹر ٹرالی
10: ہوائی جہاز
15: موٹر والی کشتی
16: چپو والی کشتی
23: گدھا گاڑی
24: بیل گاڑی
25: تانگا
29؛ ٹرائی سائیکل
30: واکر
31:ریل گاڑی(ایکسپریس)
32: ریل گاڑی(پسنجر)
38: کسی ویگن یا بس کی چھت پہ
40: سکوٹر
43: چیئر لفٹ
44: لفٹ (ایلیویٹرز) پ
45:ایسکیلیٹرز
46: ٹریویلیٹرز (موونگ واک ویز)
50: چھکڑا بس
51: کوچ
52: ویگن
53: ریل گاڑی کے دروازے سے لٹک کے
 
عباس اعوان

محفلین
اس کے علاوہ ہانگ کانگ میں
  • بجلی سے چلنے والی زیرِ زمین میٹرو ٹرین
  • ڈبل ڈیکر بس، جس کی اوپر والی منزل پر کو ئی ڈرائیور نہیں ہوتا
  • ٹرام
پر بھی سفر کیا ہے
 
bilal260

محفلین
1: سائیکل
2: موٹر سائیکل
3: سائیکل رکشہ
4: چِنچی رکشہ
5: رکشہ
6: کار
7: جیپ
8: ٹریکٹر
9: ٹریکٹر ٹرالی
10: ہوائی جہاز
14: پیڈل والی کشتی
12: کدھا
22: اونٹ گاڑی
23: گدھا گاڑی
25: تانگا
30: واکر
31:ریل گاڑی(ایکسپریس)
32: ریل گاڑی(پسنجر)
38: کسی ویگن یا بس کی چھت پہ
43: چیئر لفٹ
44: لفٹ (ایلیویٹرز) پ
45:ایسکیلیٹرز
46: ٹریویلیٹرز (موونگ واک ویز)
50: چھکڑا بس
51: کوچ
52: ویگن
53: ریل گاڑی کے دروازے سے لٹک کے
54: ریل گاڑی کے دروازے سے پاؤں لٹکا کے بیٹھے
ان کے علاوہ
میں نے چھوٹے ہوتے ہوئے اپنے والدین پر بھی سواری کی تھی۔
 
اس میں کس بات کی تحقیق ، موٹر سائیکل کا پچھلا پہیہ نکال کر اس میں کچھ لوگوں کے بیٹھنے کی نشستیں نصب کر دیں اور چنگ چی بن گئی ۔
میرے ابو کے پاس ایک پرانا یاماہا تھا، کچھ عرصہ قبل انہیں شوق ہوا کہ اسے چنگ چی رکشہ بنایا جائے، چنانچہ ایک کباڑیے سے چنگ چی کی باڈی خریدی اور اسے ٹھوک بجا کے چنگ چی بنالیا۔ جب شوق پورا ہوگیا تو باڈی اتار دی اور "اصلی یاماہا" واپس اپنی جُون میں۔۔۔۔!!
 
نکتہ ور

محفلین
یہ کیا؟
آپ نے کِس کِس سورای پہ سفر کیا ہے؟

1: سائیکل
2: موٹر سائیکل
3: سائیکل رکشہ
4: چِنچی رکشہ
5: رکشہ
6: کار
7: جیپ
8: ٹریکٹر
9: ٹریکٹر ٹرالی
10: ہوائی جہاز
14: پیڈل والی کشتی
15: موٹر والی کشتی
16: چپو والی کشتی
23: گدھا گاڑی
24: بیل گاڑی
25: تانگا
29؛ ٹرائی سائیکل
31:ریل گاڑی(ایکسپریس)
32: ریل گاڑی(پسنجر)
38: کسی ویگن یا بس کی چھت پہ
39: اسکیٹ بورڈ
40: سکوٹر
44: لفٹ (ایلیویٹرز)
50: چھکڑا بس
51: کوچ
52: ویگن
53: ریل گاڑی کے دروازے سے لٹک کے
54: ریل گاڑی کے دروازے سے پاؤں لٹکا کے بیٹھے
61: ڈبل ڈیکر بس
63: بجلی سے چلنے والی میٹرو ٹرین
 
Top