آپکے پسندیدہ کھیل

تعبیر

محفلین
*کیا آپکو بورڈ گیمز یاد ہیں جیسے لڈو ،chess, stratego, clue, monopoly،scrabble وغیرہ
اپ کا پسندیدہ کھیل کونسا ہے ۔

* اسکے علاوہ تاش،dominos اور ایسے ہی کچھ کھیل مین سے اپکا پسندیدہ کھیل کونسا ہے ِتاش مین کونسا کھیل پسند ہے

* اپ کونسے کھیل میں ماہر ہیں؟؟؟جس مین اپ کو کوئی نہین ہرا سکتا۔

* بچپن مین آپ نے کونسے روایتی کھیل کھیلتے تھے زیادہ تر

* all time favourite کھیل کونسا ہے

مجھے بورڈ گیمز میں scrabble اور monopoly پسند ہے
شطرنج بھی ہے پر وہ کھیلنا نہیں آتا :(
سانپ سیڑھی بھی اچھا ہے

dominos میں مین ماہر ہوں ۔مقابلہ کر کے دیکھ لیں :grin:

تاش میں black queen بہت پسند پے ۔ اچھا کھیل لیتی ہوں

روایتی کھیلاں میں کھو کھو۔ برف پانی، انکھ مچولی اور لکا چھپی بہت کھیلی ہے
حیرت کی بات یہ کہ مین نے گھر گھر والا کھیل تو کھیلا ہے پر گڑیوں کا کھیل کبھی نہیں کھیلا بلکہ پتنگ بازی سیکھنے کی کوشش کی ہے اور کنچے بہت کھیلے ہیں
گلی ڈنڈا بھی :grin:

all time favourite کھیل بیڈمنٹن ہے

اب آپ سب بتائیں :)
 
سارا

محفلین
لڈو پسند تھا۔۔اب بھی کھیلتے ہیں اکثر رات کو پاپ کورن اور ہاٹ ساس ساتھ رکھ کر ایک چھوٹا بھائی ہوتا ہے اور باقی میں 'ممانی' اور بھابھی۔۔
سانپ سیڑھی بھی اچھا ہے لیکن جب میں بار بار نیچے آ جاتی تھی تو رونا آجاتا تھا اس لیے درمیان میں ہی چھوڑ دیتی تھی۔۔
آنکھ مچولی اور لکا چھپی تو بہت زیادہ کھیلا تھا بچپن میں۔۔ ماربلز کے ساتھ بہت کھیلتے تھے۔۔اور کرکٹ۔۔۔لیکن ماہر کسی میں نہیں تھی۔۔۔بس گزارا ہو جاتا تھا۔۔۔کبھی ہار کبھی جیت
 
شمشاد

لائبریرین
یہ پوچھیں کہ میں نے کون سا کھیل نہیں کھیلا۔

گلی ڈنڈا
کنچے
اخروٹ
سگریٹ کی خالی ڈبیاں جمع کر دو تین کھیل کھیلتے تھے
ریڑہ چلانا
گیڈیاں (یہ سیالکوٹ کی طرف بہت کھیلا جاتا ہے)
کرکٹ
لکھ چھپ جانا
لکیریں لگانا
پٹو گرم
گھوڑی پھسی اے کہ نئیں
لڈو
کیرم
ڈرافٹ بورڈ
شطرنج
پتنگ بازی
ایکسپریس
تاش تو بہت کھیلی ہے، اس میں رنگ، سویپ، بلیک کوئن زیادہ کھیلا ہے۔
اور پتہ نہیں کون کون سے کھیل کھیلے ہیں،
اب کمپیوٹر پر گیم کھیل لیتا ہوں۔
 
الف عین

لائبریرین
یہ لڈو کون سا کھیل ہے۔۔ لوڈو Ludo کیا۔ بہت ارکان کھیلتے رہے ہیں یہ۔ ہم نے بھی کھیلا۔
مزید کھیل جو کھیلے:
پتنگ بازی، تاش میں چور پتہ اور ترپ چال۔۔ ہمارے گھر ایک صاحبہ آتی تھیں، ان کی دو بچیاں بھی۔۔ اور جب وہ آتی تھیں، سب کو ترپ چال میں لگا دیتی تھیں۔ سہیلی تو امی کی تھیں لیکن کھیلتی ہم دونوں بھائی بہنوں اور اپنی بچیوں کے ساتھ۔
بعد میں سکریبل۔
اور آج کل۔۔۔ محض سدوکو۔ اگر اسے کھیل کہا جائے تو۔ اخبار کا تو روزانہ کر ہی لیتا ہوں۔
اور کہیہں لکھا تھا کہ ایک کھیل؟؟؟یہ تھا کہ اپنا رسالہ اور کتابیں چھاپتے تھے۔ ایک پرنٹنگ پریس ایجاد کر رکھی تھی۔
 
خرم شہزاد خرم

جی باندر قلعہ
پنڈو گیم
پکڑن پکڑائی
ایک پکڑ کے دو
چوڑیاں ٹور کے ان کے پیس سے کھیلنا اس سے بھی زیادہ کھیل تھے ہمارے زمانے میں
تاش تو ہم بھی بہت کھیلتے ہیں رنگ کھلنے میں بہت مزہ آتا ہے
 
وجی

شمشاد بھائی یسو پیجو کیا نہیں کھیلا آپنے اور کتاب سے کرکٹ کھیلنا
لوڈو
کیرم
شطرنج
سانپ سیڑی
تاش میں بلیک کوئن اور جوری بنانا
بہت کھیلا ہے
 
پاپ کارن اور ہاٹ ساس کا combination سمجھ نہیں آیا :confused:
آپ سانپ سیڑھی میں بے ایمانی کیا کریں نا ;)
ارے ہاں کرکٹ اور اس میں سب مردانہ پارٹی ہم سے بس فیلڈنگ کرواتی تھی :(
 
تعبیر

محفلین
یہ پوچھیں کہ میں نے کون سا کھیل نہیں کھیلا۔

گلی ڈنڈا
کنچے
اخروٹ
سگریٹ کی خالی ڈبیاں جمع کر دو تین کھیل کھیلتے تھے
ریڑہ چلانا
گیڈیاں (یہ سیالکوٹ کی طرف بہت کھیلا جاتا ہے)
کرکٹ
لکھ چھپ جانا
لکیریں لگانا
پٹو گرم
گھوڑی پھسی اے کہ نئیں
لڈو
کیرم
ڈرافٹ بورڈ
شطرنج
پتنگ بازی
ایکسپریس
تاش تو بہت کھیلی ہے، اس میں رنگ، سویپ، بلیک کوئن زیادہ کھیلا ہے۔
اور پتہ نہیں کون کون سے کھیل کھیلے ہیں،
اب کمپیوٹر پر گیم کھیل لیتا ہوں۔

چلین پوچھا کہ آپ نے کونسا کھیل نہیں کھیلا :grin:
مزا آگیا آپ کا رپلائی دیکھ کر ۔ اتنی تفصیل سے :)
آپ میرے کچھ سوال :cool:

اخروٹ
ریڑہ چلانا
گیڈیاں

یہ کونسے کھیل ہیں :confused:

ٹیلو ایکسپریس نا :)
 
تعبیر

محفلین
یہ لڈو کون سا کھیل ہے۔۔ لوڈو Ludo کیا۔ بہت ارکان کھیلتے رہے ہیں یہ۔ ہم نے بھی کھیلا۔
مزید کھیل جو کھیلے:
پتنگ بازی، تاش میں چور پتہ اور ترپ چال۔۔ ہمارے گھر ایک صاحبہ آتی تھیں، ان کی دو بچیاں بھی۔۔ اور جب وہ آتی تھیں، سب کو ترپ چال میں لگا دیتی تھیں۔ سہیلی تو امی کی تھیں لیکن کھیلتی ہم دونوں بھائی بہنوں اور اپنی بچیوں کے ساتھ۔
بعد میں سکریبل۔
اور آج کل۔۔۔ محض سدوکو۔ اگر اسے کھیل کہا جائے تو۔ اخبار کا تو روزانہ کر ہی لیتا ہوں۔
اور کہیہں لکھا تھا کہ ایک کھیل؟؟؟یہ تھا کہ اپنا رسالہ اور کتابیں چھاپتے تھے۔ ایک پرنٹنگ پریس ایجاد کر رکھی تھی۔

جی بالکل ludo
مجھے بھی صحیح نہین پتہ یہ لوڈو ہے یا لڈو کہ جب میں کراچی میں تھی تو تب ہم اسے لوڈو کہتے تھے پر جب اسلام آباد جانا ہوا تو وہاں سب ہنستے تھے ایسا کہنے پر تو ہم نے بھی اب اسے لڈو کہنا شروع کر دیا :)

یہ کونسا کھیل ہے ؟؟؟ :confused:

اور کہیہں لکھا تھا کہ ایک کھیل؟؟؟یہ تھا کہ اپنا رسالہ اور کتابیں چھاپتے تھے۔ ایک پرنٹنگ پریس ایجاد کر رکھی تھی۔

مجھے یہ لائن سمجھ نہین آئی :confused:
 
تعبیر

محفلین
جی باندر قلعہ
پنڈو گیم
پکڑن پکڑائی
ایک پکڑ کے دو
چوڑیاں ٹور کے ان کے پیس سے کھیلنا اس سے بھی زیادہ کھیل تھے ہمارے زمانے میں
تاش تو ہم بھی بہت کھیلتے ہیں رنگ کھلنے میں بہت مزہ آتا ہے

یہ باندر قلعہ کیا ہے :confused:

پنڈو گیم
ایک پکڑ کے دو

یہ کونسے کھیل ہیں :confused: :confused: :confused:
چوڑیاں :eek: یہ تو لڑکیوں والا کھیل ہے نا
میں بھی کھیلتی تھی پر اب بھول گیا ہے ۔کچھ بتائیں گے اسکا طریقہ
پیستے تو نہین تھے بلکہ چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ان کو ملاتے تھے کچھ ایسا ہی تھا :)
 
تعبیر

محفلین

شمشاد بھائی یسو پیجو کیا نہیں کھیلا آپنے اور کتاب سے کرکٹ کھیلنا
لوڈو
کیرم
شطرنج
سانپ سیڑی
تاش میں بلیک کوئن اور جوری بنانا
بہت کھیلا ہے

کتاب سے کرکٹ :confused: :confused: :confused:

مین بھی یہ سب کھیل کھیلے ہیں
ایک اور کھیل ہوتا تھا۔ پرچیوں والا جس میں بادشا،۔وزیر ،چور،سپاہی ہوتے ہین وہ کھیلا ہے کسی نے؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
اخروٹ
ریڑہ چلانا
گیڈیاں

یہ کونسے کھیل ہیں

یہ کھیل سیالکوٹ کی طرف کھیلے جاتے ہیں۔

اخروٹ - یہ سخت قسم کے اخروت جنہیں کاٹھے کہا جاتا ہے، اس سے کھیلتے تھے۔ دو، تین یا چار دوست ملکر ایک جتنے اخروٹ ڈالتے تھے۔ پھر جس کی باری سب سے پہلے ہوتی تھی وہ ان کو ایک مقررہ فاصلے سے کچھ دور پھینکتا تھا، پھر کوئی دوسرا کھلاڑی کسی بھی اخروٹ کر طرف اشارہ کر کے کہتا تھا کہ اس کو نشانہ لگاؤ۔ نشانہ نہ لگنے کی صورت میں باری دوسرے کھلاڑی کی، اور نشانہ لگنے کی صورت میں سب اخروٹ اپنے۔

ریڑہ چلانا ۔ یہ دھات کا بنا ہوا کوئی بھی کسی بھی حجم کا ایک پہیہ ہوتا ہے جس کو ایک لکڑی کی مدد سے چلاتے رہنا ہے، گرنے نہیں دینا۔

گیڈیاں - یہ چھوٹی بڑی لکڑیوں سے کھیلا جاتا ہے۔

ایکسپریس

ٹیلو ایکسپریس نا

جی ٹیلو ایکسپریس۔
 
Top