تعارف آصف اثر حاضرِ خدمت

وعلیکم اسلام۔
میں نےآج ہی اس محفل میں گس بیٹھ کی ہے اور اپنے تعارف کے لیے(نقل ) پہلے سے موجود ممبران کے کچے چٹھے کھولے تاکہ کچھ ادب آداب کا پتہ لگے، پرآپ کا تعارف پڑھ کر مجبور ہو گیا کہ کچھ لکھے بنا پتلی گلی سے نہ نکلوں۔۔بھائی جی کمال کا لکھتے ہیں آپ بھی۔۔وا وا۔۔مزا آیا پڑھ کر۔۔۔
 
آصف اثر

معطل
کافی عرصےسے محفل سے غائب رہنے کے بعدمحفل پر دوبارہ آمد ہے۔ لیکن افسوس کہ اپنے پرانے اکاؤنٹ اور ای میل دونوں کا پاسورڈ بھول جانے کے باعث دوبارہ سے آغاز کرنا پڑ رہا ہے۔
شائد ایک ہزاری ، پانچ ہزاری، دس ہزاری اور ایک لاکھ ہزاری(شمشاد بھائی) :)والی قسمت نصیب نہیں۔
 
زیک

مسافر

نیا آغاز نئی جنس کے ساتھ!
QQ9N3H2.jpg
 
غدیر زھرا

لائبریرین
کافی عرصےسے محفل سے غائب رہنے کے بعدمحفل پر دوبارہ آمد ہے۔ لیکن افسوس کہ اپنے پرانے اکاؤنٹ اور ای میل دونوں کا پاسورڈ بھول جانے کے باعث دوبارہ سے آغاز کرنا پڑ رہا ہے۔
شائد ایک ہزاری ، پانچ ہزاری، دس ہزاری اور ایک لاکھ ہزاری(شمشاد بھائی) :)والی قسمت نصیب نہیں۔
خوش آمدید سر :) آپ کو دوبارہ محفل میں دیکھ کر خوشی ہوئی امید ہے اب آپ کی پشتو شاعری پڑھنے کا موقع بھی ملے گا :)
 
آصف اثر

معطل
خوش آمدید سر :) آپ کو دوبارہ محفل میں دیکھ کر خوشی ہوئی امید ہے اب آپ کی پشتو شاعری پڑھنے کا موقع بھی ملے گا :)
کیا آپ واقعی پشتو پڑھ لیتی ہے؟
خوشی ہوگی اثبات پر۔ وگرنہ کسی شاعری کی تشریح کا وہ مزا نہیں ہوتا جو اصل زبان میں شاعری پڑھنے سے ہوتا ہے۔

“ہر کلہ راشہ“ د پختو د محبت نخہ دہ،
د دوو زڑونو د یو والی او وحدت نخہ دہ۔۔۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
لیکن افسوس کہ اپنے پرانے اکاؤنٹ اور ای میل دونوں کا پاسورڈ بھول جانے کے باعث دوبارہ سے آغاز کرنا پڑ رہا ہے۔
آپ کی رکنیتیں ضم کر دیتے ہیں۔ اس طرح کہ رکنیتی نام پہلے والا ہو اور پاسورڈ و ای میل نیا ہو۔ کیا خیال ہے؟ :) :) :)
 
بہت شکریہ ابن سعید۔ میری بھی یہی خواہش تھی لیکن نہیں پتا تھا کہ ایسا ہوسکتا ہے۔
ہم ایسا کرتے ہیں کہ نیا اکاؤنٹ پرانے میں ضم کرتے ہیں تاکہ تاریخ رکنیت وغیرہ جیسے ریکارڈ بہتر انداز میں موجود ہوں۔ ای میل نیا والا شامل کر دیں گے۔ البتہ آپ کو غالباً دوبارہ لاگن ہونا پڑ سکتا ہے۔ چونکہ آپ پرانا پاسورڈ بھول چکے ہیں اس لیے اس ربط پر جا کر اپنا پاسورڈ ری سیٹ کر لیجیے گا۔ :) :) :)
 
غدیر زھرا

لائبریرین
کیا آپ واقعی پشتو پڑھ لیتی ہے؟
خوشی ہوگی اثبات پر۔ وگرنہ کسی شاعری کی تشریح کا وہ مزا نہیں ہوتا جو اصل زبان میں شاعری پڑھنے سے ہوتا ہے۔

“ہر کلہ راشہ“ د پختو د محبت نخہ دہ،
د دوو زڑونو د یو والی او وحدت نخہ دہ۔۔۔
سو تو میں آپ کی بات کو تسلیم کرتی ہوں کسی زبان کی چاشنی سے کسی دوسری زبان میں ترجمہ یا تشریح کر کے لطف اندوز نہیں ہوا جا سکتا..لیکن زبان کی ترویج اور دوسروں تک پیغام پہنچانے کےلیے ایسا کرنا ضروری امر ٹھہرتا ہے..
پشتو جاننے والے اراکین کم ہیں محفل میں..شاید آپ کا کلام وہ داد نہ پا سکے جو اس کا حق ہو گا...میرے تجسس اور اشتیاق کو ایک نئی زبان کو پڑھنے اور سمجھنے کی خواہش سے منسوب کیجیے :)
آپ تو ماشاءاللہ اردو میں بھی بہت رواں لکھتے ہیں امید ہے اردو تحریریں پڑھنے کا موقع بھی ملے گا :)
شعر کےلیے بنا سمجھے داد کہ اچھا لگا پشتو پڑھ کر اور شعر دہرا کر..محبت اور وحدت جیسے الفاظ تو اپنے اپنے سے لگے :)
 
Top