آسیب زدہ اسکائیپ

arifkarim

معطل
کیا کسی اور کے پاس ایسا آسیب زدہ اسکائیپ ہے؟ یا کوئی ایسے کسی بابے کو جانتا ہو جس سے میں اپنے اسکائیپ کی ایک دم کال ملنے کے لیے دم کروا لوں؟
مجھے امید ہے کہ آپکی یہ تحریر محض طنز و مزح ہوگی۔ لیکن اگر آپنے واقعتاً اسے پوری سنجیدگی سے لکھا ہے تو پھر مجھے آپکی دماغی حالت پر شکوک و شبہات لاحق ہیں :)
 
رانا

محفلین
آپ کو آسیب کبھی نہیں مل سکتا۔ :)
پوچھیں کیوں؟
چلیں بتائیں کیوں؟:)
اللہ پاک نے جس دنیا کو نظر سے اوجھل رکھا سو کچھ سوچ کر رکھا نا۔ بندے کی خواہش پر آج دکھا دیں آپ کو کوئی بھوت پریت کل کو آپ کہیں گے نہیں مجھے ڈنر بھی کرنا ہے ان کے ساتھ:heehee:۔ اب بھئی ان کی اپنی دنیا ہے اپنی لائف ہےبال بچے وغیرہ، جینے دیں:p۔ انسان تھوڑے ہیں؟ وہ دیکھ لیں:LOL:۔۔۔ بلکہ ابھی میں تو آکٹوپس کیموفلاج دیکھ رہی تھی ، بھوت پریت سے زیادہ دلچسپ ہے :) سچی!!!
یہی تو میں بھی کہتا ہوں کہ بھائی جب ہر کس و ناکس کو یہ اوجھل دنیا نظر آجاتی ہے تو مجھے ہی کیوں نہیں جو دل سے دیکھنے کا متمنی ہے۔:) اگر مجھ سے اوجھل ہے تو پھر دوسروں سے بھی ہونی چاہئے۔:)
ابھی چند دن پہلے کی بات ہے آدھی رات کو سوتے ہوئے اچانک چارپائی کو ایسا دھکا لگا جیسے کوئی چیز چارپائی پر کودی ہو۔ اب آدھی رات کا وقت اور کمرے میں گھپ اندھیرا ہو تو آسیب کا خیال آہی جاتا ہے لیکن بھائی اب کیا کریں نہیں ذہن میں آیا کہ یہ آسیب ہوسکتا ہے۔ اٹھ کر ادھر اُدھر دیکھنا شروع کردیا کہ اس دھکے کی سائنسی وجہ کیا ہوسکتی ہے۔ اور پھر کمرے کے دروازے پر نظر پڑی جہاں ایک بلی ہمیں اسطرح گھور رہی تھی جیسے چلتے چلتے رک کر کوئی گھورنے لگتا ہے۔ ہم دوبارہ سونے کے لئے لیٹ گئے۔ خیال آیا کہ بلی جاتے جاتے پلٹ کر گھور کیوں رہی تھی۔ یہی وجہ سمجھ آئی کہ اصل میں وہ آسیب تھا جو چارپائی پر کودا تھا لیکن ہماری طرف سے کوئی حسب مراتب آؤ بھگت نہ پاکر کہ بندہ کوئی چھوٹی موٹی چیخ ہی مارلیتا ہے ڈر کر، لیکن ہماری طرف سے اپنے لئے یہ پروٹوکول نہ پاکر کہ یہ تو آسیب کی کھلی ہوئی توہین تھی، اس بے چارے نے بلی بن کر نکل جانے میں ہی عافیت جانی اور جاتے جاتے مڑ کر دل میں خوب سنائی ہوں گی کہ کمبخت تیرا تو ابھی اپنی دنیا میں جاکر اعلان کراتا ہوں کہ اس کم ظرف کو کوئی بھوت اپنی شکل نہ دکھائے کہ اسے بھوتوں سے ملنے کے آداب ہی نہیں آتے۔:)
 
آخری تدوین:

رانا

محفلین
ویسے سلمان بھائی اگر یہ مسئلہ میرے ساتھ پیش آتا تو میں اسے اپنی پروجیکٹ مینیجر کو دکھاتا اور کہتا کہ دیکھیں مس! اسکائپ جیسے سافٹ وئیر میں بگ آسکتا ہے تو ہم جیسے چھوٹے پروگرامرز کے سافٹ وئیر میں کیوں نہیں۔:)
 
محمدصابر

محفلین
مجھے تو یہ شیڈولڈ کال لگتی ہے۔ سکائپ کی کال کمپیوٹر سے شیڈول کی جا سکتی ہے۔ کوئی بندہ اپ کے کنکٹڈ کمپیوٹر سے اسے شرارتا بھی شیڈول کر سکتا ہے۔ اور سافٹویئر بھی موجود ہیں جو یہ کام کر سکتے ہیں ۔دوسری تھیوری فون لاک نہ ہونا ہے جس میں اگر فون لاک نہ ہوتو سکرین پر کسی قسم کا انٹرایکشن کال ڈائل کر سکتا ہے۔ آپ فون بستر سے دور رکھنے پر بھی غور فرمائیں۔
 
سلمان حمید

محفلین
بھائی اگر یہ ہیک ہے تو پھر تو سکائپ اڑانے سے فرق نہیں پڑے گا، بہتر تو فون کو فارمیٹ کرنا ہے ، خاص کر میموری کارڈ! اور فون میں کوئی اینٹی وائرس بھی رکھیں مستقبل کے لیئے !! میموری کارڈ بھی کسی ایسے کمپیوٹر سے سکین کر لیں جِس میں تگڑا اینٹی وائرس ہو۔ میں سمجھتا ہوں یوں آپ کو گھر بدلنے کی ضرورت نہیں پڑے گی :) :)
یقین کریں فصیح بھائی، میرا فون آگے ہی اتنا "تیز" ہے ماشاءاللہ کہ بس ٹوٹے کا میرے ہاتھ سے کسی دن، مزید اینٹی وائرس کر لیا تو پھر اللہ گواہ ہے کہ فون کے ساتھ ساتھ مشورہ دینے والے کو بھی کوس سکتا ہوں :p
لیکن میں منتظر ہوں کہ ایسا واقعہ پھر پیش آئے اور پھر میں دیکھوں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے :confused:
ویسے فون پچھلے مہینے ہی فیکٹری ری سیٹ کیا تھا ہاں مگر میموری کارڈ نہیں۔ اگر دوبارہ ایسا واقعہ پیش آیا تو کچھ سوچتا ہوں :(
 
سلمان حمید

محفلین
کیوں نہیں۔
اور اگر یوں نہیں تو پھراس کو کوئی اور سستا سا سمارٹفون دلا دیں اور اس کی ایک سکائپ آئی ڈی بنادیں۔پھر وہ آپ کو تنگ نہیں کرے گا۔:rollingonthefloor:
ہاں یہ مناسب رہے گا۔ لیکن اس کو پھر ایک الگ کمرہ بھی دینا پڑے گا جس کی گنجائش نہیں ابھی میرے گھر میں :(
 
ویسے آپ کو پتہ ہے کہ محفل پر مجھ سمیت کُل تین بندے ہیں جنہیں آسیب اور بھوت پریت دیکھنے کا شوق ہے اور ہم تینوں سے ہی آسیب کی جان نکلتی ہے۔:) اسی لئے بے چارہ ہمارا سامنا نہیں کرتا۔ ایک میں، دوسرے فاتح بھائی اور تیسرے عثمان ۔
اور شائد زیک اور قیصرانی بھائی بھی ہیں۔:)
اور میں بھی
 
سلمان حمید

محفلین
ارے بهئی اگر وہ پوچهتا تو آپ ڈر جاتے نا! اس لئیے اس نے سوچا ہو گا چپکے سے کر لوں گا۔ اب اسے کیا پتا ارحم بابا اتنی دیر تک سمجھ میں نہ آنے والے مسائل پر غور کرتے ہوئے خود بھی جاگ رہے ہوں گے اور اپنے ابا جی کو بھی جگائے رکھیں گے :)
ہاں بات میں تو دم ہے لیکن ایک بات سمجھ نہیں آئی، فون اٹھا کر ساتھ والے کمرے میں لے جاتا اور وہاں بات کر لیتا۔ اتنی تو عقل ہونی چاہیے نا بھئی؟ ہے کہ نہیں؟:atwitsend:
 
سلمان حمید

محفلین
میری مانیں تو یہ فون ہی پھینک دیں (مجھے بتا کر کہ کہاں پھینکا ہے) اور دوسرا فون لے لیجیے۔ یہ تو واقعی آسیب زدہ ہو گیا ہے۔
پھینک دوں؟ لیکن یہ کوئی حل تو نہیں نا، بھوت تو پھر آ جائے گا میرے نئے والے فون پر۔
اس لیے اسکائیپ ہی اڑا دیتا ہوں،
نہ رہے گا اسکائیپ، نا بجے گی ٹون ٹون
 
سلمان حمید

محفلین
مجھے تو یہ شیڈولڈ کال لگتی ہے۔ سکائپ کی کال کمپیوٹر سے شیڈول کی جا سکتی ہے۔ کوئی بندہ اپ کے کنکٹڈ کمپیوٹر سے اسے شرارتا بھی شیڈول کر سکتا ہے۔ اور سافٹویئر بھی موجود ہیں جو یہ کام کر سکتے ہیں ۔دوسری تھیوری فون لاک نہ ہونا ہے جس میں اگر فون لاک نہ ہوتو سکرین پر کسی قسم کا انٹرایکشن کال ڈائل کر سکتا ہے۔ آپ فون بستر سے دور رکھنے پر بھی غور فرمائیں۔
یہ شیڈولڈ کال والی بات نئی ہے میرے لیے، ایسا کوئی کرے گا تو نہیں میرے گھر میں کیونکہ ہم تین ہی تو لوگ ہیں، ہاں مگر فون دونوں بار بستر سے دور ہی تھا :(
 
سلمان حمید

محفلین
مجھے امید ہے کہ آپکی یہ تحریر محض طنز و مزح ہوگی۔ لیکن اگر آپنے واقعتاً اسے پوری سنجیدگی سے لکھا ہے تو پھر مجھے آپکی دماغی حالت پر شکوک و شبہات لاحق ہیں :)
دیکھیں سب سے پہلی بات تو یہ کہ واقعہ بالکل سچا ہے، دوسری بات یہ کہ میں ڈرا تو نہیں ہاں مگر اچنبھے کی حالت میں ضرور تھا، تیسری بات یہ کہ میں یہاں لکھ کر سب کی رائے جاننا چاہتا تھا کہ ایسا کیوں ہو سکتا ہے، چوتھی بات یہ کہ بات مذاق کی تھی نہیں مگر بن گئی ہے، پانچویں بات یہ کہ اگر سافٹ وئیر کا مسئلہ ہے جو کہ میں بھی سمجھتا ہوں کہ مائیکروسافٹ جس چیز کو ہاتھ ڈال لے اس کا پھر اللہ ہی حافظ ہے، چھٹی اور ساتویں بات میں اس آسیب سے پوچھ کر بتا سکوں گا اگر اس کا وجود ہے :(
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بھوت کی آڑ میں تو نے اپنی مظلومیت کا نقشہ خوب کھینچا ہے کہ بھابھی سو رہی تھیں اور تو بچے سلا رہا تھا۔۔۔ ایڈا تو چنگا۔۔۔۔ :p

کمال ہے یار۔۔۔ زبردست ترین۔۔۔۔
 
سلمان حمید

محفلین
بھوت کی آڑ میں تو نے اپنی مظلومیت کا نقشہ خوب کھینچا ہے کہ بھابھی سو رہی تھیں اور تو بچے سلا رہا تھا۔۔۔ ایڈا تو چنگا۔۔۔ ۔ :p

کمال ہے یار۔۔۔ زبردست ترین۔۔۔ ۔
یار تو واقف ہی ہے اب تجھ سے کیا چھپانا۔ کہانی گھر گھر کی :p
ویسے ارحم ساتھ لپٹ کر لیٹ جاتا ہے رات کو تو اس وقت مجھے اس کی معصومیت پر بڑا پیار آرہا ہوتا ہے، اسی لیے اسے ساتھ لگا کر لیٹتا ہوں، بیگم نے تو کئی بار کہا ہے کہ آپ سو جایا کریں یہ بھی لیٹا لیٹا سو جائے گا مگر میرا حوصلہ نہیں ہوتا تو بس اس کی آنکھیں بند ہونے تک تھپکتا رہتا ہوں :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
چلیں بتائیں کیوں؟:)

یہی تو میں بھی کہتا ہوں کہ بھائی جب ہر کس و ناکس کو یہ اوجھل دنیا نظر آجاتی ہے تو مجھے ہی کیوں نہیں جو دل سے دیکھنے کا متمنی ہے۔:) اگر مجھ سے اوجھل ہے تو پھر دوسروں سے بھی ہونی چاہئے۔:)
ابھی چند دن پہلے کی بات ہے آدھی رات کو سوتے ہوئے اچانک چارپائی کو ایسا دھکا لگا جیسے کوئی چیز چارپائی پر کودی ہو۔ اب آدھی رات کا وقت اور کمرے میں گھپ اندھیرا ہو تو آسیب کا خیال آہی جاتا ہے لیکن بھائی اب کیا کریں نہیں ذہن میں آیا کہ یہ آسیب ہوسکتا ہے۔ اٹھ کر ادھر اُدھر دیکھنا شروع کردیا کہ اس دھکے کی سائنسی وجہ کیا ہوسکتی ہے۔ اور پھر کمرے کے دروازے پر نظر پڑی جہاں ایک بلی ہمیں اسطرح گھور رہی تھی جیسے چلتے چلتے رک کر کوئی گھورنے لگتا ہے۔ ہم دوبارہ سونے کے لئے لیٹ گئے۔ خیال آیا کہ بلی جاتے جاتے پلٹ کر گھور کیوں رہی تھی۔ یہی وجہ سمجھ آئی کہ اصل میں وہ آسیب تھا جو چارپائی پر کودا تھا لیکن ہماری طرف سے کوئی حسب مراتب آؤ بھگت نہ پاکر کہ بندہ کوئی چھوٹی موٹی چیخ ہی مارلیتا ہے ڈر کر، لیکن ہماری طرف سے اپنے لئے یہ پروٹوکول نہ پاکر کہ یہ تو آسیب کی کھلی ہوئی توہین تھی، اس بے چارے نے بلی بن کر نکل جانے میں ہی عافیت جانی اور جاتے جاتے مڑ کر دل میں خوب سنائی ہوں گی کہ کمبخت تیرا تو ابھی اپنی دنیا میں جاکر اعلان کراتا ہوں کہ اس کم ظرف کو کوئی بھوت اپنی شکل نہ دکھائے کہ اسے بھوتوں سے ملنے کے آداب ہی نہیں آتے۔:)
بھوت تو نصیبو کا پرستار نکلا۔۔۔ چارپائی پر کود پڑا۔۔۔۔ :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یار تو واقف ہی ہے اب تجھ سے کیا چھپانا۔ کہانی گھر گھر کی :p
ویسے ارحم ساتھ لپٹ کر لیٹ جاتا ہے رات کو تو اس وقت مجھے اس کی معصومیت پر بڑا پیار آرہا ہوتا ہے، اسی لیے اسے ساتھ لگا کر لیٹتا ہوں، بیگم نے تو کئی بار کہا ہے کہ آپ سو جایا کریں یہ بھی لیٹا لیٹا سو جائے گا مگر میرا حوصلہ نہیں ہوتا تو بس اس کی آنکھیں بند ہونے تک تھپکتا رہتا ہوں :p
وہ ماں ہے وہ نہیں سمجھتی۔۔۔ ظاہر ہے جو باپ تو یوں نہیں سو سکتا۔۔۔۔ :p
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہاں یہ مناسب رہے گا۔ لیکن اس کو پھر ایک الگ کمرہ بھی دینا پڑے گا جس کی گنجائش نہیں ابھی میرے گھر میں :(
کمرے کا مطالبہ اس نے کہاں کیا وہ تو فی الحال بس فون اور سکائپ سے چھیڑ چھاڑ تک محدود ہے۔چنانچہ کیا عجب کہ راضی ہو جائے۔
 
Top