آسیب زدہ اسکائیپ

قیصرانی

لائبریرین
میرا سکائپ آج کل بہت مست ملنگ ہو گیا ہے۔ اکثر پیغامات بنڈل کی صورت میں ملتے ہیں۔ ابھی دیکھا کہ عمر سیف کی مس کال آئی ہوئی تھی جو مجھ ملی بھی نہیں۔ ہوا بس یہ کہ میں نے ABC پر جا کر غلطی سے سکائپ کو ڈسکنکٹ کیا اور پھر کنکٹ کیا تو سامنے ہی مس کال کا نوٹیفیکیشن۔ حالانکہ میرے پاس ڈیسک ٹاپ پر بھی سکائپ چل رہا ہے اور ٹیبلٹ پر بھی اور فون پر بھی۔ اس کے باوجود بھی :(
 
arifkarim

معطل

پس ثابت ہوا کہ یہ آسیب مائکروسافٹ میں ہے۔ نہ کہ اسکائپ میں۔
 
سلمان حمید

محفلین
بلا تمہید ۔۔ میں نے یہاں کچھ الفاظ کو سرخ رنگ دے دیا ہے۔
۔۔ کچھ منٹ اوپر یا نیچے ۔۔ ۔۔ ۔۔ یہ ٹکڑا غیر ضروری ہے۔
۔۔ گھپ اندھیرا تھا ۔۔ تو پھر بچے کی کھلی آنکھیں کیوں کر دکھائی دے رہی تھیں۔ لفظ گھپ ہٹا دیجئے۔ اندھیرا تھا!
۔۔ بچے کی عمر کا ذکر قوسین کی بجائے رواں جملے میں کیجئے، اور سوا دو ضروری نہیں۔ میرا دو سوا دو سال کا بچہ ارحم ۔۔ ۔۔ ۔۔
۔۔ قوسین میں دی گئی وضاحت میرا خیال ہے ایک ہلکی پھلکی تحریر کو بوجھل بنا رہی ہے۔ دوسری بات مزاح کا مس صرف اسی جملے میں آیا ہے، اس سے یہ جملہ اپنے ماحول میں اجنبی لگتا ہے۔ شگفتگی کا عنصر پوری تحریر میں یکساں ہو تو اچھا لگتا ہے۔
۔۔ جب لرزنے کا شور کہہ دیا تو کافی ہے قوسینی وضاحت ضروری نہیں۔ ’’کافی‘‘ کو یار لوگ اکثر ’’خاصا‘‘ کے معانی میں لاتے ہیں۔ ٹھیک، ناٹھیک سے قطع نظرایسا کرنا محاورے کے خلاف ہے۔ ’’کافی‘‘ کے لئے کوئی کہی ان کہی شرط ہوا کرتی ہے۔ حسبِ موقع خاصا خاصے خاصی لکھئے۔ کام کو آسان کیجئے۔
۔۔ جب کوئی اور بیگم منظر میں موجود ہی نہیں تو ’’میری، اپنی‘‘ تکلف محض ہے۔ اگر کسی تقریب وغیرہ کی بات ہو پانچ سات بیگمات مذکور ہوں تو ٹھیک ہے : میری نظرین اپنی بیگم کو ڈھونڈ رہی تھیں۔ وغیرہ۔
۔۔ مان اگر یہاں وقائع نگار کا نِک نیم ہے تو اس کے آگے علامتِ تخاطب ( ! ) لگا دیجئے۔
۔۔ طالب علم ۔۔ الگ الگ لکھنا بہتر ہے۔ خاص طور پرآج یعنی کمپیوٹر کے زمانے میں ہر لفظ کو الگ الگ لکھنا کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے۔ اور سپیس کیریکٹر کی اہمیت تو سب جانتے ہیں۔ خطاطی کی بات اور ہے، وہاں بصری فن کاری اہم تر ہوتی ہے۔
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔

یہ ہوئی نا بات آسی بھائی، پہلے تو مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ میں جو لکھتا ہوں کتنا برا ہے۔ اب کم سے کم غلطیوں کا پتہ تو چلا :)
اور ویسے بھی میں کوئی بڑا لکھاری بننے کے مراحل میں نہیں ہوں، بس یہ اور اس قسم کی مزید اصلاحات کی اس لیے خواہش تھی کہ کم سے کم اپنے خیالات کا اظہار بھی کروں تو الفاظ کا چناؤ بہتر ہو۔ بہت بہت شکریہ آسان الفاظ میں سمجھانے کا، ایک ایک بات سمجھ آ گئی، اور آپ کی اصلاح کی تب تک ضرورت پڑتی رہے گی جب تک بالکل ٹھیک نہیں لکھنے لگوں گا:)

اچھا سنیپ شاٹ ہے۔ لفظیات بھی مناسب ہیں۔
سکائپ کے بارے میں مجھے زیادہ علم نہیں ہے سو آپ نے جو لکھا اسی کو درست مان لیا ہے۔
اور اس میں قاری ’’بدکتا‘‘ بھی نہیں! لکھاری میرے لکھے پر کتنا بدکا ہے؟ یہ لکھاری کو پتہ ہو گا۔ :bee:

سب سے پہلے تو میرے لکھے کو درست مان لینے کے لیے نوازش، اور لکھے ہوئے کو اچھا کہہ دینے کے لیے بھی بہت ممنون ہوں :)
اور یہ حقیقتاً بتا رہا ہوں کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے آپ کی اصلاح کرنے پر۔ آئندہ بھی انتظار رہے گا :)
 
سلمان حمید

محفلین
میرا سکائپ آج کل بہت مست ملنگ ہو گیا ہے۔ اکثر پیغامات بنڈل کی صورت میں ملتے ہیں۔ ابھی دیکھا کہ عمر سیف کی مس کال آئی ہوئی تھی جو مجھ ملی بھی نہیں۔ ہوا بس یہ کہ میں نے ABC پر جا کر غلطی سے سکائپ کو ڈسکنکٹ کیا اور پھر کنکٹ کیا تو سامنے ہی مس کال کا نوٹیفیکیشن۔ حالانکہ میرے پاس ڈیسک ٹاپ پر بھی سکائپ چل رہا ہے اور ٹیبلٹ پر بھی اور فون پر بھی۔ اس کے باوجود بھی :(
یہی حال میرے اسکائیپ کا ہے، نہ پتہ چلتا ہے کہ کوئی میسیج آیا ہے، نا کال کا پتہ لگتا ہے۔ بعض کا پتہ لگ بھی جاتا ہے، لیکن اکثر کا نہیں :(
 
یہ ہوئی نا بات آسی بھائی، پہلے تو مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ میں جو لکھتا ہوں کتنا برا ہے۔ اب کم سے کم غلطیوں کا پتہ تو چلا :)
اور ویسے بھی میں کوئی بڑا لکھاری بننے کے مراحل میں نہیں ہوں، بس یہ اور اس قسم کی مزید اصلاحات کی اس لیے خواہش تھی کہ کم سے کم اپنے خیالات کا اظہار بھی کروں تو الفاظ کا چناؤ بہتر ہو۔ بہت بہت شکریہ آسان الفاظ میں سمجھانے کا، ایک ایک بات سمجھ آ گئی، اور آپ کی اصلاح کی تب تک ضرورت پڑتی رہے گی جب تک بالکل ٹھیک نہیں لکھنے لگوں گا:)

سب سے پہلے تو میرے لکھے کو درست مان لینے کے لیے نوازش، اور لکھے ہوئے کو اچھا کہہ دینے کے لیے بھی بہت ممنون ہوں :)
اور یہ حقیقتاً بتا رہا ہوں کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے آپ کی اصلاح کرنے پر۔ آئندہ بھی انتظار رہے گا :)

عزت افزائی کے لئے ممنون ہوں۔
بھاری بھرکم مضامین، علمی مباحث اور تجزیاتی تحریروں میں لفظیات اور ساختیات کا تعین نفسِ مضمون کے مطابق ہوتا ہے۔ رہی بات ہلکی پھلکی تحریروں کی؛ مثلآ انشائیہ فکاہیہ خطوط وغیرہ شامل ہیں، وہاں یوں جان لیجئے کہ ہم باتیں کر رہے ہیں، یا باتیں سن رہے ہیں، گپ شپ لگا رہے ہیں۔ اسی گپ شپ کو لکھنا ہے۔
چھوٹے چملے لکھنے بنانے بھی آسان اور قاری بھی اکتاہٹ سے محفوظ ۔ بس دو تین باتوں سے بچنا ہے: گپ شپ میں فطری طور پر تکرار ہوتی ہے، اس سے بچنا ہے اور جہاں تکرار کا بیان لازمی ہو اسے متبادل الفاظ کے ساتھ لانا بہتر ہے۔ زبان و بیان اور محاورے کی غلطی ایک لکھاری کو زیب نہیں دیتی۔ اختصا ر تحریر میں چستی لاتا ہے۔ قوسین علمی مباحث میں بہت ضروری بھی ہو جاتے ہیں، فکاہیہ نگاری میں ان سے گریز بہتر ہے۔ مکالمات میں جملے کی ساخت بدل بھی جاتی ہے، کبھی آدھی بات پوری کا بدل ہو جاتی ہے۔ ایسے مواقع کو فن کاری کے ساتھ برتیے تو تحریر کا حسن بڑھتا ہے۔
اہم ترین بات یہ ہے کہ خلافِ واقعہ نہ لکھئے اور حقائق کی شوقیہ نفی اور تصنع سے گریز کیجئے۔ انسانوں کے اعمال اور گفتگو (خاص طور پر ردِ عمل) فطرت سے ہم آہنگ رہیں۔
دعاؤں کا طالب رہا کرتا ہوں۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
بس بہن کیا بتاؤں، لگن تھی بچے کی۔ ایک دن لبتے لبتے جنت میں پہنچ گیا تو وہاں سے ملا تھا ارحم کو ایسا ابا :rollingonthefloor:
"ارحم جانو ، اچھا مذاق ہے۔ ایسا ابّا "جنت" سے مل گیا؟:eek: خیر کوئی بات نہیں کاکے کر لو مذاق:p، ہم سچ جانتے ہیں" :rollingonthefloor:
 
سلمان حمید

محفلین
عزت افزائی کے لئے ممنون ہوں۔
بھاری بھرکم مضامین، علمی مباحث اور تجزیاتی تحریروں میں لفظیات اور ساختیات کا تعین نفسِ مضمون کے مطابق ہوتا ہے۔ رہی بات ہلکی پھلکی تحریروں کی؛ مثلآ انشائیہ فکاہیہ خطوط وغیرہ شامل ہیں، وہاں یوں جان لیجئے کہ ہم باتیں کر رہے ہیں، یا باتیں سن رہے ہیں، گپ شپ لگا رہے ہیں۔ اسی گپ شپ کو لکھنا ہے۔
چھوٹے چملے لکھنے بنانے بھی آسان اور قاری بھی اکتاہٹ سے محفوظ ۔ بس دو تین باتوں سے بچنا ہے: گپ شپ میں فطری طور پر تکرار ہوتی ہے، اس سے بچنا ہے اور جہاں تکرار کا بیان لازمی ہو اسے متبادل الفاظ کے ساتھ لانا بہتر ہے۔ زبان و بیان اور محاورے کی غلطی ایک لکھاری کو زیب نہیں دیتی۔ اختصا ر تحریر میں چستی لاتا ہے۔ قوسین علمی مباحث میں بہت ضروری بھی ہو جاتے ہیں، فکاہیہ نگاری میں ان سے گریز بہتر ہے۔ مکالمات میں جملے کی ساخت بدل بھی جاتی ہے، کبھی آدھی بات پوری کا بدل ہو جاتی ہے۔ ایسے مواقع کو فن کاری کے ساتھ برتیے تو تحریر کا حسن بڑھتا ہے۔
اہم ترین بات یہ ہے کہ خلافِ واقعہ نہ لکھئے اور حقائق کی شوقیہ نفی اور تصنع سے گریز کیجئے۔ انسانوں کے اعمال اور گفتگو (خاص طور پر ردِ عمل) فطرت سے ہم آہنگ رہیں۔
دعاؤں کا طالب رہا کرتا ہوں۔
بہت عمدہ معلومات۔ بہت شکریہ۔ آئندہ خیال رکھوں گا۔ بہت ساری دعائیں :)
 
عمر سیف

محفلین
میرا سکائپ آج کل بہت مست ملنگ ہو گیا ہے۔ اکثر پیغامات بنڈل کی صورت میں ملتے ہیں۔ ابھی دیکھا کہ عمر سیف کی مس کال آئی ہوئی تھی جو مجھ ملی بھی نہیں۔ ہوا بس یہ کہ میں نے ABC پر جا کر غلطی سے سکائپ کو ڈسکنکٹ کیا اور پھر کنکٹ کیا تو سامنے ہی مس کال کا نوٹیفیکیشن۔ حالانکہ میرے پاس ڈیسک ٹاپ پر بھی سکائپ چل رہا ہے اور ٹیبلٹ پر بھی اور فون پر بھی۔ اس کے باوجود بھی :(
لو اور میں سمجھا کہ آپ بزی ہیں اس لیے کال ریسیو نہیں کی ۔۔
 
یہ ہوئی نا بات آسی بھائی، پہلے تو مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ میں جو لکھتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سب سے پہلے تو میرے لکھے کو درست مان لینے کے لیے نوازش، اور لکھے ہوئے کو اچھا کہہ دینے کے لیے بھی بہت ممنون ہوں :)
اور یہ حقیقتاً بتا رہا ہوں کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے آپ کی اصلاح کرنے پر۔ آئندہ بھی انتظار رہے گا :)

یہ جملہ لطف دے گیا! :ROFLMAO:
 
Top