آسیب زدہ اسکائیپ

ماہی احمد

لائبریرین
چلیں بتائیں کیوں؟:)

یہی تو میں بھی کہتا ہوں کہ بھائی جب ہر کس و ناکس کو یہ اوجھل دنیا نظر آجاتی ہے تو مجھے ہی کیوں نہیں جو دل سے دیکھنے کا متمنی ہے۔:) اگر مجھ سے اوجھل ہے تو پھر دوسروں سے بھی ہونی چاہئے۔:)
ابھی چند دن پہلے کی بات ہے آدھی رات کو سوتے ہوئے اچانک چارپائی کو ایسا دھکا لگا جیسے کوئی چیز چارپائی پر کودی ہو۔ اب آدھی رات کا وقت اور کمرے میں گھپ اندھیرا ہو تو آسیب کا خیال آہی جاتا ہے لیکن بھائی اب کیا کریں نہیں ذہن میں آیا کہ یہ آسیب ہوسکتا ہے۔ اٹھ کر ادھر اُدھر دیکھنا شروع کردیا کہ اس دھکے کی سائنسی وجہ کیا ہوسکتی ہے۔ اور پھر کمرے کے دروازے پر نظر پڑی جہاں ایک بلی ہمیں اسطرح گھور رہی تھی جیسے چلتے چلتے رک کر کوئی گھورنے لگتا ہے۔ ہم دوبارہ سونے کے لئے لیٹ گئے۔ خیال آیا کہ بلی جاتے جاتے پلٹ کر گھور کیوں رہی تھی۔ یہی وجہ سمجھ آئی کہ اصل میں وہ آسیب تھا جو چارپائی پر کودا تھا لیکن ہماری طرف سے کوئی حسب مراتب آؤ بھگت نہ پاکر کہ بندہ کوئی چھوٹی موٹی چیخ ہی مارلیتا ہے ڈر کر، لیکن ہماری طرف سے اپنے لئے یہ پروٹوکول نہ پاکر کہ یہ تو آسیب کی کھلی ہوئی توہین تھی، اس بے چارے نے بلی بن کر نکل جانے میں ہی عافیت جانی اور جاتے جاتے مڑ کر دل میں خوب سنائی ہوں گی کہ کمبخت تیرا تو ابھی اپنی دنیا میں جاکر اعلان کراتا ہوں کہ اس کم ظرف کو کوئی بھوت اپنی شکل نہ دکھائے کہ اسے بھوتوں سے ملنے کے آداب ہی نہیں آتے۔:)
کیوں کاجواب: جب آپ آسیب کو گهاس ڈالیں گے تو وہ کیوں بهلا آئے گا؟ کوئی آئسکریم کوئی چاکلیٹ کوئی چائے پکوڑے ہوں تو وہ سوچے بهی۔ :)
دوسری بات کا جواب : قصور کس کا ہوا پهرررر؟؟؟ :smug:ایویں بهوت بیچاروں کو بدنام کر دیا آپ نے۔ پس ثابت ہوا ہر فساد کی جڑ ہومو سیپینز ہی ہے :rollingonthefloor:
 
ماہی احمد

لائبریرین
ہاں بات میں تو دم ہے لیکن ایک بات سمجھ نہیں آئی، فون اٹھا کر ساتھ والے کمرے میں لے جاتا اور وہاں بات کر لیتا۔ اتنی تو عقل ہونی چاہیے نا بھئی؟ ہے کہ نہیں؟:atwitsend:
ارے بهئی آپ سے پرمیشن تهوڑی نہ لی ہوئی تهی جو فون اٹها کر لے جاتا۔ ابهی تو اس نے کال ملائی تو آپ کے ہوش اڑ گئے اگر فون اٹها کر لے جاتا تو آپ لوگوں نے تو۔۔۔ بس۔۔۔۔ آہو
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
چلیں بتائیں کیوں؟:)

یہی تو میں بھی کہتا ہوں کہ بھائی جب ہر کس و ناکس کو یہ اوجھل دنیا نظر آجاتی ہے تو مجھے ہی کیوں نہیں جو دل سے دیکھنے کا متمنی ہے۔:) اگر مجھ سے اوجھل ہے تو پھر دوسروں سے بھی ہونی چاہئے۔:)
ابھی چند دن پہلے کی بات ہے آدھی رات کو سوتے ہوئے اچانک چارپائی کو ایسا دھکا لگا جیسے کوئی چیز چارپائی پر کودی ہو۔ اب آدھی رات کا وقت اور کمرے میں گھپ اندھیرا ہو تو آسیب کا خیال آہی جاتا ہے لیکن بھائی اب کیا کریں نہیں ذہن میں آیا کہ یہ آسیب ہوسکتا ہے۔ اٹھ کر ادھر اُدھر دیکھنا شروع کردیا کہ اس دھکے کی سائنسی وجہ کیا ہوسکتی ہے۔ اور پھر کمرے کے دروازے پر نظر پڑی جہاں ایک بلی ہمیں اسطرح گھور رہی تھی جیسے چلتے چلتے رک کر کوئی گھورنے لگتا ہے۔ ہم دوبارہ سونے کے لئے لیٹ گئے۔ خیال آیا کہ بلی جاتے جاتے پلٹ کر گھور کیوں رہی تھی۔ یہی وجہ سمجھ آئی کہ اصل میں وہ آسیب تھا جو چارپائی پر کودا تھا لیکن ہماری طرف سے کوئی حسب مراتب آؤ بھگت نہ پاکر کہ بندہ کوئی چھوٹی موٹی چیخ ہی مارلیتا ہے ڈر کر، لیکن ہماری طرف سے اپنے لئے یہ پروٹوکول نہ پاکر کہ یہ تو آسیب کی کھلی ہوئی توہین تھی، اس بے چارے نے بلی بن کر نکل جانے میں ہی عافیت جانی اور جاتے جاتے مڑ کر دل میں خوب سنائی ہوں گی کہ کمبخت تیرا تو ابھی اپنی دنیا میں جاکر اعلان کراتا ہوں کہ اس کم ظرف کو کوئی بھوت اپنی شکل نہ دکھائے کہ اسے بھوتوں سے ملنے کے آداب ہی نہیں آتے۔:)
اففف رانا بھیا آپ کتنی مزیدار باتیں لکھتے ہیں :rollingonthefloor:
 
شمشاد

لائبریرین
کیوں کاجواب: جب آپ آسیب کو گهاس ڈالیں گے تو وہ کیوں بهلا آئے گا؟ کوئی آئسکریم کوئی چاکلیٹ کوئی چائے پکوڑے ہوں تو وہ سوچے بهی۔ :)
دوسری بات کا جواب : قصور کس کا ہوا پهرررر؟؟؟ :smug:ایویں بهوت بیچاروں کو بدنام کر دیا آپ نے۔ پس ثابت ہوا ہر فساد کی جڑ ہومو سیپینز ہی ہے :rollingonthefloor:
بھوت میں کیا ماہی کی روح حلول کر گئی ہے جو وہ آئسکریم کوئی چاکلیٹ کوئی چائے پکوڑے ہوں تو وہ سوچے بھی۔
 
عمر سیف

محفلین
قیصرانی بھائی یاد ہے میرے لیپی پہ سکائپ بند ہوگیا تھا پر آپ کے پاس آئی ڈی انلائن شو ہوتی تھی ۔۔۔ کہیں یہ وہ آسیب تو نہیں ؟؟
سلمان حمید بھائی ٹینشن نہیں لینی آپ صحیح جگہ پہنچے ہیں ۔۔ اپنے عالم بابا قیصرانی اس آسیب کا بھی علاج کر دیں گے ۔۔ :)
 
قیصرانی

وہی تو نہیں، لیکن اسی کا کوئی کزن شزن لگ رہا ہے :)
 
سلمان حمید

محفلین
قیصرانی بھائی یاد ہے میرے لیپی پہ سکائپ بند ہوگیا تھا پر آپ کے پاس آئی ڈی انلائن شو ہوتی تھی ۔۔۔ کہیں یہ وہ آسیب تو نہیں ؟؟
سلمان حمید بھائی ٹینشن نہیں لینی آپ صحیح جگہ پہنچے ہیں ۔۔ اپنے عالم بابا قیصرانی اس آسیب کا بھی علاج کر دیں گے ۔۔ :)
یعنی کہ میں اکیلا نہیں ہوں اس آسیب کے متاثرین میں سے۔ خوشی ہوئی آپ سے مل کر عمر بھائی :rollingonthefloor:
 
Top