آسٹریلیا کا دورہ ہندوستان

الف عین

لائبریرین
44 اوور، 217 آٹھ وکٹ پر۔۔ بڑا مشکل لگ رہا ہے، کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ ممکن ہے کہ ہند جیت ہی جائے، نا ممکن تو نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس اننگ میں میزبان ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی 40 سے اوپر اسکور نہیں کر سکا۔
مہمان ٹیم نے 2-2 سے سیریز برابر کر لی ہے۔ آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان پانچواں ایک روزہ میچ حیدر آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوور میں 350 اسکور بنائے جبکہ اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ‌ ہوئے تھے۔

ابھی وقفہ ہے۔
 

قمراحمد

محفلین
350 کا ٹارگٹ بہت بڑا ہوتا ہے دوسری باری میں۔ بھارت کی بیٹنگ لائن اپ کا آج بہت مشکل امتحان ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تین اوور میں بغیر کسی نقصان کے 16 اسکور ہے میزبان ٹیم کا۔

ابھی تو ابتدا ہے۔
 

قمراحمد

محفلین
سچین ٹنڈولکر نے آج ون ڈے کرکٹ میں 17000 رنز بھی مکمل کر لیے ہیں۔ اور بہت اچھا کھیل رہا ہے۔ بھارت کو ٹارگٹ حاصل کرنے کے لئے سچین ٹنڈولکر کے 150 رنز کی اننگز درکار ہے۔
11-5-2009_10473_1.gif
 

قمراحمد

محفلین
بھارت نے آسٹریلیا کا بہت زبردست مقابلہ کیا۔ مگر سچین ٹنڈولکر کے آخری لمحات میں آوٹ ہو جانے کی وجہ سے بھارت یہ میچ صرف 4 رنز سے ہار گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے تو افسوس ہے کہ اس کی 175 اسکور کی اننگ بھی کام نہ آ سکی۔

انڈیا بھلے ہی میچ ہار گیا لیکن مین آف دی میچ کا انعام ٹنڈولکر کو ہی ملا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا مقررہ پچاس اوور میں 350 اسکور چار کھلاڑی آؤٹ

انڈیا 347 کے اسکور پر سب آؤٹ، ابھی دو گیندیں باقی تھیں۔
 

فہیم

لائبریرین
ویسے یہ میچ بھارت جیت ہی گیا تھا تقریباً
کہ 18 گیندوں پر 19 رنز درکار تھے۔
4 وکٹیں باقی تھیں۔
کریز پر ٹنڈولکر اور جڈیجا موجود تھے۔
پاور پلے کے اوور چل رہے تھے۔

میرا تو خیال تھا کہ انڈیا جیت گیا۔
لیکن یہ تو اگلے اوور میں ہی کایا پلٹ ہوگئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
اسی لیے تو cricket by chance کہتے ہیں۔

اس میں شک نہیں کہ 350 اسکور کا پیچھا کرنا بذات خود ایک اچھا خاصا مقابلہ تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان چھٹا ایک روزہ میچ گوہاٹی میں کھیلا جا رہا ہے۔

انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوور سے پہلے ہی 48 اوور میں پوری ٹیم 170 اسکور بنا کر آؤٹ‌ ہو گئی۔

آسٹریلیا نے 7 اوور میں 34 اسکور بنائے ہیں اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔
 
Top