آدم کے ساتھ حوّا بھی اُتری تھی کل یہاں

جاسمن

لائبریرین
ارےےےےےےے واہ جاسمن بہن
بالآخر آپ نے اپنی شاعری ارسال کر ہی دی۔
زبردست
مجھے افسوس ہے فاتح بھائی! کہ آپ کے مشورہ پہ اصلاحِ سخن میں غزل تو پوسٹ کر دی۔۔۔۔۔۔۔لیکن آپ کی دوسری بات نہیں مان سکی۔۔۔۔۔جی ہاں یہ تازہ غزل نہیں ہے۔ میرے بی اے کے دنوں کی ہے۔ میری تازہ شاعری بچوں کی کتابوں کے انبار میں کہیں دبی ہوئی ہوگی۔۔۔بہت ڈھونڈی ۔۔۔جن نہیں ملی تو یہی ارسال کر دی۔:)
 

جاسمن

لائبریرین
فاتح بھائی کی دی گئی اصلاح کے بعد

آواز دوں تو بند ہیں رستے سبھی یہاں
چلنے لگوں تو ملتے نہیں پاؤں کے نشاں

منزل تلک تو آنکھ کی بینائی ساتھ تھی
منزل ملی تو ہوتی ہیں محسوس کرچیاں

لوگوں نے تجھ سے پہلے مجھے دیں عقیدتیں
رُسوا ہوئے تو کھول دیں سب ہی نے کھڑکیاں

آؤ کبھی تو چاہنے والوں کے شہر میں
دِل کی ہراک گلی میں ملے تم کو کہکشاں

ہے مرد ہی کا راج یہ انصاف تو نہیں
آدم کے ساتھ اُتری تھی حوّا بھی کل یہاں

سمجھی تھی راہِ حق میں ہوں تنہا میں دوستو
رستے پہ جب چلی تو ملے خون کے نشاں

وہ آ چکا ہے لیکن ابھی تک اے جاسمن
باقی ہیں مری ذات کی قاتل اداسیاں
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
مجھے افسوس ہے فاتح بھائی! کہ آپ کے مشورہ پہ اصلاحِ سخن میں غزل تو پوسٹ کر دی۔۔۔۔۔۔۔لیکن آپ کی دوسری بات نہیں مان سکی۔۔۔۔۔
میری درخواست پر غزل ارسال کرنا میرے لیے اعزاز سے کم نہیں۔ بہت شکریہ
جی ہاں یہ تازہ غزل نہیں ہے۔ میرے بی اے کے دنوں کی ہے۔ میری تازہ شاعری بچوں کی کتابوں کے انبار میں کہیں دبی ہوئی ہوگی۔۔۔بہت ڈھونڈی ۔۔۔جن نہیں ملی تو یہی ارسال کر دی۔:)
زبردست! یہ تو آپ نے امید دلا دی، یعنی بچوں کی کتابوں کے انبار میں سے جلد ہی نکل آئے گا تازہ کلام اور ہمیں وہ بھی پڑھنے کو ملنے والا ہے۔ :)
 
اُفففففففففففففف آپ شاعرہ بھی ہیں ،بھئی ہمیں تو بہت خوشی ہوئی آج آپ کی غزل کو جب اپنی نظروں کے سامنے پایا ۔:)
منزل تلک تو آنکھ کی بینائی ساتھ تھی
منزل ملی تو ہوتی ہیں محسوس کرچیاں
واہ بہنا لاجواب کیا خوب شعر ہے۔
لوگوں نے تجھ سے پہلے مجھے دیں عقیدتیں
رُسوا ہوئے تو کھول دیں سب ہی نے کھڑکیاں
عمدہ زبردست
ہے مرد ہی کا راج یہ انصاف تو نہیں
آدم کے ساتھ اُتری تھی حوّا بھی کل یہاں
بہت خوبصورت
ماشاءاللہ آپ کا پورا کلام بہت اعلی ہے۔:)
 

جاسمن

لائبریرین
اُفففففففففففففف آپ شاعرہ بھی ہیں ،بھئی ہمیں تو بہت خوشی ہوئی آج آپ کی غزل کو جب اپنی نظروں کے سامنے پایا ۔:)

واہ بہنا لاجواب کیا خوب شعر ہے۔

عمدہ زبردست

بہت خوبصورت
ماشاءاللہ آپ کا پورا کلام بہت اعلی ہے۔:)
بہت شکریہ۔
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور آسانیاں عطا فرمائے۔
آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
میری درخواست پر غزل ارسال کرنا میرے لیے اعزاز سے کم نہیں۔ بہت شکریہ

زبردست! یہ تو آپ نے امید دلا دی، یعنی بچوں کی کتابوں کے انبار میں سے جلد ہی نکل آئے گا تازہ کلام اور ہمیں وہ بھی پڑھنے کو ملنے والا ہے۔ :)

ان شاءاللہ فاتح بھائی۔۔۔ابھی سفر سے واپسی پہ اپنی غزل یاد کر رہی تھی۔۔۔اور ایسے ہی ایک دو مصرع ہو رہے تھے۔۔۔تو غزل کہہ رہا ہے،میں غزل خواں ہوں فاتح ۔۔۔۔۔۔آپ کی حوصلہ افزائی پہ بے حد ممنون ہوں۔
 

ہادیہ

محفلین
آپ اتنا پیارا لکھ لیتی ہیں۔ حیران کردیا۔(y)
اس کے ٹائٹل نے ہی توجہ اپنی طرف مبذول کروا دی۔ بہت ساری داد شاباش چھوٹی بہن کی طرف سے:applause::applause::applause:۔ بہت بہت اچھی ہے۔ویل ڈن کیپ اٹ اپ(y)(y)(y)
 
Top