آخری بار ملو (کلام: مصطفیٰ زیدی ۔ آواز: فاتح الدین بشیر)

زیک

مسافر
تو اردو محفل پر پچھلے 10 سالوں سے گول گپے بیچ رہے ہیں؟
اروویب تو ٹیکنیکل مسائل کے حل کے لئے بنایا تھا۔ بہت سال پہلے جب نیٹ پر اردو کے بارے میں غور کیا تو اردو، انٹرنیشنلائزیشن، لوکلائزیشن اور یونیکوڈ کے کافی مسائل تھے۔ وہیں سے اس چکر میں پڑا۔

اب تو اردو سے کوئی تعلق نہیں رہا مگر اپنی بنائی ہوئی سائٹ ہے تو شوقیہ آ جاتے ہیں۔
 
زیک

مسافر
یہ میرے لئے بہت معلوماتی ہے کہ زیک کو شاعری سے دلچسپی نہیں۔ عموماً اس عمر کے اردو دانوں کو بہت ہوتی ہے۔

آپ کو کس نے بتایا کہ زکریا بھائی اردو دان ہیں :rollingonthefloor:
اردو کے کسی بلاگر نے بہت سال پہلے بتایا تھا کہ اردوداں ہوتا ہے نہ کہ اردودان۔ اب یہ تو کوئی اردودان یا اردوداں ہی بتا سکتا ہے کہ صحیح کیا ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
اردو کے کسی بلاگر نے بہت سال پہلے بتایا تھا کہ اردوداں ہوتا ہے نہ کہ اردودان۔ اب یہ تو کوئی اردودان یا اردوداں ہی بتا سکتا ہے کہ صحیح کیا ہے۔
فاتح بھائی کا ویٹ کر لیتے ہیں :)
میرے خیال میں تو دان اور داں دونوں ہی درست ہیں۔
جیسے قدر دان، زبان دان، اردو دان، وغیرہ
https://archive.org/stream/nrullught03nayy#page/125/mode/2up
 
arifkarim

معطل
یہ تو اچھی بات ہے۔۔۔ ویسے میں زکریا بھیا سے زیادہ اچھی اردو بول لیتی ہوں :rollingonthefloor:
یقیناً۔ کچھ ماہ قبل ہماری برادرم زیک سے فیس بک پر مکالمہ ہوا تھا کرننگ کے سلسلہ میں۔ شروعات تو اردو میں ہوئیں پھر ایک میسیج آیا کہ اگر میں انگریزی سمجھ سکتا ہوں تو یہی بہتر رہے گی۔ شاید آپکو اردو ٹائپ کرنے کوئی دشواری تھی اسوقت۔

شاعری سے کبھی دلچسپی نہیں رہی۔
پھر آپ کم از کم اس معاملہ میں 100 فیصد میرے پر گئے ہیں۔
 
زیک

مسافر
یقیناً۔ کچھ ماہ قبل ہماری برادرم زیک سے فیس بک پر مکالمہ ہوا تھا کرننگ کے سلسلہ میں۔ شروعات تو اردو میں ہوئیں پھر ایک میسیج آیا کہ اگر میں انگریزی سمجھ سکتا ہوں تو یہی بہتر رہے گی۔ شاید آپکو اردو ٹائپ کرنے کوئی دشواری تھی اسوقت۔
اردو میں چیٹنگ کرنا بہت مشکل کام ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
چِیٹنگ تو انتہائی سہل ہے چَیٹنگ مشکل ہے۔
میرا مطلب تھا کہ انگریزی کے الفاظ اور اصطلاحات کو اردو میں لکھنا اور سمجھنا بعض اوقات بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ اور پڑھنے والے کو اندازے لگانے پڑتے ہیں کہ یہ لکھا ہو گا یا وہ لکھا ہو گا۔
رہی cheating کی بات تو وہ تو دنیا کی کسی بھی زبان میں مشکل نہیں۔
 
Top