آخری بار ملو (کلام: مصطفیٰ زیدی ۔ آواز: فاتح الدین بشیر)

نیرنگ خیال

لائبریرین
فاتح بھائی بہت ہی خوبصورت آواز میں پڑھتے ہیں آپ کلام۔ ماشاءاللہ
اک چھوٹی سی بات پوچھنی تھی کہ دوسرا مصرعہ میں پڑھا آپنے تقاضا ہے اور لکھا تمنا ہے، ان میں سے درست کونسا ہے؟
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی بہت ہی خوبصورت آواز میں پڑھتے ہیں آپ کلام۔ ماشاءاللہ
اک چھوٹی سی بات پوچھنی تھی کہ دوسرا مصرعہ میں پڑھا آپنے تقاضا ہے اور لکھا تمنا ہے، ان میں سے درست کونسا ہے؟
یہ تو آپ نے خوب نشان دہی کی۔۔۔ اب تو مجھے خود بھی یاد نہیں کہ یہ کیا چکر ہوا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے پڑھی کتاب سے دیکھ کر ہو گی اور سستی کے باعث ٹائپ کرنے کی بجائے کہیں کسی احمق کی لکھی ہوئی کاپی پیسٹ کر دی ہو گی۔ :)
 
ہی ہی ہی شاعری کی دنیا کا عام رواج تو آپ بھی اس وباء سے محفوظ نہیں :D
 
کامل خان

محفلین
ایسی رعب دار آواز کے ساتھ "آخری بار ملو" کا حکم ۔ محبوب کا سن کر ہی ارادہ بدل جائے گا۔ چھوٹے بچوں کو ڈرانے کیلئے بھی اس آواز کا استعمال کامیابی سے کیا جا سکتا ہے ۔:hypnotized:
مذاق برطرف ، خوب پڑھا ہے۔ خوش و خرم رہئے:)
 
مقدس

لائبریرین
چلو دیکھتے ہیں۔۔۔ میں پہلے تو غیر متفق ہوتا جاؤں گا اور پھر رپورٹ کرنا شروع کر دوں گا تمھارے مراسلے جیسا کہ کچھ گدھے میرے مراسلوں کو کرتے ہیں۔ :laughing:

بھیا جی وہی تو
پچھلے چھ سالوں میں آپ نہیں ہوئے تو، مجھے تو ابھی سال ہی ہوا ہے :D :D
 
فاتح

لائبریرین
ایسی رعب دار آواز کے ساتھ "آخری بار ملو" کا حکم ۔ محبوب کا سن کر ہی ارادہ بدل جائے گا۔ چھوٹے بچوں کو ڈرانے کیلئے بھی اس آواز کا استعمال کامیابی سے کیا جا سکتا ہے ۔:hypnotized:
ہاہاہاہابقول رانا صاحب:
فاؤؤؤؤؤؤل۔۔۔ ۔۔۔ سچ بولنے کی نہیں ہورہی۔:)

مذاق برطرف ، خوب پڑھا ہے۔ خوش و خرم رہئے:)
آخر میں یہ تسلی دے کر آپ نے ہمارا دل ٹوٹے ٹوٹے ہونے سے بچا لیا۔ :)
 
نور وجدان

لائبریرین
آخری بار مِلو، ایسے کہ جلتے ہوے دل
راکھ ہو جائیں، کوئی اور تمنا نہ کریں
چاکِ وعدہ نہ سلے، زخمِ تمنا نہ کھِلے
سانس ہموار رہے، شمع کی لَو تک نہ ہلے
باتیں بس اتنی کہ لمحے انھیں آ کر گن جائیں
آنکھ اٹھائے کوئی امّید تو آنکھیں چھِن جائیں

اُس ملاقات کا اِس بار کوئی وہم نہیں
جس سے اک اور ملاقات کی صورت نکلے
اب نہ ہیجان و جُنوں کا، نہ حکایات کا وقت
اب نہ تجدیدِ وفا کا، نہ شکایات کا وقت
لُٹ گئی شہرِ حوادث میں متاعِ الفاظ
اب جو کہنا ہو تو کیسے کوئی نوحہ کہیے؟
آج تک تم سے رگِ جاں کے کئی رشتے تھے
کل سے جو ہوگا اُسے کون سا رشتہ کہیے؟

پھر نہ دہکیں گے کبھی عارضِ و رُخسار، مِلو
ماتمی ہیں دَمِ رخصت در و دیوار، مِلو
پھر نہ ہم ہوں گے، نہ اقرار، نہ انکار، مِلو

ایک تو مصطفی زیدی کا یہ کلام جس کی وجہ سے مجھے یہ شاعر ہی اچھا لگتا ہے اوپر سے آواز ۔۔ ویسے مجھے حیرت ہو رہی ہے کہ میں نے یہ آواز سن رکھی ہے ۔ میرے ساتھ ایسا کیوں ہوتا ہے میں آواز پہلے سے سن چکی ہوتی ہوں ۔۔۔خیر بہت اعلی ۔۔آخری بار ملو۔۔۔۔ شمع کی لو تک نہ ہلے ۔۔چاک ء وعدہ نہ سکے ۔۔زخم تمنا نہ سلے ۔۔ ماتمی ہیں دم رخصت درو دیوار ۔۔ملو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔واہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ کیا خوب جادو ہے آواز کا اور کلام کا۔۔ مسحور کن

ی​
 
اکمل زیدی

محفلین
ایک دم بیکار ...بکواس .........ہے ............ہمارا نیٹ ورک کوئی ویڈو کوئی کلپ کھلتا ہے نہیں ........دل تو ہمارا بھی کرا سننے کا فاتح صاحب کسی اور صورت بھیج دیں ....:(
 
Top