آج کی خبر

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
قیصرانی نے کہا:
السلام علیکم۔ یہ ساری گفتگو میری وجہ سے شروع ہو ئی ہے براہ کرم ابھی اس ساری بات چیت کو یہیں روک دیں۔ میری نبیل بھائی یا زیک سے درخواست ہے کہ وہ اس دھاگے کو بند کر دیں

نبیل بھائی سے میں دلی طور پر معذرت کرتا ہوں کہ واقعی میری جلد بازی سے معاملہ اس حالت تک پہنچ گیا۔ امید ہے کہ آپ سب اچھے دوستوں‌کی طرح سب کچھ بھلا کر اپنا کام پھر سے شروع کر دیں گے

اظہر بھائی، معذرت کے ساتھ، پلیز اس معاملے پر مزید کچھ مت کہیئے گا

پاکستانی بھائی، کسی کو غلط ثابت کرنے سے اور کچھ نہیں‌ ہوگا، لیکن ہم اچھے دوستوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ آپ کا شکریہ کہ آپ نے اس پوسٹ کا تذکرہ کرکے مدد کی



:roll: مطلب اب آرہے ہیں واپس کے میں آکے ٹھکائی لگاؤں ؟

:chalo:
 

تیشہ

محفلین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم،

مجھے تقریباً 15 یا 16 گھنٹے بعد دوبارہ فورم پر آنے کا موقعہ ملا اور اس تھریڈ پر نئے پیغامات کی آمد کا نشان دیکھ کر پھر دل دھڑکنے لگا۔ لیکن یہ پیغامات پڑھ کر میرے دل کو قدرے سکون ملا ہے۔

پاکستانی (منیر طاہر) ہمارے بہت سلجھے ہوئے اور قابل قدر دوست ہیں۔ مجھے افسوس ہوا ہے کہ انہیں بلاوجہ اس معاملے کی وجہ سے کوفت ہوئی۔ وہ جس پوسٹ کا ذکر کر رہے ہیں، وہ غالباً اس ربط پر موجود ہے۔ میں آپ دوستوں کی سہولت کے لیے اس کا متن یہاں پیش کر دیتا ہوں۔

السلام علیکم،

مجھے لگتا ہے کہ یہاں کچھ غلط فہمی پھیل رہی ہے جو کہ بدتمیز کے نک کی وجہ سے ہے۔ یہ میرے اچھے دوست ہیں اور ماشاءاللہ خاصے ذہین اور تمیز دار ہیں۔ پلیز ان کے نک پر نہ جائیں۔ یہ میں بھی ان سے عرض کر چکا ہوں کہ اسے تبدیل کر لو مگر یہ مانتے ہی نہیں۔

یہاں میں ان کے تمیز دار ہونے کے بارے میں شاید کچھ غلط کہہ گیا، لیکن میں نے وہی کہا جتنا میں جانتا تھا۔ ان سے میری دوستی اتنی ہے کہ کچھ مرتبہ انہوں نے میرے بلاگ پر اور میں نے ان کے بلاگ پر تبصرہ کیا ہے۔ مجھے اپنی اس پوسٹ میں فری ہینڈ دینے والی کوئی بات نظر نہیں آ رہی۔ میں یہاں ہر ایک کو دوست سمجھتا اور کہتا ہوں۔ اس سے کوئی غلط مطلب لے تو یہ بدقسمتی کی بات ہے۔

اگر آپ کی مراد یہ والی پوسٹ نہیں تھی تو پھر بخدا مجھے کسی ایسے پیغام کا علم نہیں ہے۔ میں پاکستانی سے ایک مرتبہ پھر انکو پہنچنے والی ذہنی کوفت کی معذرت چاہتا ہوں۔



:laugh: نبیل بچارے ۔ اب تو یہ حال ہوگیا ہوگا کہ جیسے ۔ جئیہ دھڑک ۔ ۔۔۔ دھڑک جائے :p

اس ٹاپک کو ۔۔ ۔ تجھے دیکھ دیکھ سونا ۔ ۔۔ ۔
تجھے دیکھ دیکھ کر ہے جگنا :D جیئہ دھڑک دھڑک ۔۔۔ جیئہ دھڑک دھڑک جائے ۔

جئہ جئیہ دھڑک دھڑک جائے ۔


:chalo:
 

پاکستانی

محفلین
نبیل نے کہا:
پاکستانی (منیر طاہر) ہمارے بہت سلجھے ہوئے اور قابل قدر دوست ہیں۔ مجھے افسوس ہوا ہے کہ انہیں بلاوجہ اس معاملے کی وجہ سے کوفت ہوئی۔ وہ جس پوسٹ کا ذکر کر رہے ہیں، وہ غالباً اس ربط پر موجود ہے۔ میں آپ دوستوں کی سہولت کے لیے اس کا متن یہاں پیش کر دیتا ہوں۔

السلام علیکم،

مجھے لگتا ہے کہ یہاں کچھ غلط فہمی پھیل رہی ہے جو کہ بدتمیز کے نک کی وجہ سے ہے۔ یہ میرے اچھے دوست ہیں اور ماشاءاللہ خاصے ذہین اور تمیز دار ہیں۔ پلیز ان کے نک پر نہ جائیں۔ یہ میں بھی ان سے عرض کر چکا ہوں کہ اسے تبدیل کر لو مگر یہ مانتے ہی نہیں۔

یہاں میں ان کے تمیز دار ہونے کے بارے میں شاید کچھ غلط کہہ گیا، لیکن میں نے وہی کہا جتنا میں جانتا تھا۔ ان سے میری دوستی اتنی ہے کہ کچھ مرتبہ انہوں نے میرے بلاگ پر اور میں نے ان کے بلاگ پر تبصرہ کیا ہے۔ مجھے اپنی اس پوسٹ میں فری ہینڈ دینے والی کوئی بات نظر نہیں آ رہی۔ میں یہاں ہر ایک کو دوست سمجھتا اور کہتا ہوں۔ اس سے کوئی غلط مطلب لے تو یہ بدقسمتی کی بات ہے۔

اگر آپ کی مراد یہ والی پوسٹ نہیں تھی تو پھر بخدا مجھے کسی ایسے پیغام کا علم نہیں ہے۔ میں پاکستانی سے ایک مرتبہ پھر انکو پہنچنے والی ذہنی کوفت کی معذرت چاہتا ہوں۔


میں اب مزید اس بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہوں گا کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ یہاں ہم غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش میں انہیں مزید بڑھاوا دے رہے ہیں۔

میرا خیال ہے اب ان تمام باتوں کو بھلا کر فورم کے معاملات کے بارے میں سوچا جائے۔

دوسری بات یہ کہ فورم اور خاص کر لائبریری کے حوالے سے قیصرانی بھائی کی بہت بڑی خدمات ہیں، اور انہیں اس وقت یا اس طرح تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا اس وقت اس بارے میں سوچنا چاہیے کہ انہیں واپس کیسے لایا جائے، تاکہ ہم ایک بار پھر کندھے سے کندھا اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اردو کی ترقی میں جٹ جائیں۔
اس بارے میں دیگر تمام دوستوں کی کیا رائے ہے۔
 

تیشہ

محفلین
بلکل ٹھیک ، میں بھی یہی چاہتی ہوں ۔ سب بھول جائیں جو ہوا سو ہوا ۔۔۔ رات گئی بات گئی ۔




:chalo:
 

پاکستانی

محفلین
بوچھی نے کہا:
بلکل ٹھیک ، میں بھی یہی چاہتی ہوں ۔ سب بھول جائیں جو ہوا سو ہوا ۔۔۔ رات گئی بات گئی ۔




:chalo:

شکریہ باجو ایک سے دو بھلے
قیصرانی بھائی کے واپسی کے سلسلے میں یہاں ایک احتجاجی دھاگہ کھولا گیا ہے تمام ممبران سے گذارش ہے کہ یہاں اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔
 

بدتمیز

محفلین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم،

یہاں میں ان کے تمیز دار ہونے کے بارے میں شاید کچھ غلط کہہ گیا، لیکن میں نے وہی کہا جتنا میں جانتا تھا۔ ان سے میری دوستی اتنی ہے کہ کچھ مرتبہ انہوں نے میرے بلاگ پر اور میں نے ان کے بلاگ پر تبصرہ کیا ہے۔
ٍ

شاید نہیں یقینا آپ نے غلط کہا تھا۔ ابھی بھی آپ تذبذب کا شکار ہیں۔ اس پر بھی کل کو کہا جا سکتا ہے کہ اتنا کچھ ہونے کے باوجود آپ غلطی کی درستگی نہیں کی۔ :p

چونکہ کچھ لوگ خود کو نا سمجھ کہتے ہیں لہذا یہ جان لیں ابھی بھی مجھے بدتمیز ہونے کا سرٹیفیکٹ ملا ہے بدتمیزی کا نہیں۔ :p ہ
 

پاکستانی

محفلین
بدتمیز نے کہا:
شاید نہیں یقینا آپ نے غلط کہا تھا۔ ابھی بھی آپ تذبذب کا شکار ہیں۔ اس پر بھی کل کو کہا جا سکتا ہے کہ اتنا کچھ ہونے کے باوجود آپ غلطی کی درستگی نہیں کی۔ :p

چونکہ کچھ لوگ خود کو نا سمجھ کہتے ہیں لہذا یہ جان لیں ابھی بھی مجھے بدتمیز ہونے کا سرٹیفیکٹ ملا ہے بدتمیزی کا نہیں۔ :p ہ

ٓآٓٓپ کے جواب میں میں کہنا تو بہت کچھ چاہتا ہوں، مگر کیا کروں اپنے آپ سے مجبور ہوں کہ طبیعت ہی کچھ ایسی پائی ہے کہ خوامخواہ بات بڑھانا اچھا نہیں لگتا، اس لئے میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ یہاں ہم غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش میں انہیں مزید بڑھاوا دے رہے ہیں۔ اس لئے میرے خیال میں خاموشی زیادہ افضل ہے۔ باقی آپ جو کہتے رہیں مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں۔

اللہ حافظ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
پیارے دوستو، ابھی چونکہ معاملہ سارا میرے ہی سر تھوپا جا رہا ہے تو میں آپ کو تفصیل سے کچھ بتا دیتا ہوں۔ اس میں سے جو کچھ سنسر ہو جائے یا رہ جائے وہ آپ لوگوں کا معاملہ ہوگا

بدتمیز اور قدیر احمد کے دوبارہ محفل جائن کرنے پر انہوں‌نے نہ صرف ایک دوسرے کے ساتھ بلکہ دیگر ممبران کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ یعنی انہیں تنگ کرنا شروع کر دیا تھا (میں یہ نہیں کہہ رہا کہ سراسر قصور انہی ممبران کا ہے، لیکن ان کا رویہ دیگر ممبران کو اچھا نہ لگا اور انہوں‌نے مجھ سے شکایت کی تھی)

پھر مجھے دو ممبران نے پی ایم کیا کہ میں بدتمیز اور قدیر احمد کو روکوں۔ میں نے انہیں‌جواب دیا کہ نبیل بھائی سے کہیں کیوں‌کہ یہ دونوں‌ممبران ان کے دوست ہیں۔ وہ بہتر ڈیل کر سکتے ہیں۔ اس کے جواب میں ان دو ممبران نے کہا کہ نبیل بھائی محفل پر پہلے ہی ایک پوسٹ کی صورت میں‌ کہہ چکے ہیں کہ وہ ان ارکان کے دوست ہیں۔ اور وہ انہیں‌نہیں روک سکتے

اس کے بعد پھر بدتمیز کے پیغامات پر ممبرز کا اعتراض ہوا تو میں نے ان پیغامات کو الگ کرکے سپر موڈ فورم (جہاں عام ممبران کی رسائی ممکن نہیں‌ ہے۔ وہ صرف سپر موڈ اور ایڈمن کے لئے مخصوص ہے) میں منتقل کر دیا تاکہ ایڈمنز اس کو دیکھ کر فیصلہ کر سکیں کہ ان پیغامات کو رہنے دیا جائے یا ختم کر دیا جائے۔ ٹھیک پانچ منٹ بعد یہ سارے پیغامات اس سپر موڈ فورم سے کسی نے نکال کر پبلک فورم پر منتقل کر دیئے۔ اس کے بعد بدتمیز نے مسلسل مجھے مخاطب کرکے سنانا شروع کردیا کہ اصل بات کی تھی وغیرہ اور یہ کہ میں غلط کر رہا ہوں۔ اس پر میں پھر ان پیغامات کو سپر موڈ فورم میں منتقل کر دیا۔ بعد میں زیک کو بتایا تو زیک نے ری ڈائریکٹ کا نشان ختم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے وہ دھاگہ ہی ختم کر دیا

اس کے بعد جب اس پیغام پر اعتراض‌ہوا کہ کالج کی لڑکیوں‌سے لفٹ والی بات تو میں نے اوپن وارننگ دی تاکہ پھر سے کوئی مسئلہ نہ ہو، کیونکہ مخالف پارٹی “وڈی سرکار“ کی دوست تھی :wink: اس پر پھر قدیر احمد اور بدتمیز کا وہی جواب در جواب کہ میں غلط کر رہا ہوں اور مجھے ایسا نہیں‌ کرنا چاہیئے اور وغیرہ وغیرہ۔ جب یہ سب کچھ ہوا تو زیک نے مجھے بتایا کہ اس صورتحال سے کیسے نمٹوں۔ میں نے ویسے ہی کیا یعنی پیغامات کو سپر موڈ کے فورم میں‌ پھر سے منتقل کر دیا اور پھر میں لانگ ڈرائیو پر نکل گیا کہ میرا گذشتہ ہفتے ڈرائیونگ لائسنس بنا ہے اور میں نے گاڑی لی ہے اور اس کی ٹیسٹنگ چل رہی ہے۔ رات کو میں لیٹ واپس آیا اور آتے ہی سو گیا

اگلی صبح اٹھا تو دوست بھائی آن لائن ہوئے تھے، ان سے بات ہوئی تو مجھے شک گزرا کہ کچھ ہو گیا ہے۔ اس کے بعد محفل پر لاگ آن ہوا تو مجھے نبیل بھائی کے دو اور جاوید بھائی کا ایک پی ایم ملا۔ پہلے پی ایم میں‌ نبیل بھائی نے کہا تھا کہ وہ میرے سپر موڈ کے کام میں‌مداخلت نہیں‌کرنا چاہ رہے۔ لیکن ایک دو مشورے انہوں‌ نے دئے۔ اس سے اگلے پیغام میں انہوں‌نے مجھے کہا کہ میں قدیر احمد اور بدتمیز کو اگنور کر دوں، وہ خود ان سے ڈیل کریں گے۔ پہلا پی ایم اور دوسرا پی ایم ایک دوسرے کی نفی کر رہے ہیں کہ پہلے انہوں نے مداخلت نہ کرنے کا کہا اور پھر اگلے پی ایم میں مداخلت کر دی۔ خیر میں نے انہیں‌جواب دیا کہ ٹھیک ہے جیسے آپ مناسب سمجھیں

اس کے بعد میں‌نے محفل کو براؤز کیا تو میری عادت ہے کہ سارے دھاگے براؤز کر لیتا ہوں اور پھر سب کو باری باری دیکھتا جاتا ہوں۔ دھاگے پڑھتے پڑھتے تقریباً نصف گھنٹے کے بعد میری نظر سے ایک دھاگہ گزرا کہ بدتمیز کے وہ پیغامات جو گذشتہ رات کو میں نے الگ کر دئے تھے، وہ سب کے سب پھر سے محفل کے پبلک حصے میں انٹرویو کے سیکشن میں پوسٹ ہیں۔ اور نہ صرف پوسٹ ہیں، بلکہ اس پر بدتمیز کے کم از کم تین پیغامات بھی آچکے ہیں۔ اور ہر پیغام میں اس نے جو لکھا تھا وہ کئی ارکان پڑھ چکے تھے۔ میں بہت حیران ہوا اور میرا دماغ گھوم گیا کہ تین دن میں‌دوسری بار یہی بات ہوئی کہ پیغامات سپر موڈ فورم سے نکل کر باہر کیسے آرہے ہیں۔ میں نے فوراً نبیل بھائی کو پی ایم کیا کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ وہ بدتمیز کو روکتے کیوں نہیں۔ اس پر انہوں نے کوئی جواب نہیں‌دیا۔ پھر اسی دوران پاکستانی بھائی اور ایک دو اور ممبران کے پیغامات بھی آگئے تھے کہ بدتمیز کو ایسا نہیں‌کرنا چاہیئے وغیرہ وغیرہ

اس کے بعد میں‌نے دس منٹ تک اور انتظار کیا، لیکن نبیل بھائی خفیہ حالت میں‌ موجود تھے اور دھاگہ بھی ویسے ہی پبلکلی موجود تھا۔ اب میں اس دھاگے کو ہٹا بھی نہیں سکتا کہ مجھے نبیل بھائی پہلے ہی منع کر چکے تھے پی ایم میں۔ لیکن دوسری طرف ان کی جانب سے کوئی کاروائی بھی نہیں‌ دکھائی دے رہی تھی

مجھےبہت برا لگا اور میں نے انہیں‌براہ راست ذپ کرکے بتا دیا کہ میں سپر موڈ سے مستعفیٰ ہو رہا ہوں اور یہ کہ لائبریری موڈ سے مجھے ہٹا دیا جائے کیونکہ دو دن پہلے بھی وہ لائبریری موڈ والے کام میں‌ مجھے “آرڈر“ دے چکے تھے اور جس کا پبلک فورم میں ثبوت موجود ہے کہ بدتمیز کو لائبریری رکن بنانے کے بعد ہٹا دیا گیا تھا۔ مجھے کافی حیران کن لگا کہ نبیل بھائی نے مجھے کہا تھا کہ میں اعلان نہ کروں‌ اور چپکے سے بدتمیز کو لائبریری ممبرز کی لسٹ سے نکال دوں اور اب بدتمیز خود یہ اعلان کرکے بتا رہا ہے کہ نبیل بھائی کے حکم سے میں نے بدتمیز کا نام لائبریری لسٹ سے نکال دیا ہے۔ یہاں بھی نبیل بھائی مداخلت نہ کرنے کا کہہ چکے تھے

خیر، اس کے بعد زیک سے میری بات ہوئی ایم ایس این پر، شام کو۔ زیک نے پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے۔ میں نے بات شروع کی تو وہ کہنے لگے کہ وہ کہیں کام سے جا رہے ہیں تو پھر بعد میں‌بات کریں گے۔ بعد میں‌جب وہ آن لائن آئے تو میں نے انہیں ساری تفصیل بتائی۔ لیکن بتدریج زیک کے جوابات مختصر ہوتے گئے اور ان کے درمیان وقفہ بڑھتا گیا۔ بعد میں کوئی نصف گھنٹے کے بعد ہر بار ان کا یہی جواب ملتا کہ مسئلہ اصل میں‌ہے کیا۔ مجھے بہت ہنسی آئی کہ ابھی کتنی بار پوری بات دہرا چکا ہوں پر خیر چپ کر گیا

اس دوران زیک نے میں نے پوچھا کہ پیغامات سپر موڈ فورم سے نکل کر پبلک فورم پر کیسے آر ہے ہیں جبکہ کوئی سپر موڈ اس دھاگے میں‌ ماڈریشن نہیں‌کر سکتا۔ صرف ایڈمن ایسا کر سکتے ہیں۔ اس کا جواب مجھے جو زیک نے دیا، وہ کافی [eng:1b7f054e43]Funny[/eng:1b7f054e43] ہے۔ کہنے لگے کہ کسی “جن“ کا کام ہے۔ میں نے مذاق میں‌ بات ٹال دی۔ پھر زیک نے بتایا کہ ان کی طبعیت خراب ہے تو وہ ریسٹ کرنے جا رہے ہیں

اگلے دن کوئی بات نہیں‌ہوئی۔ البتہ بدتمیز کے پیغامات آئے کہ وہ معذرت خواہ ہے اور وغیرہ وغیرہ۔ میں نے اسے سمجھایا کہ مسئلہ بے شک بدتمیز کی وجہ سے شروع ہوا لیکن میرا فیصلہ نبیل بھائی کے غلط رویے (میرے ذاتی رائے میں) کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ اس دوران بہت سےممبران نے پوچھنے کی کوشش کی لیکن میں‌نے انہیں کچھ نہیں‌بتایا کہ زیک سے بات کرکے ہی میں‌کچھ کہہ سکتا تھا۔ اس سے اگلے دن یعنی کل، باس صاحبہ، باجو اور زیک تینوں‌مل کر میرے ساتھ ایم ایس این پر بات کرنے آئے۔ زیک کا سارا زور یہی تھا کہ میرے اعتراضات کی کوئی ویلیو نہیں۔ نبیل بھائی کی اپنی زندگی ہے۔ انہوں‌نے اپنی مصروفیت کی وجہ سے اس دھاگے کو رات دیکھ کر چھوڑ‌دیا تھا۔ اور یہ کہ انہوں نے اپنی طرف سے معاملہ اچھے طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی تھی۔ اور وغیرہ وغیرہ۔ چونکہ زیک نے باجو اور باس صاحبہ کی موجودگی میں یہ سب باتیں پوچھیں اور کیں تو میں‌ اس وجہ سے ابھی فورم پر لکھ دیا کہ کوئی بات کسی سے چھپی نہ رہ جائے۔ پھر زیک بات کو ادھورا چھوڑ گئے کہ وہ بھابی کے ساتھ کہیں جا رہے تھے تو دیر ہو رہی تھی۔ باجو کو میں نے پوری بات بتائی اور باس صاحبہ یعنی سیدہ شگفتہ صاحبہ کو بھی۔ دونوں کی یہ رائے تھی کہ میرے ساتھ غلط رویہ ایڈمنز نے اختیار کیا ہے اور یہ کہ میں‌سب کچھ بھول بھال کر واپس آجاؤں۔ اس کے علاوہ جس بھی رکن سے بات ہوئی ہے اور میں نے انہیں تفصیل سے ساری بات بتائی، سب کا یہی خیال ہے کہ میرا فیصلہ درست ہے۔ اب آپ لوگ خود سوچیئے گا کہ میں ‌کیوں ‌اتنے سارے دوستوں کی بات کو اگنور کر رہا ہوں

میں‌نے زیک سے پھر کہا تھا کہ سپر موڈ فورم سے پیغامات نکل کر پبلک فورم پر کیسے آ رہے ہیں لیکن کل بھی باجو اور باس صاحبہ والی گفتگو میں ان کا جواب یہی تھا کہ جنات اس کام کے ذمہ دار ہیں۔ واقعی زیک سنجیدہ گفتگو کو بھی اپنی بذلہ سنجی سے کشتِ زعفران کئے رہتے ہیں

قدیر احمد اس محفل کے ایڈمن بھی رہ چکے ہیں اور نبیل بھائی کے دوست بھی۔ واقعی میری غلطی تھی کہ میں‌ نے ان دونوں‌سے پنگا لیا

اس محفل پر میرا آنے کا مقصد صرف اردو کی ترقی کے لئے جاری کام میں اپنا حصہ ڈالنا تھا۔ اور شارق بھائی نے مجھے ادھر بھیجا تھا۔ جب کام نہیں‌تھا تو میں نے بہت زیادہ گپ شپ بھی کی ہے۔ لیکن جب کام کیا ہے تو پھر میرا خیال ہے کہ اپنی طرف سے کوئی کسر نہیں‌چھوڑی

دوسرا یہ بات بھی واضح کر دوں‌کہ لائبریری میں‌ بہت سے مراحل ہیں۔ اور میں نے لائبریری موڈ بننے کے بعد نہ صرف کام کرنا سیکھا بلکہ دوسرے دوستوں‌کو بھی سکھایا تاکہ ایک ممبر کے نہ ہونے سے دوسروں‌کو کوئی فرق نہ پڑے۔ یقین کیجئے گا کہ محب علوی، ماوراء، فریب، جیہ، تفسیر بھیا اور باس صاحبہ، ہر ممبر اتنا کچھ ہی جانتا ہے کہ جتنا میں۔ اور یہ سب کے سب اتنے ہی اچھے طریقے سے بلکہ اس سے بھی زیادہ اچھے طریقے سے کام کو جاری رکھیں گے جیسا کہ میری موجودگی میں تھا۔

واضح‌رہے کہ میں نے اپنی طرف سے کسی کو غلط الزام دینے کی کوشش نہیں‌کی ہے اور صرف اپنے ذہن میں‌ اس سارے واقعے سے بننے والی تصویر واضح کرنے کی کوشش کی ہے۔ اگر کوئی بات خلاف واقعہ ہے تو میں‌اس کے لئے پیشگی معذرت چاہتا ہوں اور مجھے بتایئے گا میں وہ چیز ختم کر دوں‌گا۔ اگر میری کوئی بات کسی ممبر کو یا ایڈمن کو بری لگی ہو تو اس کے لئے بھی معذرت۔ براہِ کرم کوشش کیجئے گا کہ مجھے پی ایم نہ کریں کیونکہ مجھے محفل پر آنا پڑتا ہے اور مجھے آن لائن دیکھ کر ہو سکتا ہے کہ کسی ممبر کو برا محسوس ہو

اور ہاں، نبیل بھائی اور زیک (زکریا بھائی کو میں‌پیار سے زیک کہتا ہوں‌، امید ہے کہ انہیں‌اعتراض نہیں ہوگا :wink: ) فورم کا نیا لے آؤٹ مبارک ہو۔ بہت اچھا لگ رہا ہے

السلام علیکم

آپ کی یہ پوسٹ دیکھ کر میں آپ سے شکایت کا حق محفوظ رکھتی ہوں در حالیکہ درخواست کی تھی کہ آپ کی اور نبیل بھائی کی براہ راست بات ہو۔



نبیل بھائی

میں آپ کو بڑا بھائی سمجھتی ہی نہیں مانتی بھی ہوں۔ اور اگر میں غلطی پر نہیں ہوں تو منصور قیصرانی بھی آپ کو بڑا بھائی سمجھتے ہیں اور مانتے بھی ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پاکستانی نے کہا:
ٓآٓٓپ کے جواب میں میں کہنا تو بہت کچھ چاہتا ہوں، مگر کیا کروں اپنے آپ سے مجبور ہوں کہ طبیعت ہی کچھ ایسی پائی ہے کہ خوامخواہ بات بڑھانا اچھا نہیں لگتا، اس لئے میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ یہاں ہم غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش میں انہیں مزید بڑھاوا دے رہے ہیں۔ اس لئے میرے خیال میں خاموشی زیادہ افضل ہے۔ باقی آپ جو کہتے رہیں مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں۔

اللہ حافظ

السلام علیکم پاکستانی بھائی، آپ کی پوسٹ میں کچھ مایوسی کی جھلک سی دکھائی دے رہی ہے اس لئے اپنی رائے پیش کرنے کی اجازت چاہوں گی۔

جو میں محسوس کرتی ہوں، اردو ویب مضبوط بنیادوں پر استوار ہے یہاں کی ایک خوبصورت بات یہ بھی ہے کہ ہم اراکین یہاں ایک دوسرے سے اپنا تعلق محض رسمی ہی نہیں سمجھتے بلکہ اس سے بڑھ کر جانتے ہیں اسی وجہ سے یہاں بالکل ایک گھر کا سا ماحول نظر آتا ہے اور اظہارِ رائے کی آزادی اور اسی سبب ہم سب کے فطری رویے بھی سامنے آتے ہیں۔ کچھ شکایات تو اب مجھے بھی ہو چلی ہیں :)
 

پاکستانی

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم پاکستانی بھائی، آپ کی پوسٹ میں کچھ مایوسی کی جھلک سی دکھائی دے رہی ہے اس لئے اپنی رائے پیش کرنے کی اجازت چاہوں گی۔

جو میں محسوس کرتی ہوں، اردو ویب مضبوط بنیادوں پر استوار ہے یہاں کی ایک خوبصورت بات یہ بھی ہے کہ ہم اراکین یہاں ایک دوسرے سے اپنا تعلق محض رسمی ہی نہیں سمجھتے بلکہ اس سے بڑھ کر جانتے ہیں اسی وجہ سے یہاں بالکل ایک گھر کا سا ماحول نظر آتا ہے اور اظہارِ رائے کی آزادی اور اسی سبب ہم سب کے فطری رویے بھی سامنے آتے ہیں۔ کچھ شکایات تو اب مجھے بھی ہو چلی ہیں :)

؟؟؟؟؟
میری ڈھارس کیوں بندھائی جا رہی ہے :( :(
 

مہوش علی

لائبریرین
ميري ناقص رائے کے مطابق اردو ويب پر اردو بولنے والوں کا "سب سے زيادہ مہذب" طبقہ موجود ہے، اور کوئي اور اردو ويب سائيٹ پر اتنا مہذب طبقہ ديکھنے کو نہيں مل سکتا

اب اگر يہ سب سے مہذب طبقہ اپنے اختلافات کو مہذبانہ طريقے سے حل نہيں کر سکتا،،،،، تو پھر اللہ ہي حافظ ہے


ميں نے ابتک اس موضوع پر کوئي حصہ نہيں ليا ہے، اور نہ ہي لينے کا کوئي ارادہ ہے (بہرحال ميرا حصہ صرف يہ ہے کہ ميں دعائيں کر رہي ہوں کہ محفل پر موجود يہ بدمزگي جلد از جلد دور ہو)
 

ظفر احمد

محفلین
جی صحیح فرمایا آپ نے دراصل کچھ لوگ مزاق ہی مزاق میں ذاتیات پر آ جاتے ہیں یا کسی بات کو برا محسوس کرتے ہیں۔ اسکا طریقہ یہ ہے کہ یا تو اس کی بات پر دھیان نا دیا جائے یا پھر طریقے سے سمجھا دیا جائے کہ یہاں کسی کی بھی تذلیل نہیں کرنی خاص کر وہ لوگ جو جلدی برا مان جاتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ محفل میں ایسا کوئی نہیں جو پھر بھی بدمزگی پیدا کرے۔

قیصرانی بھائی ٹھنڈے ذہین سے سوچیں محفل کو آپکی ضرورت ہے۔آپکے بغیر محفل ادھوری ہے۔ اب تو یہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے اسے اور آگے لے جانے میں ہمارا ساتھ دیں۔

چھوڑ دے اردو محفل کسی کے لئے
یہ مناسب نہیں قیصرانی کے لئے

بدتمیز ایسا بندہ نہیں ہے میری بھی اس سے اکثر بحث ہوتی رہتی ہے ضرورکوئی غلط فہمیاں ہیں جو بہت طویل ہو گئیں ہیں۔ درگذر سے کام لینا چاہیئے۔

بد تمیز سے کہوں گا کہ ہر بات سوچ سمجھ کر کرنا چاہیئے۔ انسان ہر وقت مزاق کے موڈ میں نہیں ہوتا
 

الف عین

لائبریرین
میں یوں بھی سیاست سے دور بھاگتا ہوں۔ اور اس قسم کے معاملات کو بھی سیاست میں شامل سمجھتا ہوں۔ چناں چہ میں یہ معلوم کرنے کی کوشش نہیں کر رہا کہ کیا بات ہوئی ہے۔ قدیر اور بد تمیز کی گفتگو والے ہر پیغام کو میں پڑھتا ہی نہیں تھا۔ بہر حال خدا کرے کہ محفل کی یہ بد مزگی دور ہو۔ مہوش نے واقعی درست لکھا ہے کہ یہ محفل اور اس کا ماحول بے حد مہذب ہے۔ اور تہذیب کا تقاضا ہے کہ بری لگنے والی باتوں کو بھی بھلا دیا جائے اور خوش دلی سے ایک دوسرے کو معاف کر دیا جائے۔
منصور واپس آ جاؤ تم جہاں کہیں بھی ہو۔ ارکان محفل تمھارا انتظار کر رہے ہیں۔
 

پاکستانی

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
میں یوں بھی سیاست سے دور بھاگتا ہوں۔ اور اس قسم کے معاملات کو بھی سیاست میں شامل سمجھتا ہوں۔ چناں چہ میں یہ معلوم کرنے کی کوشش نہیں کر رہا کہ کیا بات ہوئی ہے۔ قدیر اور بد تمیز کی گفتگو والے ہر پیغام کو میں پڑھتا ہی نہیں تھا۔ بہر حال خدا کرے کہ محفل کی یہ بد مزگی دور ہو۔ مہوش نے واقعی درست لکھا ہے کہ یہ محفل اور اس کا ماحول بے حد مہذب ہے۔ اور تہذیب کا تقاضا ہے کہ بری لگنے والی باتوں کو بھی بھلا دیا جائے اور خوش دلی سے ایک دوسرے کو معاف کر دیا جائے۔
منصور واپس آ جاؤ تم جہاں کہیں بھی ہو۔ ارکان محفل تمھارا انتظار کر رہے ہیں۔

بہت خوب اعجاز صاحب!
اسی لئے میں نے پہلے کہا تھا کہ اس اہم موقع پر محفل کے بزرگ آگے آئیں اور اس مسلے کو سلجھائیں۔

اب آ بھی جاؤ قیصرانی بھائی، اب تو محفل کے ہر ممبر کی یہی آواز ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم ظفری، میں صرف یہی گزارش کرنا چاہوں گا کہ کسی معاملے کے بارے میں یکطرفہ رائے قائم کرنا اور نتائج پر چھلانگ مار دینا دانشمندی نہیں ہے۔

والسلام نبیل بھائی ! ۔۔۔ مجھے افسوس ہے کہ آپ کو میری بات سے تکلیف پہنچی ۔۔۔ مگر میرا یہ قطعاً ارادہ نہ تھا کہ میں آپ یا کسی اور پر براہِ راست طنز کر رہا ہوں ۔ مجھےافسوس کے ساتھ کوفت بھی اس بات کی ہوئی تھی کہ ایک سادہ اور عام واقعہ تھا ( جو اکثر ویب سائیٹز پر ہوتا ہے ) کہ ناظمِ خاص کو دو ممبران کی باتیں ناگوار گذریں اور اس نے ان کو متبنہہ کیا ۔ منتظم ِ اعلیٰ کو اس بات کو نوٹس لیتے ہوئے ان ممبرا ن کو منع کردینا چاہیے تھا ۔اور اس طرح کسی کو منتظمِ خاص کے عہدہ دینے سے اس کی عہدے کا تقدس بھی رہ جاتا اور بھرم بھی اور ساتھ ساتھ ۔۔۔۔ اکثر ممبران کو ناپسند آنے والے پیغام کا سدِ باب بھی ۔ مگر چونکہ اس واقعہ کو سرسری طور پر لیا اور ناظمِ خاص کے اس عمل کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا تو بات بڑھی ۔ اور پھر مسلسل ایسے پیغامات کی بھرمار ہوگئی جس سے بحث برائے بحث شروع ہوگئی ۔ حذف کی گئی پوسٹوں کو اگر برابری کی بناء پر حذف کیا جاتا تو دونوں فریقوں کو اس قسم کی عدالت لگانے کو موقع نہ ملتا ۔ سلسلہ جہاں سے شروع ہوا تھا ۔ وہیں ختم ہوجاتا ۔

اس ساری کہانی میں غلطیاں ناظموں سے لیکر ایک عام ممبر تک سے ہوئیں ہیں ۔ یہ بجا ہے کہ کچھ لوگ جائیں گے تو کچھ لوگ آجائیں گے ۔ مگر چونکہ اس سائیٹ پر اتنے عرصے میں سب ایک دوسرے سے کافی حد تک قریب ہوچکے ہیں اور ایک دوسرے کا کافی احترام و عزت بھی کرتے ہیں اس لیئے ایسا کہنا ( اور وہ بھی کسی ایسے شخص کے لیے جو اس سائیٹ کے لیے نہ صرف اپنا کافی قمیتی وقت صرف کر چکا ہے بلکہ اس سائیٹ کی ترویح و اشاعت میں بھی کافی بڑھ چڑھ کرحصہ لے چکا ہے جو کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ۔) تو بڑی زیادتی ہوگی ۔

میں نے بحث برائے بحث دیکھ کر ہی سکھ والی بات کہی تھی کہ لکھنے اور مٹانے کا عمل جاری ہے کوئی بھی وجہ کو نہیں دیکھتا اور نہ ہی اس کا سدباب سوچ رہا ہے ۔صرف سلسلے کو طول دیا جارہا ہے ۔ خدانخواستہ میرا یہ طنز کسی پر ذاتی یا انفرادی طور پر نہیں تھا ۔ آپ میرے بڑے بھائی جیسے ہیں اور آپ کی عزت مجھے مقدم ہے ۔ میں نے اب تک جو دیکھا سمجھا ۔۔ گوشوار کردیا ہے ۔ اگر اب بھی آپ کو کوئی تکلیف پہنچی ہے تو میں پھر پیشگی معافی مانگ لیتا ہوں ۔ امید ہے انشاءاللہ محفل اپنے ممبران کے ساتھ پھر سے جوبن پر آجائے گی ۔ اور یہ بھی امید کرتا ہوں کہ قیصرانی تمام ناراضگی اور اختلاف بھلا کر محفل پر لوٹ آئیں گے ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم دوستو۔ کیا حال ہیں اور کیا ہو رہا ہے؟ ایک تجویز ہے، اگر قبول کریں تو۔۔۔

کیا ہم یہ سب کچھ، جو اب تک ہوا ہے، بھول بھال کر کام جاری رکھ سکتے ہیں؟

باقی جو سوال آپ پوچھنا چاہ رہے ہیں، اس کا جواب وہی ہے جو آپ سوچ رہے ہیں :wink:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top