آج کی خبر

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

یہ بات قیصرانی(منصور) بھیا، کی وجہ سے شروع ہوئی اوریہ آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے اللہ نہ کرے کہ یہ کچھ اورہی فیصلہ کردے تومیری پھر سے قیصرانی(منصور) بھیاسے درخواست ہیں کہ اب ان کادل نبیل بھائی، زکریابھائی، اورتمیزداربھائی اورقدیربھائی سے صاف ہوگیاہوگا۔اب انہیں چاہیے کہ اپنی رنجش کوبھلاکرپھرسے پہلے کی طرح محفل پرآناجاناشروع کریں۔
اوردیکھیں قیصرانی(منصور) بھائی، نبیل بھائی اورزکریابھائی، نے سب کچھ لکھ دیاہے کہ آخرکارمعاملہ کیاتھا۔ چونکہ انسان سے غلطی ہوجاتی ہے اس معاملہ میں لگتاہے کہ آپ کے سوچنے سے کچھ غلطلیاں سرزدہوگئی اینی ہو۔ اب آپ اچھے بھائیوں کی طرح واپسی کااعلان کریں۔ کیونکہ محفل کوآپ کی ابھی بہت ضرورت ہے ۔
اورسسٹرجیہ، کے متعلق پڑھ کر بھی بہت افسوس ہواہے لیکن کیاکرسکتے ہیں اللہ تعالی ان کے والدکے دل کوموم کرے اورپھرسسٹرجیہ، واپس آجائیں (آمین ثم آمین)
چونکہ یہاں پردوبندے کام کرتے ہیں کچھ اختلافات وغیرہ ہوجاتے ہیں لیکن ان کو بنیادنہیں بناناچاہیے بلکہ جومقصدہے ہمارا کہ اردوکی ترقی اس طرف اپنی توجہ مرکوزرکھنی چاہیے۔

والسلام
جاویداقبال
 
پاکستانی

محفلین
السلام علیکم نبیل بھائی اور دیگرز ممبرز
میں اس متنازعہ پوسٹ کے شروع سے اس کے ساتھ رہا ہوں، خاموش صرف اس لئے تھا کہ یہ جو اچانک پے در پے زلزلے کے جھٹکے لگے اس نے سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔ بقول بدتمیز کہ بات ہے سمجھ کی اور یہی سمجھ آجکل محفل سے روٹھی ہوئی ہے۔
جہاں تک اس متنازعہ پوسٹ کی بات ہے تو اس سلسلے میں میں سمجھتا ہوں قیصرانی بھائی حق بجانب ہیں، باقی رہا اندروں خانہ کہ وہاں ذپ اور ایم ایس این کے ذریعے کیا ہوتا رہا تو اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ کون کتنا سچا ہے، قیصرانی بھائی اور نبیل بھائی کی پوسٹ سے تو دونوں سچے لگتے ہیں تو پھر یہ غلط فہمی کہاں سے اور کس نے پیدا کی اس بارے میں سوچنا چاہیے۔
باقی رہی قدیر اور بدتمیز کو فورم پر فری ہینڈ دینے کی بات تو سچی بات یہ کہ نبیل بھائی کی ایک ایسی ہی پوسٹ میں بھی پڑھی تھی جس کا ماخوز کچھ اسی قسم کا تھا اور رہا سوال اس لنک کا تو وہ میں نے بھی ڈھونڈھنے کی بہت کوشش کی مگر ناکامی ہوئی، ویسے بھی کسی پوسٹ کو ڈیلیٹ کرنے میں وقت ہی کتنا لگتا ہے۔

یہاں میرا مقصد کسی پر الزام تراشی ہرگز نہیں ہے صرف وہ باتیں جو حقائق پر مبنی ہیں ان کا ذکر کرنا ہے اور آپ کو آگاہ کرنا ہے کہ اس تنازعے نے صرف غلط فہمی سے جنم لیا ہے، یہ غلط فہمی کہاں چھپی ہے اس بارے ہمیں مل بیٹھ کر سوچنا ہو گا۔
الزامات سے یہ مسلہ بجائے سلجھنے کے اور زیادہ گھمبیر ہوتا جا رہا ہے۔ اس سلسلےمیں میں محفل کے بزرگ ممبران سے گذارش کروں گا کہ وہ آگے آئیں اور اس گھتی کو سلجھائیں۔
 
مجھے اس دھاگے کی تفصیل جاوید اقبال صاحب سے ملی
اور مجھے حیرت ہے اور خوشی بھی کے یہاں ایک دوسرے کا اتنا خیال رکھا جاتا ہے۔
جب یہاں انتا خلوص اور محبت ہے تو پھر ناراضگی کا کیا کام
میں جناب قیصرانی(منصور) سے درخواست کرتاہوں کے وہ بھی اپنی نارضگی کو اب ختم کردیں۔
تاکہ پھر سے محبت کی فضاء پیدا ہوسکے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اظہرالحق نے کہا:
نہیں فہیم میری نبیل کے ساتھ کوئی رنجش نہیں ، بلکہ میں تو صرف یہ کہ رہا ہوں کہ بھائی اللہ کے واسطے کچھ سمجھو اپنے اندر برداشت پیدا کرو ، اگر سناتے ہو تو سننے کا بھی حوصلہ رکھو ، مگر جہاں کسی نے سنانے کی کوشش کی اس تھریڈ کو یا تو بند کیا گیا یا اس بے چارے کی پوسٹ ہی ختم کر دی گئی ، اگر آزادی رائے کی بات کرتے ہیں تو عمل بھی کریں ، اگر معاملہ فہمی کی بات کرتے ہیں تو اسے ، اپنے زور بازو کے بجائے ، الفاظ کے زیر و بم سے سمجھیں ۔ ۔ ۔

میں قیصرانی کو ذاتی طور پر نہیں جانتا مگر انکی تحریروں سے انکے بارے میں ایک اچھا تاثر رکھتا ہوں ، وہ اہل ہیں ناظم خاص ہونے کے اور وہ بہت مناسب بندے ہیں اور سیم یہ ہی بات نبیل اور زکریا کے لئے بھی ہے وہ بھی اپنی جگہ پر مناسب ہیں ، مگر بعض دفعہ وہ اپنی بات کو ایسے بیان کرتے ہیں کہ اگلے کو اچھا نہیں لگتا ، (حتہ کہ یہ الزام مجھ پر زیادہ ہے کہ میں طنز کے تیر چلاتا ہوں )

قصہ مختصر ، یہ بات یہیں ختم کریں ، میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں ، کہ اللہ سے دعا کریں کہ ہمیں ہدایت دے (آمین)

اظہرالحق، میں آپ سے ایک مرتبہ پھر گزارش کرتا ہوں کہ موضوع سے مت ہٹیں اور پلیز میرے لیے دلآزار القابات استعمال کرنے سے گریز کریں۔ میں نے اپنی جانب سے پردرد وضاحت پیش کی تھی، اسے آپ نے وڈی سرکار کا قرطاس ابیض قرار دیا ہے۔ یہاں اظہار رائے کی آزادی زیر بحث نہیں ہے۔ یہ معاملہ محض غلطیوں، غلط فہمیوں اور عجلت میں کیے گئے فیصلوں کا نتیجہ ہے۔ دوسرے یہ ہر بات میں طاقت والے اور ان کے ماتحتوں کی لایعنی تکرار بھی ختم ہونی چاہیے۔ یہ دوستوں کی محفل ہے، اس میں کوئی حاکم یا محکوم نہیں ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
پاکستانی نے کہا:
جہاں تک اس متنازعہ پوسٹ کی بات ہے تو اس سلسلے میں میں سمجھتا ہوں قیصرانی بھائی حق بجانب ہیں، باقی رہا اندروں خانہ کہ وہاں ذپ اور ایم ایس این کے ذریعے کیا ہوتا رہا تو اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ کون کتنا سچا ہے، قیصرانی بھائی اور نبیل بھائی کی پوسٹ سے تو دونوں سچے لگتے ہیں تو پھر یہ غلط فہمی کہاں سے اور کس نے پیدا کی اس بارے میں سوچنا چاہیے۔

پاکستانی آپ کو ایسا سمجھنے کا حق ہے۔ لیکن اس سے کوئی ایسا تاثر ملتا ہے کہ یہاں کوئی مقدمہ بازی ہو رہی ہے جس میں ایک فریق حق پر ہے۔

پاکستانی نے کہا:
باقی رہی قدیر اور بدتمیز کو فورم پر فری ہینڈ دینے کی بات تو سچی بات یہ کہ نبیل بھائی کی ایک ایسی ہی پوسٹ میں بھی پڑھی تھی جس کا ماخوز کچھ اسی قسم کا تھا اور رہا سوال اس لنک کا تو وہ میں نے بھی ڈھونڈھنے کی بہت کوشش کی مگر ناکامی ہوئی، ویسے بھی کسی پوسٹ کو ڈیلیٹ کرنے میں وقت ہی کتنا لگتا ہے۔

پاکستانی، اسے میں نرم سے نرم الفاظ میں بھی خود پر بددیانتی اور جھوٹے ہونے کا الزام سمجھوں گا۔ لیکن آپ کے بارے میں حسن ظن رکھتے ہوئے میں یہ خیال کرتا ہوں کہ آپ شاید ایسا نہیں سوچ رہے ہوں گے۔ فورم پر تھوڑا سرچ کرکے دیکھیں شاید اس پوسٹ کا کوئی سراغ مل جائے، قیصرانی نے کوئی اتنی بے بنیاد بات تو نہیں کی ہوگی۔ پوسٹ ڈیلیٹ کرنا واقعی آسان ہے۔ لیکن اس طرح تو کسی پر بھی الزام لگایا جا سکتا ہے کہ تم نے فلانی بات کرکے ڈیلیٹ کر دی۔

میری گزارش ہے کہ اس پوسٹ کا سراغ لگائیں۔ اگر یہ مل جاتی ہے اور اس سے میری جانبداری ثابت ہو جاتی ہے تو بھی یہ میرے لیے اطمینان کا باعث ہو گا کہ کم از کم اس سے حقیقت سامنے تو آئی۔
 
پاکستانی

محفلین
نبیل نے کہا:
پاکستانی آپ کو ایسا سمجھنے کا حق ہے۔ لیکن اس سے کوئی ایسا تاثر ملتا ہے کہ یہاں کوئی مقدمہ بازی ہو رہی ہے جس میں ایک فریق حق پر ہے۔
اب میں وڈی سرکار جیسے القاب تو استعمال کرنے سے رہا مگر نبیل بھائی ہمارے ہاں آجکل یہ ایک ماحول سے بن گیا ہے کہ ہر انسان طاقتور کے ساتھ کھڑا ہونا پسند کرتا ہے، یہاں بھی یہی کچھ دیکھنے کو مل رہا یہ جانے بغیر کہ بات ہے کیا ہر بندہ قیصرانی بھائی پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتا جا رہا ہے۔ اس لئے میں نے بات کو کلیئر کرنا مناسب سمجھا۔
یہاں کوئی فریق ہے اور نہ مقدمے بازی ہو رہی ہے۔ ماشاءاللہ سبھی اچھے دوست ہیں اور آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ دوستی جب حد سے گزر جائے تو وہ ناز نخرے کا روپ دھار لیتی ہے۔ یہاں بھی یہی کچھ ہو رہا ہے۔

نبیل نے کہا:
پاکستانی، اسے میں نرم سے نرم الفاظ میں بھی خود پر بددیانتی اور جھوٹے ہونے کا الزام سمجھوں گا۔ لیکن آپ کے بارے میں حسن ظن رکھتے ہوئے میں یہ خیال کرتا ہوں کہ آپ شاید ایسا نہیں سوچ رہے ہوں گے۔

ایسی باتیں سوچنا بھی گناہ ہے، میں پہلے واضع کر چکا ہوں کہ یہاں سب دوست ہیں، اور میرا مقصد کسی پر الزام تراشی ہرگز نہیں ہے۔ جو باتیں میرے علم میں تھیں انہیں سب ممبران کے سامنے رکھ دیا ہے۔

نبیل نے کہا:
پوسٹ ڈیلیٹ کرنا واقعی آسان ہے۔ لیکن اس طرح تو کسی پر بھی الزام لگایا جا سکتا ہے کہ تم نے فلانی بات کرکے ڈیلیٹ کر دی۔
ایسا ہو تو سکتا ہے نا؟
چلیں اسے چھوڑیں یہ بہت پرانی بات ہے اسی متنازعہ پوسٹ میں بدتمیز نے سب کے سامنے قیصرانی بھائی کو کہا تھا کہ
تمہیں ناظم کس بنایا
لگتا ہے پوسٹوں کی وجہ سے یہ عہدہ ملا ہے کارکردگی سے نہیں
یہاں رہنا ہے تو خاموشی سے رہو ۔۔۔۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ
اگلے دن ایک پوسٹ پڑھی ‘آج کی خبر‘
یہ سب کیا ہے؟
ہے کسی کے پاس اس کا جواب؟؟؟؟؟

ایک بار پھر بدتمیز کا حوالہ دوں گا کہ ‘بات ہے سمجھ کی‘ اور ہمارے جیسے نا سمجھوں کی سمجھ میں ایسی سمجھ آ ہی نہیں سکتی :( :(
 
نبیل

تکنیکی معاون
پاکستانی نے کہا:
اب میں وڈی سرکار جیسے القاب تو استعمال کرنے سے رہا مگر نبیل بھائی ہمارے ہاں آجکل یہ ایک ماحول سے بن گیا ہے کہ ہر انسان طاقتور کے ساتھ کھڑا ہونا پسند کرتا ہے، یہاں بھی یہی کچھ دیکھنے کو مل رہا یہ جانے بغیر کہ بات ہے کیا ہر بندہ قیصرانی بھائی پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتا جا رہا ہے۔ اس لئے میں نے بات کو کلیئر کرنا مناسب سمجھا۔
یہاں کوئی فریق ہے اور نہ مقدمے بازی ہو رہی ہے۔ ماشاءاللہ سبھی اچھے دوست ہیں اور آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ دوستی جب حد سے گزر جائے تو وہ ناز نخرے کا روپ دھار لیتی ہے۔ یہاں بھی یہی کچھ ہو رہا ہے۔

شکریہ پاکستانی۔ مجھے اس طاقتور والی بات کی کچھ سمجھ نہیں آتی۔ آپ کے خیال میں ہر ایک قیصرانی پر ناراضگی کا اظہار کر رہا ہے؟ مجھے ایسا نہیں لگا۔ اور میرے پاس کسی کے ناز نخرے اٹھانے کا وقت بھی نہیں ہے۔

پاکستانی نے کہا:
نبیل نے کہا:
پاکستانی، اسے میں نرم سے نرم الفاظ میں بھی خود پر بددیانتی اور جھوٹے ہونے کا الزام سمجھوں گا۔ لیکن آپ کے بارے میں حسن ظن رکھتے ہوئے میں یہ خیال کرتا ہوں کہ آپ شاید ایسا نہیں سوچ رہے ہوں گے۔

پاکستانی نے کہا:
نبیل نے کہا:
پوسٹ ڈیلیٹ کرنا واقعی آسان ہے۔ لیکن اس طرح تو کسی پر بھی الزام لگایا جا سکتا ہے کہ تم نے فلانی بات کرکے ڈیلیٹ کر دی۔
ایسا ہو تو سکتا ہے نا؟

میں پھر کہوں گا گا کہ بہتر ہوگا کہ فورم پر سرچ کر لیں۔ آپ کو شاید یہ پوسٹ مل جائے۔ پھر اس الزام میں کچھ وزن بھی آ جائے گا۔

پاکستانی نے کہا:
چلیں اسے چھوڑیں یہ بہت پرانی بات ہے اسی متنازعہ پوسٹ میں بدتمیز نے سب کے سامنے قیصرانی بھائی کو کہا تھا کہ
تمہیں ناظم کس بنایا
لگتا ہے پوسٹوں کی وجہ سے یہ عہدہ ملا ہے کارکردگی سے نہیں
یہاں رہنا ہے تو خاموشی سے رہو ۔۔۔۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ
اگلے دن ایک پوسٹ پڑھی ‘آج کی خبر‘
یہ سب کیا ہے؟
ہے کسی کے پاس اس کا جواب؟؟؟؟؟

ایک بار پھر بدتمیز کا حوالہ دوں گا کہ ‘بات ہے سمجھ کی‘ اور ہمارے جیسے نا سمجھوں کی سمجھ میں ایسی سمجھ آ ہی نہیں سکتی :( :(

پاکستانی، میری مؤدبانہ گزارش ہے کہ بدتمیز کو میں نے شہ نہیں دی تھی۔ اس علیحدہ کیے ہوئے تھریڈ کا عنوان تھا "قدیر اور بدتمیز کی فضول باتیں"۔ اسے علیحدہ کرکے قیصرانی کہنے کے مطابق وہ تھریڈ پرائیویٹ فورم میں منتقل کر دیا گیا تھا لیکن کسی (غیر مرئی) وجہ سے یہ پھر پبلک فورم میں موجود تھا۔ یوں بدتمیز کو موقع مل گیا۔ یہ میری سمجھ سے بھی بالا تر تھا کہ آخر یہ تھریڈ الگ کرکے پبلک فورم میں رکھنے کا کیا مقصد ہے۔ دوسری جانب قیصرانی اس غلط فہمی میں مبتلا رہے ہیں کہ میں نے بدتمیز کو ڈھیل دی ہوئی ہے تو انہوں نے سنگین غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔

دوسرے ‌آپ دوستوں کو بدتمیز کا قیصرانی کے ساتھ لب و لہجہ پسند نہیں آیا۔ واقعی قیصرانی کے ساتھ بہت بدتمیزی کی گئی ہے۔ یہاں میں اگر کہوں کہ قیصرانی سے بھی نظامت کے دوران کچھ غلطیاں ہوئی ہیں تو اسے بھی جانبداری سمجھا جائے گا۔

اسکے علاوہ فورم کے ممبران پر ناظمین کا ادب و احترام واجب نہیں ہے اور انہیں تنقید سے لے کر کافی نامناسب رویے کے لیے بھی تیار رہنا پڑتا ہے۔ اسی فورم پر میرے اور زکریا سے متعلق پوسٹ کی گئی ہیں جن میں ہمیں سامراجیت کا ایجنٹ، یہودیوں کا ہمنوا، قادیانیت نواز وغیرہ وغیرہ کہا گیا ہے۔ فورم کی نظامت آسان کام نہیں ہے۔ اس کے لیے حوصلہ چاہیے۔
 
کافی دیر سے میں بھی اس دھاگے کو دیکھ رہا ہوں اور محسوس کر رہا ہوں کہ معاملہ سلجھ نہیں رہا۔ مسئلہ یہ ہے کہ میں اگر قیصرانی کے حق میں کہوں گا کچھ تو شاید یہ سمجھا جائے کہ میں قیصرانی سے دوستی نبھا رہا ہوں اور زکریا اور نبیل پر تنقید کا موقع ضائع نہیں کررہا اور اگر نبیل کی بات کروں گا تو یہ سمجھا جائے گا کہ شاید نبیل سے دوستی نبھا رہا ہوں مگر حقیقت یہ ہے کہ غلط فہمی ہی اس سارے مسئلہ کی جڑ ہے اور غلط فہمیوں سے بہت سے معاملات خراب ہوجاتے ہیں۔
نبیل کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ حسن ظن رکھنا چاہیے اور نظامت میں کڑی تنقید بھی سہنی پڑتی ہے جس کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
قیصرانی بہت ٹھنڈے مزاج اور درگزر والا بندہ ہے مگر شاید اس دفعہ واقعات اور معاملات کی ترتیب کچھ ایسی ہو گئی تھی کہ وہ جلد بازی میں فیصلہ کرگیا۔ مجھے یاد ہے کہ ایک دفعہ میں نے بھی خاصی کڑی تنقید کی تھی نبیل پر اور حیرت انگیز طور پر وہ لائبریری کی نظامت قیصرانی کو سونپنے پر ہی تھی۔ اس کے کچھ عرصہ تک میری اور نبیل کی براہ راست بات نہ ہوسکی اور میں‌ اس غلط فہمی کا شکار ہو گیا کہ شاید نبیل مجھ سے ناراض‌ہے۔ میں نے ایک ذاتی پیغام بھیجا اور نبیل کا ہنستا مسکراتا جواب پڑھ کر مجھے معلوم ہوا کہ نبیل کو تو ایسا کچھ یاد بھی نہیں‌اور اس کے بعد مجھ پر ایک شاہکار خاکہ بھی لکھا :lol:

دوستوں کی محفل ہے اور دوستوں کی ہی رہنی چاہیے ، ہر شخص اہم ہے اور خاص طور پر قیصرانی کی بہت اہمیت ہے اور مجھے پورا یقین کہ جس مقصد کے لیے ہم اس فورم پر آتے ہیں اور جس کے لیے نبیل نے اتنی محنت کی ہے اور قیصرانی نے بھرپور لگن اور محنت سے اس پر کام کیا ہے وہ اس غلط فہمی سے ختم نہیں ہوگا۔

ناراضگیاں اور غلط فہمیاں‌ کہاں ‌نہیں ہوتی مگر ان کی وجہ سے دوریاں نہیں پیدا ہونی چاہیے۔ اب باقی باتوں کو چھوڑ‌ کر صرف دھیان سیر و شکر ہونے پر دینا چاہیے کہ اسی میں ہم سب کی بھلائی اور فائدہ ہے۔
 
بدتمیز

محفلین
منیر احمد طاہر عرف پاکستانی نے لکھا:
تمہیں ناظم کس بنایا
لگتا ہے پوسٹوں کی وجہ سے یہ عہدہ ملا ہے کارکردگی سے نہیں
یہاں رہنا ہے تو خاموشی سے رہو ۔۔۔۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ

میں فرض کر لیتا ہوں کہ آپکا مقصد نہ تو رو کر سچے ہونے والا ہے نہ آپ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں دراصل آپ کی یادداشت کچی ہے۔
ڈھیل ملنے والی بات آپ کی پوسٹ میں پڑھ کر تو میں بھی حیران تھا کہ یا الہی ڈھیل ملی ہوئی تھی اور ہم نے فائدہ ہی نہیں اٹھایا۔ اب آپ کی یاد رکھنے کی صلاحیت دیکھ کر شکوہ بند کر دیا ہے۔

میرے الفاظ تھے "تمہیں ناظم بناتے وقت معیار شائد اہلیت کے بجائے پوسٹس تھا۔ کاش کبھی تمہاری کرسی کے لئے بھی ووٹ پڑیں یا تم خود ہی استعفیٰ دے دو اور یہ استعفیٰ الطاف حسین جیسا نہ ہو۔"

میں نے کہیں بھی اس کو یہ نہیں کہا تھا کہ خاموشی سے رہو۔ اپنے الفاظ دیکھیں اور اس کے بعد ذرا وغیرہ وغیرہ کی بھی تفصیلات بیان کر کے محفل کا اثاثہ ثابت ہوں۔

قیصرانی سے بدتمیزی کی گئی شائد لوگوں کو لگے لیکن لیکن مجھے ایسا نہیں لگتا۔ [s:fca312c724]قیصرانی کی معاملہ فہمی اور بصیرت پر میرا شک یقین میں بدل گیا ہے۔ [/s:fca312c724] بدقسمتی سے کسی وجہ سے میں آپ کو تصویر کا دوسرا رخ نہیں دکھا سکتا۔ لیکن کوشش کروں گا کہ کبھی دکھا سکوں

یہاں ادب و احترام لازم ہو گا ان چھوٹے بچوں کے لئے جنہوں نے یہاں میٹھے میٹھے اسلامی بھائیوں والے کھیل کی طرز پر کوئی کھیل شروع کیا ہو گا۔ میں کسی سے نہ خود فری ہوتا ہوں نہ بدتمیزی کی ابتدا کرتا ہوں۔ ہاں آپ کی اور میری بدتمیزی کی تعریف مختلف ضرور ہو سکتی ہے۔
 
اجنبی

محفلین
میری طرف سے آخری بات

اب تک وقوع پذیر ہونے والے واقعات ، گواہوں کے بیانات اور وکلاء کی بحث کے نتیجیے میں یہ واضح ہو گیا ہے کہ فدوی فساد کی جڑ ہے :)

جب مجھے بدتمیز نے دوبارہ محفل پر آنے کی دعوت دی تھی تو میں نے لکھا تھا کہ اب میں پھر سے محفل پر جا رہا ہوں اور جہاں میں جاتا ہوں وہاں سے امن و سکون چلا جاتا ہے ۔ وہ بات مذاق میں کی گئی تھی اور میرے وہم و گمان تک میں نہیں تھا کہ میری وجہ سے اتنا بڑا فساد کھڑا ہو جائے گا ۔

نبیل بھائی مجھ سے عمر میں دُگنے ہیں ۔ انہوں نے کئی بار مجھے ٹوکا اور کئی بار میرے پیغامات کے جواب دینا بھول گئے :) مگر کبھی بھی میرے دل میں ان کے خلاف کوئی خیال نہیں آیا ۔ سچ تو یہ ہے کہ انٹرنیٹ پر یونیکوڈ اردو کے فروغ کے لیے جو کاوشیں ہو رہی ہیں ان میں نبیل بھائی کا حصہ اتنا بڑا ہے کہ اگر ان سے کوئی غلطی یا زیادتی ہو بھی جاتی ہے تو ہمیں یہ حق نہیں پہنچتا کہ منہ پھلائیں اور ان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دیں ۔

اردو ویب کا قیام ، اس پر ہونے والے مختلف پراجیکٹس ، اس کے اخراجات کے ایک بڑے حصے میں نبیل بھائی کی شراکت ہے ۔ اور محفل کا قیام ، اس کی ترقی ، اس کی مینیجمنٹ تمام کی تمام نبیل بھائی کی مرہونِ منت ہے ۔ فورم کی اپ گریڈیشن تو دور کی بات ہے ، محض صارفین کو خوبصورت ڈیزائن فراہم کرنے کے لیے نبیل بھائی رات گئے تک جو کام کرتے ہیں اس کا انہیں کیا صلہ ملتا ہے؟ اردو کی اس خدمت کے صلے میں انہیں ایک دھیلہ نہیں ملتا ۔ الٹا وہ اپنی جیب سے رقم ادا کرتے ہیں اور اپنا قیمتی وقت جو ان کی ملازمت اور ان کے بچوں کے لیے ہے ، ہم لوگوں کے لیے صرف کرتے ہیں ۔ اور جواب میں ہم نے انہیں کیا دیا ہے؟ الزامات ، طعنے ، توہین آمیز القابات ، ان کی دیانت داری پر شک و شبہ؟

نہ میں وہ بکواس کرتا اور نہ اس پر یہ سب فضول بحث ہوتی اور نہ ہی نبیل بھائی کو آج یہ دن دیکھنا پڑتا ۔ سب لوگوں کے سامنے میں اپنی اس بڑی غلطی کا اعتراف کرتا ہوں اور محترم نبیل بھائی سے دست بستہ معافی مانگتا ہوں ۔ مجھے امید ہے کہ ہمیشہ کی طرح وہ مجھے معاف کر دیں گے ۔
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جناب نبیل حسن کی تمام مشکلات جلد از جلد حل کرے اور ان کو مزید حوصلہ عطا کرے ، نیز ہمارے روٹھے ہوئے احباب کے دل صاف کرے ۔

دوسری بات: میری وجہ سے سب لوگ پنجے جھاڑ کر بے چارے "بدتمیز" کے پیھچے پڑ گئے ہیں ۔ حالانکہ اس نے کوئی بات ہی نہیں کی تھی ۔ جب مجھے قیصرانی نے وارننگ دی تو بدتمیز میرے دفاع کے لیے میدان میں آگیا ۔ چنانچہ تمام توپوں کا رخ اس کی طرف ہو گیا ۔ اگر قیصرانی کو بدتمیز کی کوئی بات بری لگی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں ۔

کہا جا رہا ہے کہ ارکان محفل چھوڑ رہے ہیں ، ضروری نہیں کہ وہ اس معاملے کی وجہ سے کر رہے ہوں ۔ اور یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ محترمہ جیہ کے والد صاحب نے ان پر محفل کی وجہ سے پابندی لگائی ہو ۔

بہرحال ایک میری وجہ سے اتنا بڑا تنازعہ ہوا اور اتنی زیادہ رنجشیں پیدا ہوئیں ۔ میں اعلان کرتا ہوں کہ اب یہاں بکواس نہیں فرماؤں گا بلکہ اپنی حسرتوں کو کہیں اور جا کر نکالوں گا :lol:
تنازعے کے تمام فریقین سے درخواست ہے کہ اگر اس معاملے کو دبا دیا گیا تو یہ پھر اٹھ سکتا ہے ۔ اس لیے اسے آگ لگا کر راکھ کو دریائے سندھ میں بہا دیں اور سب کچھ بھول کر اپنی جگہ واپس آجائیں ۔
 
تیشہ

محفلین
:? :chill:

کون کہتا ہے عورتیں زیادہ بولتی ہیں ؟ :? جو کہتا ہے اسکو پکڑ کر ادھر لائیے ۔ :p

بس کریں سب ۔ اب بہت صفائیاں ہوچکیں ۔ میرے سر میں درد ہوگیا ہے ۔ :aadab:

:chalo:
 
تیشہ

محفلین
40ffw9j.jpg

:p یہ چل ِ پل کیپسیول سب اک اک کھائیے اور چل ِ چل ِ ہوجائیے ۔
 
پاکستانی

محفلین
بدتمیز نے کہا:
میرے الفاظ تھے "تمہیں ناظم بناتے وقت معیار شائد اہلیت کے بجائے پوسٹس تھا۔ کاش کبھی تمہاری کرسی کے لئے بھی ووٹ پڑیں یا تم خود ہی استعفیٰ دے دو اور یہ استعفیٰ الطاف حسین جیسا نہ ہو۔

اب میں کیا کہوں، ہر بندہ ہی اپنے آپ کو عقل کل سمجھ بیٹھا ہے۔ انہی باتوں سے ہی غلط فہمیوں کو مزید ہوا مل رہی ہے اور ستیاناس ہو اس پوسٹ کا جو غلطی سے ڈیلیٹ ہو گئی۔ اب کہیں یہ نہ کہہ دینا کہ بطور ثبوت لنک پیش کرو۔
 
پاکستانی

محفلین
میری طرف سے آخری بات

قدیر احمد نے کہا:
اب تک وقوع پذیر ہونے والے واقعات ، گواہوں کے بیانات اور وکلاء کی بحث کے نتیجیے میں یہ واضح ہو گیا ہے کہ فدوی فساد کی جڑ ہے :)

جب مجھے بدتمیز نے دوبارہ محفل پر آنے کی دعوت دی تھی تو میں نے لکھا تھا کہ اب میں پھر سے محفل پر جا رہا ہوں اور جہاں میں جاتا ہوں وہاں سے امن و سکون چلا جاتا ہے ۔ وہ بات مذاق میں کی گئی تھی اور میرے وہم و گمان تک میں نہیں تھا کہ میری وجہ سے اتنا بڑا فساد کھڑا ہو جائے گا ۔

نبیل بھائی مجھ سے عمر میں دُگنے ہیں ۔ انہوں نے کئی بار مجھے ٹوکا اور کئی بار میرے پیغامات کے جواب دینا بھول گئے :) مگر کبھی بھی میرے دل میں ان کے خلاف کوئی خیال نہیں آیا ۔ سچ تو یہ ہے کہ انٹرنیٹ پر یونیکوڈ اردو کے فروغ کے لیے جو کاوشیں ہو رہی ہیں ان میں نبیل بھائی کا حصہ اتنا بڑا ہے کہ اگر ان سے کوئی غلطی یا زیادتی ہو بھی جاتی ہے تو ہمیں یہ حق نہیں پہنچتا کہ منہ پھلائیں اور ان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دیں ۔

اردو ویب کا قیام ، اس پر ہونے والے مختلف پراجیکٹس ، اس کے اخراجات کے ایک بڑے حصے میں نبیل بھائی کی شراکت ہے ۔ اور محفل کا قیام ، اس کی ترقی ، اس کی مینیجمنٹ تمام کی تمام نبیل بھائی کی مرہونِ منت ہے ۔ فورم کی اپ گریڈیشن تو دور کی بات ہے ، محض صارفین کو خوبصورت ڈیزائن فراہم کرنے کے لیے نبیل بھائی رات گئے تک جو کام کرتے ہیں اس کا انہیں کیا صلہ ملتا ہے؟ اردو کی اس خدمت کے صلے میں انہیں ایک دھیلہ نہیں ملتا ۔ الٹا وہ اپنی جیب سے رقم ادا کرتے ہیں اور اپنا قیمتی وقت جو ان کی ملازمت اور ان کے بچوں کے لیے ہے ، ہم لوگوں کے لیے صرف کرتے ہیں ۔ اور جواب میں ہم نے انہیں کیا دیا ہے؟ الزامات ، طعنے ، توہین آمیز القابات ، ان کی دیانت داری پر شک و شبہ؟

نہ میں وہ بکواس کرتا اور نہ اس پر یہ سب فضول بحث ہوتی اور نہ ہی نبیل بھائی کو آج یہ دن دیکھنا پڑتا ۔ سب لوگوں کے سامنے میں اپنی اس بڑی غلطی کا اعتراف کرتا ہوں اور محترم نبیل بھائی سے دست بستہ معافی مانگتا ہوں ۔ مجھے امید ہے کہ ہمیشہ کی طرح وہ مجھے معاف کر دیں گے ۔
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جناب نبیل حسن کی تمام مشکلات جلد از جلد حل کرے اور ان کو مزید حوصلہ عطا کرے ، نیز ہمارے روٹھے ہوئے احباب کے دل صاف کرے ۔

دوسری بات: میری وجہ سے سب لوگ پنجے جھاڑ کر بے چارے "بدتمیز" کے پیھچے پڑ گئے ہیں ۔ حالانکہ اس نے کوئی بات ہی نہیں کی تھی ۔ جب مجھے قیصرانی نے وارننگ دی تو بدتمیز میرے دفاع کے لیے میدان میں آگیا ۔ چنانچہ تمام توپوں کا رخ اس کی طرف ہو گیا ۔ اگر قیصرانی کو بدتمیز کی کوئی بات بری لگی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں ۔

کہا جا رہا ہے کہ ارکان محفل چھوڑ رہے ہیں ، ضروری نہیں کہ وہ اس معاملے کی وجہ سے کر رہے ہوں ۔ اور یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ محترمہ جیہ کے والد صاحب نے ان پر محفل کی وجہ سے پابندی لگائی ہو ۔

بہرحال ایک میری وجہ سے اتنا بڑا تنازعہ ہوا اور اتنی زیادہ رنجشیں پیدا ہوئیں ۔ میں اعلان کرتا ہوں کہ اب یہاں بکواس نہیں فرماؤں گا بلکہ اپنی حسرتوں کو کہیں اور جا کر نکالوں گا :lol:
تنازعے کے تمام فریقین سے درخواست ہے کہ اگر اس معاملے کو دبا دیا گیا تو یہ پھر اٹھ سکتا ہے ۔ اس لیے اسے آگ لگا کر راکھ کو دریائے سندھ میں بہا دیں اور سب کچھ بھول کر اپنی جگہ واپس آجائیں ۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ نبیل بھائی از گریٹ
اردو کے حوالے سے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ آج ہم سب جو اردو لکھنے کے قابل ہوئے ہیں سب انہی کی مرہون منت ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم۔ یہ ساری گفتگو میری وجہ سے شروع ہو ئی ہے براہ کرم ابھی اس ساری بات چیت کو یہیں روک دیں۔ میری نبیل بھائی یا زیک سے درخواست ہے کہ وہ اس دھاگے کو بند کر دیں

نبیل بھائی سے میں دلی طور پر معذرت کرتا ہوں کہ واقعی میری جلد بازی سے معاملہ اس حالت تک پہنچ گیا۔ امید ہے کہ آپ سب اچھے دوستوں‌کی طرح سب کچھ بھلا کر اپنا کام پھر سے شروع کر دیں گے

اظہر بھائی، معذرت کے ساتھ، پلیز اس معاملے پر مزید کچھ مت کہیئے گا

پاکستانی بھائی، کسی کو غلط ثابت کرنے سے اور کچھ نہیں‌ ہوگا، لیکن ہم اچھے دوستوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ آپ کا شکریہ کہ آپ نے اس پوسٹ کا تذکرہ کرکے مدد کی
 
دوست

محفلین
موج ہوگئی ہے یار ویسے یہ تو۔
میرا خیال ہے کہ فورم کی تاریخ میں ایسے سانحے ہوتے ہی رہتے ہیں، رنجشیں، غلط فہمیاں وغیرہ پیدا ہوکر ہی گر آتے ہیں۔
سو اس غلط فہمی کو جو کہ واقعی غلط فہمی نکلی ہے کو بھلا کر اپنے مقصد کی طرف توجہ دی جائے۔
واقعی انجانےمیں بات کہاں سے کہاں پہنچ گئی اور بہت سے دوستوں کے دل بھی دکھے۔ نبیل اور زیک کی خدمات واقعی ناقابل فراموش ہیں۔ اور میں بھی معذرت خواہ ہوں اس معاملے میں یا پہلے کبھی ان کی شان میں مجھ سے کوئی گستاخی ہوگئی ہو۔
بہرحال قیصرانی سے بھی کچھ غلطیاں ہوئی ہیں لیکن انھیں رعایت اس بات کی دی جاسکتی ہے کہ غلطی بندےسے ہی ہوتی ہے۔ اس لیے میرا خیال ہے کہ اب اس معاملےکو بند کرکے اپنے
کام کی توجہ دی جائے۔ نبیل بھائی ایک حساس طبیعت کے مالک ہیں اور ان پر اس بات کا بہت ہی گہرا اثر ہوا ہے۔ تلوار کا زخم بھر جاتا ہے لیکن زبان کا زخم :?
لیکن یہ بھی آپ حضرات کی اعلٰی ظرفی شمار ہوگی کہ اس معاملے سے درگزر کردیں چونکہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ کوئی شدید قسم کی غلط فہمی درپیش ہوئی ہے۔
میرا خیال ہے اس واقعے سے فورم کےمنتظمین اور ناظمین کو خاصا سبق ملا ہے اور آئندہ اس قسم کے معاملے کو ہنڈل کرنے میں اس قسم کی بات پیش نہیں آئے گی۔
وسلام
 
اظہرالحق

محفلین
شکر ہے معاملہ خوش اسلوبی سے نپٹ گیا ، الحمدللہ ، قیصرانی اللہ آپکو خوش رکھے ، نبیل اور زکریا سے بس اتنا کہنا ہے کہ مجھے دشمنوں میں شمار نہ کریں ۔ ۔ ۔ بس اس سے زیادہ اور کچھ نہیں کہنا مجھے ۔ ۔ ۔

اللہ ہم سب کو نیک ہدایت دے (آمین)
 
پاکستانی

محفلین
قیصرانی نے کہا:
پاکستانی بھائی، کسی کو غلط ثابت کرنے سے اور کچھ نہیں‌ ہوگا، لیکن ہم اچھے دوستوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ آپ کا شکریہ کہ آپ نے اس پوسٹ کا تذکرہ کرکے مدد کی

قیصرانی بھائی بنیادی طور پر ایک کم گو اور سنجیدہ انسان ہوں اور ایسے بکھیروں سے دور ہی بھاگتا ہوں، یہاں جب حقائق کے بر خلاف باتیں ہونے لگیں تو مجھے مجبورا مداخلت کرنے پڑی اور اس سلسلے میں میں نے پہلے ہی واضع کر دیا تھا کہ میرا مقصد کسی کی حمایت یا مخالفت ہرگز نہیں ہے، کچھ باتیں میرے علم میں تھیں یہاں پوسٹ کر دیں۔ یہ اگر کسی بُری لگیں ہوں یا کسی کی دل شکنی ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

مجھے تقریباً 15 یا 16 گھنٹے بعد دوبارہ فورم پر آنے کا موقعہ ملا اور اس تھریڈ پر نئے پیغامات کی آمد کا نشان دیکھ کر پھر دل دھڑکنے لگا۔ لیکن یہ پیغامات پڑھ کر میرے دل کو قدرے سکون ملا ہے۔

پاکستانی (منیر طاہر) ہمارے بہت سلجھے ہوئے اور قابل قدر دوست ہیں۔ مجھے افسوس ہوا ہے کہ انہیں بلاوجہ اس معاملے کی وجہ سے کوفت ہوئی۔ وہ جس پوسٹ کا ذکر کر رہے ہیں، وہ غالباً اس ربط پر موجود ہے۔ میں آپ دوستوں کی سہولت کے لیے اس کا متن یہاں پیش کر دیتا ہوں۔

السلام علیکم،

مجھے لگتا ہے کہ یہاں کچھ غلط فہمی پھیل رہی ہے جو کہ بدتمیز کے نک کی وجہ سے ہے۔ یہ میرے اچھے دوست ہیں اور ماشاءاللہ خاصے ذہین اور تمیز دار ہیں۔ پلیز ان کے نک پر نہ جائیں۔ یہ میں بھی ان سے عرض کر چکا ہوں کہ اسے تبدیل کر لو مگر یہ مانتے ہی نہیں۔

یہاں میں ان کے تمیز دار ہونے کے بارے میں شاید کچھ غلط کہہ گیا، لیکن میں نے وہی کہا جتنا میں جانتا تھا۔ ان سے میری دوستی اتنی ہے کہ کچھ مرتبہ انہوں نے میرے بلاگ پر اور میں نے ان کے بلاگ پر تبصرہ کیا ہے۔ مجھے اپنی اس پوسٹ میں فری ہینڈ دینے والی کوئی بات نظر نہیں آ رہی۔ میں یہاں ہر ایک کو دوست سمجھتا اور کہتا ہوں۔ اس سے کوئی غلط مطلب لے تو یہ بدقسمتی کی بات ہے۔

اگر آپ کی مراد یہ والی پوسٹ نہیں تھی تو پھر بخدا مجھے کسی ایسے پیغام کا علم نہیں ہے۔ میں پاکستانی سے ایک مرتبہ پھر انکو پہنچنے والی ذہنی کوفت کی معذرت چاہتا ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top