آج کی خبر

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سندباد

لائبریرین
آج میں کئی دنوں کے بعد محفل میں آیا ہوں تو کافی نئی باتیں پڑھنے کو ملیں جس میں قیصرانی جی کی ناراضگی بھی شامل ہے۔ میرا خیال ہے کہ اس محفل میں اس طرح کی باتیں نہیں ہونی چاہئے جس سے کسی کی دل آزاری ہو اور جس کی وجہ سے ہمیں اور اردو محفل کو قیصرانی صاحب کی طرح کے ہر دل عزیز ساتھی سے محروم ہونا پڑے۔
قیصرانی صاحب سے میں بھی درخواست کروں گا کہ وہ اپنے فیصلے کو واپس لیں تاکہ محفل کی رونق لگی رہے اور اس کی ترقی کے لئے مزید کام ہوتا رہے۔ زکریا بھائی سے بھی گزارش ہے کہ وہ قیصرانی جیسے مخلص دوست کو دوبارہ محفل میں اپنی ذمے داریاں ادا کرنے اور انہیں باعزت طریقے سے محفل میں لے آنے کے لئے بات کریں۔ شکریہ
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

دیکھیں منصور(قیصرانی) بھائی، سب دوستوں نے اپنے اپنے جذبات کوتحریرکی شکل میں آپ کے سامنے لاکھڑا کیاہے اب فیصلہ آپ کو کرناہے کہ آپ نے سب کے دل کو روند کے گزر جاناہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔ کسی کی بات کو دل میں جگہ دیتے ہوئے واپس اسی طرح گھل مل جاناہے۔
بھائی، دیکھیں جہاں پرآپ کواتنے سارے لوگ دل کی انتہاہ گہرائیوں سے چاہتے ہیں وہاں پر یقیناایسے لوگ بھی ہوتے ہیں کہ جوکہ بس کسی نہ کسی وجہ سے آپ سے حسدکرتے ہوں گے۔ اور بدتمیز بھائی نے بہت اچھے انداز سے اپنے رویہ کی معذرت بھی کی ہے یہ بھی انسان کابڑاپن ہوتاہے کہ اگروہ کوئی غلطی کرے ۔ اوراسے معلوم ہوجائے کہ وہ غلطی پرہے تووہ معافی مانگ لے۔ توپلیز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب آپ واپس آنے کاعندیہ دیں تاکہ سب کے چہروں پر یہ چھائی ہوئی دکھ کی لہر پھر سے خوشیوں سے مہک جائے۔

اللہ تعالی آپ کوبلندحوصلہ عطاء فرمائے اورزندگی کے ہرمیدان میں کامیاب و کامران کرے(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 

تیشہ

محفلین
چھوٹے بھیا ، :roll: میرا دل چاہنے لگا ہے کہ آپکو اک بیٹ بلا لے کر اتنا پیٹوں اتنا پیٹوں کہ بھرکس نکال دوں :p پھر بیٹ بلے کے بعد لمبی ہیل والی جوتی سے ٹھکائی لگاؤو ں کہ آپ کے چودہ طبق روشن ہوجائیں اور معافی مانگتے ہوئے واپس ادھر کو بھاگے ہویے آئے ۔


کل میں بزی تھی نا مار رہ گئی تھی ۔ آنے دیں شام کو شگفتہ کو دونوں مل کر ٹھکائی کرتیں ہیں دونوں ۔
:chalo:
 

فرضی

محفلین
میں پوسٹنگ بہت کم کرتا ہوں۔ پڑھتا کافی کچھ ہوں۔ قیصرانی صاحب اس محفل کے لیے ایک اثاثہ ہیں۔ میری دلی خواہش ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، ابھی چونکہ معاملہ سارا میرے ہی سر تھوپا جا رہا ہے تو میں آپ کو تفصیل سے کچھ بتا دیتا ہوں۔ اس میں سے جو کچھ سنسر ہو جائے یا رہ جائے وہ آپ لوگوں کا معاملہ ہوگا

بدتمیز اور قدیر احمد کے دوبارہ محفل جائن کرنے پر انہوں‌نے نہ صرف ایک دوسرے کے ساتھ بلکہ دیگر ممبران کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ یعنی انہیں تنگ کرنا شروع کر دیا تھا (میں یہ نہیں کہہ رہا کہ سراسر قصور انہی ممبران کا ہے، لیکن ان کا رویہ دیگر ممبران کو اچھا نہ لگا اور انہوں‌نے مجھ سے شکایت کی تھی)

پھر مجھے دو ممبران نے پی ایم کیا کہ میں بدتمیز اور قدیر احمد کو روکوں۔ میں نے انہیں‌جواب دیا کہ نبیل بھائی سے کہیں کیوں‌کہ یہ دونوں‌ممبران ان کے دوست ہیں۔ وہ بہتر ڈیل کر سکتے ہیں۔ اس کے جواب میں ان دو ممبران نے کہا کہ نبیل بھائی محفل پر پہلے ہی ایک پوسٹ کی صورت میں‌ کہہ چکے ہیں کہ وہ ان ارکان کے دوست ہیں۔ اور وہ انہیں‌نہیں روک سکتے

اس کے بعد پھر بدتمیز کے پیغامات پر ممبرز کا اعتراض ہوا تو میں نے ان پیغامات کو الگ کرکے سپر موڈ فورم (جہاں عام ممبران کی رسائی ممکن نہیں‌ ہے۔ وہ صرف سپر موڈ اور ایڈمن کے لئے مخصوص ہے) میں منتقل کر دیا تاکہ ایڈمنز اس کو دیکھ کر فیصلہ کر سکیں کہ ان پیغامات کو رہنے دیا جائے یا ختم کر دیا جائے۔ ٹھیک پانچ منٹ بعد یہ سارے پیغامات اس سپر موڈ فورم سے کسی نے نکال کر پبلک فورم پر منتقل کر دیئے۔ اس کے بعد بدتمیز نے مسلسل مجھے مخاطب کرکے سنانا شروع کردیا کہ اصل بات کی تھی وغیرہ اور یہ کہ میں غلط کر رہا ہوں۔ اس پر میں پھر ان پیغامات کو سپر موڈ فورم میں منتقل کر دیا۔ بعد میں زیک کو بتایا تو زیک نے ری ڈائریکٹ کا نشان ختم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے وہ دھاگہ ہی ختم کر دیا

اس کے بعد جب اس پیغام پر اعتراض‌ہوا کہ کالج کی لڑکیوں‌سے لفٹ والی بات تو میں نے اوپن وارننگ دی تاکہ پھر سے کوئی مسئلہ نہ ہو، کیونکہ مخالف پارٹی “وڈی سرکار“ کی دوست تھی :wink: اس پر پھر قدیر احمد اور بدتمیز کا وہی جواب در جواب کہ میں غلط کر رہا ہوں اور مجھے ایسا نہیں‌ کرنا چاہیئے اور وغیرہ وغیرہ۔ جب یہ سب کچھ ہوا تو زیک نے مجھے بتایا کہ اس صورتحال سے کیسے نمٹوں۔ میں نے ویسے ہی کیا یعنی پیغامات کو سپر موڈ کے فورم میں‌ پھر سے منتقل کر دیا اور پھر میں لانگ ڈرائیو پر نکل گیا کہ میرا گذشتہ ہفتے ڈرائیونگ لائسنس بنا ہے اور میں نے گاڑی لی ہے اور اس کی ٹیسٹنگ چل رہی ہے۔ رات کو میں لیٹ واپس آیا اور آتے ہی سو گیا

اگلی صبح اٹھا تو دوست بھائی آن لائن ہوئے تھے، ان سے بات ہوئی تو مجھے شک گزرا کہ کچھ ہو گیا ہے۔ اس کے بعد محفل پر لاگ آن ہوا تو مجھے نبیل بھائی کے دو اور جاوید بھائی کا ایک پی ایم ملا۔ پہلے پی ایم میں‌ نبیل بھائی نے کہا تھا کہ وہ میرے سپر موڈ کے کام میں‌مداخلت نہیں‌کرنا چاہ رہے۔ لیکن ایک دو مشورے انہوں‌ نے دئے۔ اس سے اگلے پیغام میں انہوں‌نے مجھے کہا کہ میں قدیر احمد اور بدتمیز کو اگنور کر دوں، وہ خود ان سے ڈیل کریں گے۔ پہلا پی ایم اور دوسرا پی ایم ایک دوسرے کی نفی کر رہے ہیں کہ پہلے انہوں نے مداخلت نہ کرنے کا کہا اور پھر اگلے پی ایم میں مداخلت کر دی۔ خیر میں نے انہیں‌جواب دیا کہ ٹھیک ہے جیسے آپ مناسب سمجھیں

اس کے بعد میں‌نے محفل کو براؤز کیا تو میری عادت ہے کہ سارے دھاگے براؤز کر لیتا ہوں اور پھر سب کو باری باری دیکھتا جاتا ہوں۔ دھاگے پڑھتے پڑھتے تقریباً نصف گھنٹے کے بعد میری نظر سے ایک دھاگہ گزرا کہ بدتمیز کے وہ پیغامات جو گذشتہ رات کو میں نے الگ کر دئے تھے، وہ سب کے سب پھر سے محفل کے پبلک حصے میں انٹرویو کے سیکشن میں پوسٹ ہیں۔ اور نہ صرف پوسٹ ہیں، بلکہ اس پر بدتمیز کے کم از کم تین پیغامات بھی آچکے ہیں۔ اور ہر پیغام میں اس نے جو لکھا تھا وہ کئی ارکان پڑھ چکے تھے۔ میں بہت حیران ہوا اور میرا دماغ گھوم گیا کہ تین دن میں‌دوسری بار یہی بات ہوئی کہ پیغامات سپر موڈ فورم سے نکل کر باہر کیسے آرہے ہیں۔ میں نے فوراً نبیل بھائی کو پی ایم کیا کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ وہ بدتمیز کو روکتے کیوں نہیں۔ اس پر انہوں نے کوئی جواب نہیں‌دیا۔ پھر اسی دوران پاکستانی بھائی اور ایک دو اور ممبران کے پیغامات بھی آگئے تھے کہ بدتمیز کو ایسا نہیں‌کرنا چاہیئے وغیرہ وغیرہ

اس کے بعد میں‌نے دس منٹ تک اور انتظار کیا، لیکن نبیل بھائی خفیہ حالت میں‌ موجود تھے اور دھاگہ بھی ویسے ہی پبلکلی موجود تھا۔ اب میں اس دھاگے کو ہٹا بھی نہیں سکتا کہ مجھے نبیل بھائی پہلے ہی منع کر چکے تھے پی ایم میں۔ لیکن دوسری طرف ان کی جانب سے کوئی کاروائی بھی نہیں‌ دکھائی دے رہی تھی

مجھےبہت برا لگا اور میں نے انہیں‌براہ راست ذپ کرکے بتا دیا کہ میں سپر موڈ سے مستعفیٰ ہو رہا ہوں اور یہ کہ لائبریری موڈ سے مجھے ہٹا دیا جائے کیونکہ دو دن پہلے بھی وہ لائبریری موڈ والے کام میں‌ مجھے “آرڈر“ دے چکے تھے اور جس کا پبلک فورم میں ثبوت موجود ہے کہ بدتمیز کو لائبریری رکن بنانے کے بعد ہٹا دیا گیا تھا۔ مجھے کافی حیران کن لگا کہ نبیل بھائی نے مجھے کہا تھا کہ میں اعلان نہ کروں‌ اور چپکے سے بدتمیز کو لائبریری ممبرز کی لسٹ سے نکال دوں اور اب بدتمیز خود یہ اعلان کرکے بتا رہا ہے کہ نبیل بھائی کے حکم سے میں نے بدتمیز کا نام لائبریری لسٹ سے نکال دیا ہے۔ یہاں بھی نبیل بھائی مداخلت نہ کرنے کا کہہ چکے تھے

خیر، اس کے بعد زیک سے میری بات ہوئی ایم ایس این پر، شام کو۔ زیک نے پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے۔ میں نے بات شروع کی تو وہ کہنے لگے کہ وہ کہیں کام سے جا رہے ہیں تو پھر بعد میں‌بات کریں گے۔ بعد میں‌جب وہ آن لائن آئے تو میں نے انہیں ساری تفصیل بتائی۔ لیکن بتدریج زیک کے جوابات مختصر ہوتے گئے اور ان کے درمیان وقفہ بڑھتا گیا۔ بعد میں کوئی نصف گھنٹے کے بعد ہر بار ان کا یہی جواب ملتا کہ مسئلہ اصل میں‌ہے کیا۔ مجھے بہت ہنسی آئی کہ ابھی کتنی بار پوری بات دہرا چکا ہوں پر خیر چپ کر گیا

اس دوران زیک نے میں نے پوچھا کہ پیغامات سپر موڈ فورم سے نکل کر پبلک فورم پر کیسے آر ہے ہیں جبکہ کوئی سپر موڈ اس دھاگے میں‌ ماڈریشن نہیں‌کر سکتا۔ صرف ایڈمن ایسا کر سکتے ہیں۔ اس کا جواب مجھے جو زیک نے دیا، وہ کافی [eng:e57a5563e9]Funny[/eng:e57a5563e9] ہے۔ کہنے لگے کہ کسی “جن“ کا کام ہے۔ میں نے مذاق میں‌ بات ٹال دی۔ پھر زیک نے بتایا کہ ان کی طبعیت خراب ہے تو وہ ریسٹ کرنے جا رہے ہیں

اگلے دن کوئی بات نہیں‌ہوئی۔ البتہ بدتمیز کے پیغامات آئے کہ وہ معذرت خواہ ہے اور وغیرہ وغیرہ۔ میں نے اسے سمجھایا کہ مسئلہ بے شک بدتمیز کی وجہ سے شروع ہوا لیکن میرا فیصلہ نبیل بھائی کے غلط رویے (میرے ذاتی رائے میں) کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ اس دوران بہت سےممبران نے پوچھنے کی کوشش کی لیکن میں‌نے انہیں کچھ نہیں‌بتایا کہ زیک سے بات کرکے ہی میں‌کچھ کہہ سکتا تھا۔ اس سے اگلے دن یعنی کل، باس صاحبہ، باجو اور زیک تینوں‌مل کر میرے ساتھ ایم ایس این پر بات کرنے آئے۔ زیک کا سارا زور یہی تھا کہ میرے اعتراضات کی کوئی ویلیو نہیں۔ نبیل بھائی کی اپنی زندگی ہے۔ انہوں‌نے اپنی مصروفیت کی وجہ سے اس دھاگے کو رات دیکھ کر چھوڑ‌دیا تھا۔ اور یہ کہ انہوں نے اپنی طرف سے معاملہ اچھے طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی تھی۔ اور وغیرہ وغیرہ۔ چونکہ زیک نے باجو اور باس صاحبہ کی موجودگی میں یہ سب باتیں پوچھیں اور کیں تو میں‌ اس وجہ سے ابھی فورم پر لکھ دیا کہ کوئی بات کسی سے چھپی نہ رہ جائے۔ پھر زیک بات کو ادھورا چھوڑ گئے کہ وہ بھابی کے ساتھ کہیں جا رہے تھے تو دیر ہو رہی تھی۔ باجو کو میں نے پوری بات بتائی اور باس صاحبہ یعنی سیدہ شگفتہ صاحبہ کو بھی۔ دونوں کی یہ رائے تھی کہ میرے ساتھ غلط رویہ ایڈمنز نے اختیار کیا ہے اور یہ کہ میں‌سب کچھ بھول بھال کر واپس آجاؤں۔ اس کے علاوہ جس بھی رکن سے بات ہوئی ہے اور میں نے انہیں تفصیل سے ساری بات بتائی، سب کا یہی خیال ہے کہ میرا فیصلہ درست ہے۔ اب آپ لوگ خود سوچیئے گا کہ میں ‌کیوں ‌اتنے سارے دوستوں کی بات کو اگنور کر رہا ہوں

میں‌نے زیک سے پھر کہا تھا کہ سپر موڈ فورم سے پیغامات نکل کر پبلک فورم پر کیسے آ رہے ہیں لیکن کل بھی باجو اور باس صاحبہ والی گفتگو میں ان کا جواب یہی تھا کہ جنات اس کام کے ذمہ دار ہیں۔ واقعی زیک سنجیدہ گفتگو کو بھی اپنی بذلہ سنجی سے کشتِ زعفران کئے رہتے ہیں

قدیر احمد اس محفل کے ایڈمن بھی رہ چکے ہیں اور نبیل بھائی کے دوست بھی۔ واقعی میری غلطی تھی کہ میں‌ نے ان دونوں‌سے پنگا لیا

اس محفل پر میرا آنے کا مقصد صرف اردو کی ترقی کے لئے جاری کام میں اپنا حصہ ڈالنا تھا۔ اور شارق بھائی نے مجھے ادھر بھیجا تھا۔ جب کام نہیں‌تھا تو میں نے بہت زیادہ گپ شپ بھی کی ہے۔ لیکن جب کام کیا ہے تو پھر میرا خیال ہے کہ اپنی طرف سے کوئی کسر نہیں‌چھوڑی

دوسرا یہ بات بھی واضح کر دوں‌کہ لائبریری میں‌ بہت سے مراحل ہیں۔ اور میں نے لائبریری موڈ بننے کے بعد نہ صرف کام کرنا سیکھا بلکہ دوسرے دوستوں‌کو بھی سکھایا تاکہ ایک ممبر کے نہ ہونے سے دوسروں‌کو کوئی فرق نہ پڑے۔ یقین کیجئے گا کہ محب علوی، ماوراء، فریب، جیہ، تفسیر بھیا اور باس صاحبہ، ہر ممبر اتنا کچھ ہی جانتا ہے کہ جتنا میں۔ اور یہ سب کے سب اتنے ہی اچھے طریقے سے بلکہ اس سے بھی زیادہ اچھے طریقے سے کام کو جاری رکھیں گے جیسا کہ میری موجودگی میں تھا۔

واضح‌رہے کہ میں نے اپنی طرف سے کسی کو غلط الزام دینے کی کوشش نہیں‌کی ہے اور صرف اپنے ذہن میں‌ اس سارے واقعے سے بننے والی تصویر واضح کرنے کی کوشش کی ہے۔ اگر کوئی بات خلاف واقعہ ہے تو میں‌اس کے لئے پیشگی معذرت چاہتا ہوں اور مجھے بتایئے گا میں وہ چیز ختم کر دوں‌گا۔ اگر میری کوئی بات کسی ممبر کو یا ایڈمن کو بری لگی ہو تو اس کے لئے بھی معذرت۔ براہِ کرم کوشش کیجئے گا کہ مجھے پی ایم نہ کریں کیونکہ مجھے محفل پر آنا پڑتا ہے اور مجھے آن لائن دیکھ کر ہو سکتا ہے کہ کسی ممبر کو برا محسوس ہو

اور ہاں، نبیل بھائی اور زیک (زکریا بھائی کو میں‌پیار سے زیک کہتا ہوں‌، امید ہے کہ انہیں‌اعتراض نہیں ہوگا :wink: ) فورم کا نیا لے آؤٹ مبارک ہو۔ بہت اچھا لگ رہا ہے
 

اظہرالحق

محفلین
یہ پل بھر میں کیا ماجرا ہو گیا
جھنگل کا جھنگل ہرا ہو گیا

کچھ لکھتے ہوئے ڈر لگ رہا ہے ۔ ۔ ۔ بلکہ تھر تھر کانپ بھی رہا ہوں (شارجہ میں بارش بھی ہوئی ہے اور سردی بھی ہے ) ۔ ۔ ۔ کافی کچھ پڑھنے کے بعد فورم پر بھی اور فورم سے باہر بھی ۔ ۔

کچھ مختصراً عرض کرنا چاہوں گا ۔ ۔ ۔ بلکہ پوائینٹ بنا کر ہی بہتر کہ پاؤں گا

- قیصرانی کا فیصلہ درست ہے
- قدیر کا اپنا اسٹائیل ہے اور میں انہیں قصوروار نہیں سمجھتا
- بدتمیز کا انداز اور سوچ مختلف ہے جسے آسانی سے نہیں سمجھا جا سکتا صرف تھوڑا “ڈھیٹ“ بننے کی ضرورت ہے
- زکریا اور نبیل کی سوچ بھی سمجھ آ جانی چاہیے کہ حکمرانوں میں اور عوام میں کافی زیادہ “گیپ“ ہوتا ہے ، اور اسے برقرار رکھنا چاہیے ۔ ۔ ۔ ورنہ “فسادات“ کا خطرہ رہتا ہے ، اب خدا کے لئے اس کو غلط رنگ نہیں دینا بہت ڈر لگتا ہے “وڈی سرکاروں“ سے
- ایک نقطہ جو میں نے اس سارے قضیے سے نکالا ہے وہ یہ کہ جذباتیت کو ایک بیماری بنا کر پیش کیا جاتا ہے ، اور دوستی کو ہمدردی کا نام بھی دیا جاتا ہے ، اور ساتھ میں یہ بھی کہ “زمانہ بھول جائے گا تمہیں ، بس آنکھ بند تو کرو“ کا بھی چرچا ہو رہا ہے ۔ ۔ مگر میری ذاتی رائے میں جس سے ہو سکتا ہے کوئی ایک بھی متفق نہ ہو ، جذبے ہی آگے بڑھنے کی لگن پیدا کرتے ہیں ، اور اردو لائبرئیری ایک جذبے کی ہی مرہون منت ہے ، اور دوستی ہی اس فورم کو آگے بڑھا رہی ہے ، شروع سے ، زکریا ، نبیل آصف اور دوسرے دوست سب ۔ ۔ اسی فورم کی وجہ ہیں ۔ ۔۔ ۔ ۔ بس بات ہے اعتدال کی ۔ ۔ ۔ مگر افسوس ۔ ۔ نہ سننے کا حوصلہ مجھ میں ہے نہ کسی اور میں ۔ ۔۔ :(

قیصرانی مجھے آپ سے اتنا ضرور کہنا ہے ، کہ اس محفل میں رہیے اور اسی کا حصہ بن کہ رہیں ۔ ۔ ۔ بس ۔ ۔

لاکھ آندھیاں چلیں ، چراغ جلانا تو پڑے گا

اور مجھے یقین ہے کہ یہ چراغ ایک فانوس کی شکل میں جگمگائے گا ۔ ۔ ۔ انشااللہ

اللہ ہمیں نیک ہدایت دے (آمین)

میں ابھی پوسٹ لکھ رہا تھا کہ قدیر کا جواب ملا ، جی قدیر آپ نے سچ کہا کہ ہم بے حس ہو چکے ہیں ہر معاملے میں ۔ ۔ حس مزاح تو دور کی بات مزاح کو بھی بے مزا کر دیا گیا ہے :evil:
 

اجنبی

محفلین
کہا جاتا ہے کہ یہ سچا واقعہ ہے کہ بھارت کے ایک وزیر خارجہ یا شاید سیکرٹری خارجہ سکھ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ثابت کر دوں گا 12 بجے سکھوں کی عقل نہیں جاتی ۔ چنانچہ انہوں نے 12 بجے لکھنا شروع کیا اور لکھتے لکھتے فائلیں بھر دیں ۔ جب انہوں نے اپنا کام ختم کر لیا تو معلوم ہوا کہ ان کے پاس کھڑے ان کے سکھ اردلی نے ان کی ساری محنت پر پانی بھیر دیا ہے ۔ افسر صاحب لکھتے جاتے تھے اور ان کے اردلی صاحب مٹاتے جاتے تھے ۔

یہاں بھی کچھ اس سے ملتی جلتی صورت حال ہے ۔ ہم لکھتے جاتے ہیں اور ناظمین مٹاتے جاتے ہیں ۔
:lol:
 

ظفری

لائبریرین
یہ واقعہ بھارت میں ہوا یا نہ ہوا ہو ۔۔۔ اس کا تو صیح علم نہیں مگر یہاں جیسا اور جو ہو رہا ہے ۔۔۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہاں لکھنے والا بھی سکھ ہے اور مٹانے والا بھی ۔۔۔۔ :lol:
 

سپینوزا

محفلین
قیصرانی کی پوسٹ پڑھی ہے اور محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی۔

میرا قیصرانی سے یہ سوال ہے کہ اگر انہیں ایڈمن پر اتنا اعتماد بھی نہ تھا تو وہ ناظم خاص کیوں بنے تھے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے ابھی تک اس معاملے کے بارے میں کچھ نہیں کہا کیونکہ میں اس سلسلے میں باقی دوستوں کے خیالات سننا چاہ رہا تھا۔ لیکن بات ابھی تک اظہرالحق اور ظفری کے توہین آمیز ریمارکس سے آگے نہیں بڑھی ہے۔

جہاں یہ معاملہ میرے لیے شدید صدمے اور رنج کا باعث بنا ہے، وہاں میں اس کا ایک مثبت پہلو یہ بھی دیکھتا ہوں کہ اس سے مجھ پر کچھ لوگوں کی حقیقت کھل گئی ہے۔

میں عام طور پر لوگوں کے متعلق اچھا خیال رکھنے کا عادی ہوں۔ دوسرے میں جس کے متعلق اچھا خیال رکھتا ہوں اس سے (صحیح یا غلط) یہ توقع وابسطہ کر لیتا ہوں کہ وہ بھی میرے بارے میں حسن ظن رکھتا ہوگا۔ میری اس عادت کی وجہ سے مجھے کئی مرتبہ نقصان پہنچا ہے۔ قیصرانی کو میں اپنے چھوٹے بھائی کی طرح سمجھتا طرح ہوں جن پر میں ہر طرح کی بات کے لیے اعتماد کر سکتا تھا۔ اور ان کے نزدیک میری کیا حیثیت ہے؟ محض ایک وڈی سرکار کی جس نے یہاں اپنے چیلوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہو! مجھے ان سے نہ جانے کتنی امیدیں وابستہ تھیں اور فورم کی نظامت کو ان پر چھوڑنے کا سوچ رہا تھا اور انہوں نے مجھے کس قابل جانا؟ صرف ایک سطری پی ایم کہ وہ اپنی ذمہ داریاں چھوڑ رہے ہیں۔ وہ جہاں باقی سب دوستوں سے اپنی حالت زار کا ذکر کرتے رہے، وہاں وہ اگر مجھ سے ہی کچھ دیر بات کر لیتے تو شاید کچھ غلط فہمیاں دور ہو جاتیں۔ فورم پر انہوں نے جسے خفیہ دیکھا تھا، وہ میرے علاوہ کوئی اور بھی ہو سکتا تھا۔ سپر موڈ فورم سے جس دھاگے کے بار بار واپس منتقل ہونے کا ذکر ہو رہا ہے اس کا مجھے علم ہی نہیں تھا۔ میں نے اسے پبلک فورم پر ہی دیکھا اور اسے دیکھ کر سر پکڑ لیا کہ آخر قیصرانی کیا چاہ رہے ہیں؟ اس دھاگے کو اس وقت میں نے ازخود منتقل اس لیے نہیں کیا کہ کہیں وہ اسے اپنے کام میں مداخلت نہ جانیں۔ اس دھاگے کے بار بار واپس منتقل ہونے والا قصہ میری سمجھ سے بالا تر ہے۔ اگر قیصرانی سے منتقل کرنے میں غلطی نہیں ہوئی تو یقیناً ہم میں سے ایک غلط بیانی سے کام لے رہا ہے۔ فورم کے سوفٹویر میں تو کوئی ایسا بگ معلوم نہیں ہوتا کہ منتقل کیا ہوا تھریڈ پرانی جگہ پر واپس پہنچ جائے۔ اور انہوں نے فوراً مجھ پر شک کیا کہ میں ایسا کر رہا ہوں۔ لیکن اس کے بارے میں مجھ سے کچھ نہیں کہا۔ اس کی بجائے وہ باقی دوستوں کو اپنے ساتھ ایڈمنز کی بدسلوکی کا قصہ بیان کرتے رہے۔ جب میں نے انہیں معاملہ خود پر چھوڑنے کا کہا تھا تو انہیں تھریڈ منتقل کرنے سے متعلق ہرگز کچھ نہیں کہا تھا۔ مجھ سے اتنی غلطی ضرور ہوئی کہ خود سے میں نے اس تھریڈ کو بروقت منتقل نہیں کیا۔ اس کی زیادہ وجہ یہی تذبذب تھا کہ قیصرانی اس کا برا اثر نہ لیں۔ انہوں نے مجھے جب اپنی آخری سے پہلی پی ایم کی ، اس سے پہلے ہی میں آف لائن جا چکا تھا۔ اس لیے اسے پڑھ نہیں سکا۔ میں کافی رات گئے تک فورم کے نئے سٹائلز پر ہی کام کرتا رہا تھا اور سونے چلا گیا تھا۔ قیصرانی نے ایک لحظے کے لیے نہیں سوچا کہ شاید نبیل بھائی نے میری یہ پی ایم نہ پڑھی ہو۔ وہ میرا اتنا لحاظ بھی نہ کر سکے کہ میرے جواب کا انتظار کر لیتے۔ اگر وہ ذرا برابر بھی حسن ظن سے کام لیتے تو شاید نوبت یہاں تک نہیں پہنچتی۔ انہوں نے یہاں کچھ اور فورم کے ارکان کا نام لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس معاملے کے بارے میں ایسا ہی سوچتے ہیں۔ میں ان دوستوں کا نہایت احترام کرتا ہوں اور میرا یہی خیال تھا کہ وہ بھی مجھے بڑے بھائی کی طرح سمجھتے ہیں۔ اگر قیصرانی کی بات درست ہے تو یہ میرے لیے بہت صدمے کا باعث ہے۔

میں گزشتہ چند ماہ سے اپنی ذاتی زندگی میں کچھ شدید نوعیت کی پریشانیوں سے دوچار ہوں۔ فورم کو وقت دینا میرے لیے ممکن نہیں رہا تھا۔ اسی لیے میں نے زکریا کو تجویز پیش کی تھی کہ فورم کی نظامت کا کوئی متبادل بندوبست کیا جائے۔ اسی لیے قیصرانی اور شمشاد بھائی کو ناظمین خاص بنایا گیا۔ مجھے قیصرانی کی فعال نظامت پر ہمیشہ اعتبار رہا ہے۔ میں خود کو بتدریج فورم کے معاملات سے علیحدہ کرنا چاہ رہا تھا۔ ایک سے زائد مواقع پر میں نے ان کے کہنے پر اپنی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کی ہے۔ افسوس کہ انہوں نے مجھ پر اس اعتماد کا مظاہرہ نہیں کیا۔ اپنی طرف سے واقعات کی تصویر انہوں نے خود سے بنا لی کہ حقائق سامنے آنے پر اس تصویر کو بدل لیں گے۔ جیسے اس سے زندگی کی سلیٹ صاف ہوجائے گی۔ کسی کا دل اگر ٹوٹا ہے تو اس کا مداوا ہوجائے گا۔ کسی کو صدمہ پہنچا ہے تو اس کا ازالہ ہوجائے گا۔

مجھے قیصرانی کی سچائی اور دیانت پر کوئی شبہ نہیں ہے۔ اگر ان کا کہنا ہے کہ میں نے قدیر اور بدتمیز کو فورم پر فری ہینڈ دینے کی بات کی ہے تو یہ بالکل ٹھیک کہتے ہوں گے۔ مسئلہ صرف یہ ہے کہ مجھے باوجود کوشش کے اس پیغام کا ربط نہیں مل رہا جس میں میں نے اس طرح کی بات کی ہے۔ میری گزارش ہے کہ پلیز اس پوسٹ کا سراغ لگا کر لوگوں کے سامنے لائیں تاکہ لوگوں کو میری اصل حقیقت معلوم ہو۔ اور اگر آپ کو یہ ربط نہیں ملتا تو معذرت کا تکلف کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اظہرالحق نے کہا:
زکریا اور نبیل کی سوچ بھی سمجھ آ جانی چاہیے کہ حکمرانوں میں اور عوام میں کافی زیادہ “گیپ“ ہوتا ہے ، اور اسے برقرار رکھنا چاہیے ۔ ۔ ۔ ورنہ “فسادات“ کا خطرہ رہتا ہے ، اب خدا کے لئے اس کو غلط رنگ نہیں دینا بہت ڈر لگتا ہے “وڈی سرکاروں“ سے

اظہر الحق، بہت شکریہ آپ کا۔ مجھے آپ سے اس سے بہتر تحریر کی امید نہیں تھی۔ اس سے آپ کی معاملہ فہمی اور بالغ نظری بخوبی جھلکتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ظفری نے کہا:
یہ واقعہ بھارت میں ہوا یا نہ ہوا ہو ۔۔۔ اس کا تو صیح علم نہیں مگر یہاں جیسا اور جو ہو رہا ہے ۔۔۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہاں لکھنے والا بھی سکھ ہے اور مٹانے والا بھی ۔۔۔۔ :lol:

السلام علیکم ظفری، میں صرف یہی گزارش کرنا چاہوں گا کہ کسی معاملے کے بارے میں یکطرفہ رائے قائم کرنا اور نتائج پر چھلانگ مار دینا دانشمندی نہیں ہے۔
 

بدتمیز

محفلین
ظفری نے کہا:
یہ واقعہ بھارت میں ہوا یا نہ ہوا ہو ۔۔۔ اس کا تو صیح علم نہیں مگر یہاں جیسا اور جو ہو رہا ہے ۔۔۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہاں لکھنے والا بھی سکھ ہے اور مٹانے والا بھی ۔۔۔۔ :lol:

ظفری میری ذات جٹ‌ہے۔ یہ لفظ جاٹ سے نکلا ہے۔ یہ سکھوں کی خالص ذات تھی جسکا ذکر قدیر نے کیا ہے۔ لہذا تمہاری بات درست ہے

قدیر تمہاری جذباتیت محلے کے ترقیاتی کاموں میں‌ حصہ لینے کے بعد دو چند ہو گئی ہے۔ میں‌نے خود اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی تھی کیونکہ تم نے ہی تو میسج بھیجا تھا کہ بہت سخت لکھا ہے۔
 

اظہرالحق

محفلین
نبیل نے کہا:
اظہرالحق نے کہا:
زکریا اور نبیل کی سوچ بھی سمجھ آ جانی چاہیے کہ حکمرانوں میں اور عوام میں کافی زیادہ “گیپ“ ہوتا ہے ، اور اسے برقرار رکھنا چاہیے ۔ ۔ ۔ ورنہ “فسادات“ کا خطرہ رہتا ہے ، اب خدا کے لئے اس کو غلط رنگ نہیں دینا بہت ڈر لگتا ہے “وڈی سرکاروں“ سے

اظہر الحق، بہت شکریہ آپ کا۔ مجھے آپ سے اس سے بہتر تحریر کی امید نہیں تھی۔ اس سے آپ کی معاملہ فہمی اور بالغ نظری بخوبی جھلکتی ہے۔

اسی بات سے ڈر لگتا ہے نبیل ، کہ آپ کی غلط سمجھنے میں بہت جلد بازی کرتے ہو ، بھائ میرے ، میں نے اس میں غلط کیا لکھا ہے ؟ جسکے پاس جتنی طاقت ہے یہاں وہ اتنے ظرف کا مظاہرہ نہیں کر پا رہا ، پتہ نہیں یہ طاقت کی طاقت ہے یا کمزوری ؟

رہی بات میری بالغ نظری اور معاملہ فہمی کی تو معذرت چاہتا ہوں ، بالغ نظری تو شاید بالغ ہونے کے بعد آئے ابھی آپ کے سامنے تو میں “بچہ“ ہوں ، معاملہ فہمی کے بارے میں اتنا کہوں کہ مجھے بہت زیادہ ڈر لگتا ہے ، کیونکہ معاملہ فہمی کے لئے جو ادراک چاہیے وہ میرے پاس نہیں ہے اسلئے اللہ سے ہمیشہ دعا کرتا ہوں کہ مجھے کبھی بھی “منیجر“ نہ بنائے کیونکہ اپنے سے نیچے والوں کو خوش رکھنا بہت “اوکھا“ ہوتا ہے

میں زیادہ ڈیٹیل میں نہیں جاؤں گا صرف اسی مسلئے پر دیکھ لیں ، “وڈی سرکار“ صرف بیان جاری کر رہی ہے کبھی ایک لائن کا کبھی “قرطاس ایبض“ ۔ ۔ ۔ یہ آپ کا قصور نہیں ، آج کی دنیا میں جس کے پاس بھی ذرا سی طاقت ہے وہ ہی خود کو صحیح سمجھ بیٹھا ہے ۔ ۔ ۔ میں شاید واحد بندہ ہوں جسکے پاس کوئی “طاقت“ نہیں اور خود کو “صحیح “ سمجھتا ہوں :twisted: اور آپس کی بات ہے یہ کوئی محلاتی سازش لگتی ہے ۔ ۔ ۔:wink:

اللہ آپ کی ساری پریشانیاں دور کرے ، اور ہم سب کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ ۔ ۔ (آمین ) ، کوشش کیا کریں کہ ہر پوسٹ کے اختتام پر خاص کر جو متنازعہ معملات ہیں اللہ سے دعا کیا کریں ، اور وہ یقناً ہمیں بہترین راستہ اور حل سجھائے گا ۔ ۔ کم سے کم میرا ایمان یہ ہی ہے اسی لئے آپ کی اتنی باتیں سننے کے بعد بھی میرا دل مطمئن رہتا ہے کہ اگر میں غلط ہوں تو اللہ مجھے معاف کرے اور صحیح ہوں تو اللہ آپ کو ہدایت دے (آمین)
 

فہیم

لائبریرین
بھائیوں یہ کیا کررہے ہیں آپ لوگ
آپ تو آپس میں رنجشیں مزیر بڑھارہیں ہیں
پہلے تو معاملہ قیصرانی بھائی ، قدیر اور بد تمیز تک محدود تھا
اب نبیل صاحب اور اظہرالحق صاحب تک پہنچ چکا ہے
دیکھیں اگر ایسا ہی رہا تو وہ وقت دور نہیں جب اس محفل کا لوگ نام بھی بھول جائیں گے۔
ہم ہیاں خوشیاں باٹنے اور غم دورکرنے آتے ہیں۔
لیکن اب یہاں کے ماحول میں بدمزگی پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پہلے شمشاد بھائی غائب ہوئے، اب دیکھا تو پتہ چلا کے جیہ پر بھی ان کے والد صاحب نے نیٹ پر آنے کی پابندی لگادی ہے۔
اس طرح ایک ایک کرکے سب غائب ہوجائیں گے اور پھر کچھ نہیں بجے گا۔
یہ وقت ہے محفل کو سنبھالنے کا نہ کے اس کو مزید تباہ کرنے کا۔
فیصلہ آپ لوگوں کے ہاتھ میں ہے
 

اظہرالحق

محفلین
fahim نے کہا:
بھائیوں یہ کیا کررہے ہیں آپ لوگ
آپ تو آپس میں رنجشیں مزیر بڑھارہیں ہیں
پہلے تو معاملہ قیصرانی بھائی ، قدیر اور بد تمیز تک محدود تھا
اب نبیل صاحب اور اظہرالحق صاحب تک پہنچ چکا ہے
دیکھیں اگر ایسا ہی رہا تو وہ وقت دور نہیں جب اس محفل کا لوگ نام بھی بھول جائیں گے۔
ہم ہیاں خوشیاں باٹنے اور غم دورکرنے آتے ہیں۔
لیکن اب یہاں کے ماحول میں بدمزگی پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پہلے شمشاد بھائی غائب ہوئے، اب دیکھا تو پتہ چلا کے جیہ پر بھی ان کے والد صاحب نے نیٹ پر آنے کی پابندی لگادی ہے۔
اس طرح ایک ایک کرکے سب غائب ہوجائیں گے اور پھر کچھ نہیں بجے گا۔
یہ وقت ہے محفل کو سنبھالنے کا نہ کے اس کو مزید تباہ کرنے کا۔
فیصلہ آپ لوگوں کے ہاتھ میں ہے

نہیں فہیم میری نبیل کے ساتھ کوئی رنجش نہیں ، بلکہ میں تو صرف یہ کہ رہا ہوں کہ بھائی اللہ کے واسطے کچھ سمجھو اپنے اندر برداشت پیدا کرو ، اگر سناتے ہو تو سننے کا بھی حوصلہ رکھو ، مگر جہاں کسی نے سنانے کی کوشش کی اس تھریڈ کو یا تو بند کیا گیا یا اس بے چارے کی پوسٹ ہی ختم کر دی گئی ، اگر آزادی رائے کی بات کرتے ہیں تو عمل بھی کریں ، اگر معاملہ فہمی کی بات کرتے ہیں تو اسے ، اپنے زور بازو کے بجائے ، الفاظ کے زیر و بم سے سمجھیں ۔ ۔ ۔

میں قیصرانی کو ذاتی طور پر نہیں جانتا مگر انکی تحریروں سے انکے بارے میں ایک اچھا تاثر رکھتا ہوں ، وہ اہل ہیں ناظم خاص ہونے کے اور وہ بہت مناسب بندے ہیں اور سیم یہ ہی بات نبیل اور زکریا کے لئے بھی ہے وہ بھی اپنی جگہ پر مناسب ہیں ، مگر بعض دفعہ وہ اپنی بات کو ایسے بیان کرتے ہیں کہ اگلے کو اچھا نہیں لگتا ، (حتہ کہ یہ الزام مجھ پر زیادہ ہے کہ میں طنز کے تیر چلاتا ہوں )

قصہ مختصر ، یہ بات یہیں ختم کریں ، میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں ، کہ اللہ سے دعا کریں کہ ہمیں ہدایت دے (آمین)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top