کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
جب میں کہتا تھا، کوئی سنتا نہیں تھا میری بات
اب جو ہوں خاموش تو دنیا کو دیوانہ لگا
 

فرخ منظور

لائبریرین
کہا تم نے کہ کیوں ہو غیر کے ملنے میں رسوائی
بجا کہتے ہو، سچ کہتے ہو، پھر کہیو، کہ "ہاں کیوں‌ہو"
(مرزا)
 

زینب

محفلین
کبھی یوں‌بھی ہو تیرے روبرو نظر ملا کے یہ کہہ سکوں


میری حسرتوں کو شمار کر میری خواہشوں کا حساب کر
 

شمشاد

لائبریرین
آؤ واپس چلیں میخانۂ الفت کی طرف
گردشیں اور بھی ہیں گردشِ دوراں کے سوا
فکرِ عقبی، غمِ دنیا و تمناے حبیب
رنج سرور کو بہت ہیں، غمِ انساں کے سوا
 

شمشاد

لائبریرین
اُلٹی سیدھی چالیں چل کر، آنکھ بچا کے مہرہ بدل کے
شاطر قسمت ہنستی جائے”مات ہوئی ہے ،مات ہوئی ہے!“
 

شعیب خالق

محفلین
میں طلبگار بھی تھا کام کی آسانی کا
حکم ہے مجھ کو خرابوں کی نگہبانی کا

اس ہوس میں کہ مرے ہاتھ نہ خالی رہ جائیں
کتنا نقصان ہوا ہے مری پیشانی کا
عرفان صدیقی​
 

شمشاد

لائبریرین
زخمِ دل رشکِ مہ و غیرتِ خورشید نہیں
پھر بھی میں اُس کی سحر تابی سے نو مید نہیں
 

پاکستانی

محفلین
محبت میں خود کو فنا کون کرے گا
یہ حق میرے سوا ادا کون کرے گا
میرے ہاتھ کی لکیروں کو ذرا غور سے دیکھ
اور بتا کہ میرے ساتھ وفا کون کرے گا
 

شمشاد

لائبریرین
سب سے چُھپا کر جو درد مُسکرا دیا
اُس کی ہنسی نے تو آج مجھے رُلا دیا
لہجے سے اُٹھ رہا تھا ہر ایک درد کا دُھواں
چہرہ بتا رہا تھا کہ آج کچھ گنوا دیا
 

فرخ منظور

لائبریرین
کون ہوتا ہے حریفِ مئے مرد افگنِ عشق
ہے مکّرر لبِ ساقی پہ صَلا میرے بعد
(مرزا)
پنجابی کا لفط صُلا فارسی کے اسی لفظ صَلا کی ہی بگڑی ہوئی شکل ہے-
 

فرخ منظور

لائبریرین
دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت، درد سے بھر نہ آئے کیوں
روئیں گے ہم ہزار بار، کوئی ہمیں ستائے کیوں
(مرزا)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top