آج کا شعر - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
تو کہاں ہے کہ تری راہ میں کعبہ و دیر
نقش بن جاتے ہیں منزل نہیں ہونے پاتے
فانی بدایونی
 

مغزل

محفلین
میں گل کو دیکھ کر تخلیقِ گل کی سوچتا ہوں
گلوں کو دیکھتے رہنا تو کوئی بات نہیں ۔۔۔۔۔
احمد ندیم قاسمی (شعلہِ گل)
 

مغزل

محفلین
خوشی خوشی کہ نہ جانے اداس اداس گیا
خدا رمیدہ بالآخر خدا کے پاس گیا
تمام عمر جیا میکدے میں‌ ہوش کے ساتھ
پھر ایک جام پیا اور بد حواس گیا

نذرِ احمد فراز

( لیاقت علی عاصم)
 

طالوت

محفلین
شعر و شاعری کے شوقین حضرات میں پہلے بھی ایک جگہ گزارش کر چکا ہوں پھر سے لیئے دیتا ہوں اگر کوئی صاحب آنس معین کے کلام کا کوئی ربط دے سکیں تو نوازش ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام
 

مغزل

محفلین
انس معین کا کلام مجھے نیٹ پر تو نہیں ملا ۔۔ ہاں کتاب پڑھی ہے ان کی ۔۔ کوشش کروں گا کہ پیش کرسکوں ۔
 

مغزل

محفلین
خدا آباد رکھے میکدہ ، یہ توسمجھ ساقی
ہزاروں بادہ کش ہیں ایک پیمانے سے کیا ہوگا

استاد قمر جلالوی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top