آج کا شعر - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
کیا جانے کہے گا کیاآکر ہے دَور یہاں پیمانے کا
اللہ کرے واعظ کو کبھی رستہ نہ ملے مے خانے کا

ہیں تنگ ترے میکش ساقی ، یہ پڑھ کے نماز آتا ہے یہیں
یا شیخ کی توبہ تڑوادے ، یا وقت بدل مے خانے کا

استاد قمر جلالوی
 

مغزل

محفلین
وہ مہمان میرے ہوئے بھی تو کب تک ہوئی شمّع گل اور نہ ڈوبے ستارے
قمر اس قدر ان کو جلدی تھی گھر کی کہ گھر چل دیے چاندنی ڈھلتے ڈھلتے
استاد قمر جلالوی
 

ایم اے راجا

محفلین
وہ اپنے چہرے میں سو آفتاب رکھتے ہیں
اسی لیئے تو وہ رخ پہ نقاب رکھتے ہیں

وہ پاس بیٹھیں تو آتی ہے دلربا خوشبو
وہ اپنے ہونٹوں پہ کھلتا گلاب رکھتے ہیں


( حسرت جے پوری )
 

مغزل

محفلین
زراسی بات تھی اس نے سنی نہیں مری بات
ذرا سی بات پر اب کیا خدا بدل لیا جائے ؟؟
توقیر تقی
 

مغزل

محفلین
بڑا پن ہے جناب کا // وگرنہ میں کیا میری اوقات کیا:

وہ آئینے کو بھی حیرت میں ڈال دیتا ہے
کسی کسی کو خدا یہ کمال دیتا ہے
اعجاز رحمانی
 

خورشیدآزاد

محفلین
آج کے پاکستانی اور بلخصوص فاٹا کے بچوں کے لیے انتخاب سے دو شعر

بھوک چہروں پہ لیے چاند سے پیارے بچے
بیچتے پھرتے ہیں گلیوں میں غُبارے بچے

ان ہَواؤں سے تو بارود کی بو آتی ہے
ان فضاؤں میں تو مر جائیں گے سارے بچے
(بیدل حیدری)
 

مغزل

محفلین
اے کاش میں حقیقتِ‌ ہستی نہ جانتا
اب لطفِ خواب بھی نہیں احساسِ خواب بھی
اصغر گونڈوی​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top