آج کا شعر۔۔۔۔(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
بہت روئی ہوئی لگتی ہیں آنکھیں
مری خاطر ذرا کاجل لگا لو۔۔۔۔۔
لیاقت علی عاصم
 

گرو جی

محفلین
اب تو مشکل ہوا نکلنا گھر سے بھی
شعلے اندر سے اٹتھے ہیں باہر سے بھی

تھا سوال ایک کوزے کے مقدور کا
ہم تہی ظرف پلٹے سمندر سے بھی

محشر بدایوانی
 

محمداحمد

لائبریرین
منانا ہی ضروری ہے تو پھر تم
مجھے سب سے خفا ہو کر منا لو

لیاقت علی عاصم


مغل بھائی ! مجھے بہت ہی عزیز ہے یہ غزل !
 

مغزل

محفلین
شکریہ احمد ۔۔ یہ غزل جگجیت نے گائی بھی ہے۔۔۔۔۔ یقینا آپ کو علم ہوگا۔۔۔

عدالت کیا قیامت تک چلے گی؟
مجھے جلدی سزا دو تھک گیا میں

لیاقت علی عاصم
 

گرو جی

محفلین
آدمی آدمی کو کیا دے گا
جو بھی دے گا وہی خدا دے گا

میرا قاتل ہی میرا منصف ہے
کیا میرے حق میں فیصلہ دے گا


یہ بہت پسند ہے مجھے
 

حجاب

محفلین
ان موسموں میں پنچھی پلٹتے نہیں سدا
دل کو اداسیوں میں رہائی دیا نہ کر
 

مغزل

محفلین
تیری نگاہ نے محفل میں دفعتا"
کسی کا حال بگاڑا کسی کا مستقبل

بھئی خاتون کیا کہنے ہیں واہ ۔۔ صبح صبح موڈ بنادیا ۔۔۔
بہت خوب شعر ارسال کیا ہے ۔۔ایک شعر آپ کی نذر:

ہر ایک لفظ کے معنی بدل چکے ہیں یہاں
لغت سے ہاتھ اٹھالو ، زباں سے چل نکلو
لیاقت علی عاصم
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top