آج کا شعر۔۔۔۔(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
[font="urdu_umad_nastaliq"]الگ رہیں تو جدائی میں ہائے ہائے کریں
جو ایک جا ہوں تو کمبخت زہر اگلنے لگیں
عجیب سلگتی ہوئی لکڑیا ں ہیں رشتے دار
الگ رہیں تو دھواں دیں، ملیں تو جلنے لگیں[/font]
 
راجہ صاحب

محفلین
وہی شہر ہے وہی راستے وہی گھر ہے اور وہی لان بھی
مگر اس دریچے سے پوچھنا وہ درخت انار کا کیا ہوا
بشیر بدر
 
مرک

محفلین
وہ ملا تو صدیوں کے بعد بھی مرے لب پہ کوئی گلہ نہ تھا
اسے میری چپ نے رلا دیا جسے گفتگو میں کمال تھا
 
مغزل

محفلین
[font="urdu_emad_nastaliq"]ہواؤں سے مخاطب ہو رہا ہے
دیا جو بام پر رکھا ہوا ہے
علی آذر[/font]
 
مرک

محفلین
بہت شکریہ احمد صاحب اور مغل صاحب اپکا۔
انسان غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے۔
 
گرو جی

محفلین
ایک پنجابی شعر آپ سب کی نذر

سوچیندان کجھ آن تے تھیندا کجھ ہے سوچتا کچھ ہوں اور ہوتا کچھ ہے
دل بھی دلیلاں وچ رہندا رجھ ہے دل بھی دلیلوں میں جاتا الجھ ہے
آس امید دا دیوا بال کے رکھیا آس امید کا دیا جلا کے رکھ دیا
ہوا بھی کوئی نہیں اور ویندا بھی بجھ ہے ہوا بھی نہیں ہے اور جاتا بھی بجھ ہے
 
مغزل

محفلین
کج اونج وی راواں اوکیھا سن کج گل وچ غم دا طوق وی سی
کج شہر دے لوگ وی ظالم سن ، کج سانوں مرن دا شوق وی سی

اس کے معانی بھی لکھ دیجئے۔۔ درست جواب پر 5 روپے انعام ملے گا
 
مغزل

محفلین
کارِ دنیا میں جنہیں کوئی کمی لگتی تھی
میں وہ آنکھیں‌تری دیوار پہ رکھ آیا ہوں

جاذب ضیائی
 
ملائکہ

محفلین
کج اونج وی راواں اوکیھا سن کج گل وچ غم دا طوق وی سی
کج شہر دے لوگ وی ظالم سن ، کج سانوں مرن دا شوق وی سی

اس کے معانی بھی لکھ دیجئے۔۔ درست جواب پر 5 روپے انعام ملے گا

ارے واہ واہ میرا پسندیدہ شعر لکھ دیا یہ واحدپنجابی شعر ہے جو مجھے یاد ہے

کچھ ایسے ہی راہیں مشکل تھیں اور کچھ گلے میں غم کا طوق بھی تھا
کچھ شہر کے لوگ بھی ظالم تھے ،کچھ مجھے بھی مرنے کا شوق تھا

میرے 5 روپے:grin::grin:
 
یہ لیجئے ملائکہ بہت ہی نادر و نایاب نوٹ ہے۔
پاکستان کا سب سے پہلا نوٹ جو 11 ستمبر 1947 میں طبع ہوا تھا میراایک مشغلہ یہ بھی ہے۔۔۔
میں نے وعدہ پورا کیا ۔۔ شکریہ کون ادا کرے گا۔؟

b1610.jpg
 
مغزل

محفلین
پیاسوں کو اس نے کھولتا پانی دیا نسیم
اور وہ بھی ایک موم کے برتن میں ڈال کر
نسیم عباسی

فی الحال کوئی بات سمجھ میں نہیں آتی
فی ال۔۔۔حال ک۔۔وئی لفظ صدا ہونے لگا ہے

نسیم عباسی (شعری مجموعہ ’’ فی الحال ‘‘ سے اقتباس
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ لیجئے ملائکہ بہت ہی نادر و نایاب نوٹ ہے۔
پاکستان کا سب سے پہلا نوٹ جو 11 ستمبر 1947 میں طبع ہوا تھا میراایک مشغلہ یہ بھی ہے۔۔۔
میں نے وعدہ پورا کیا ۔۔ شکریہ کون ادا کرے گا۔؟

b1610.jpg

شکریہ میں نے ادا کردیا ہے لیکن اپنی طرف سے۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top