آج کا شعر۔۔۔۔(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

وجی

لائبریرین
جلاد بادشاہی ھو یا جمہوری تماشا
جدا ھو دیں سیاست سے تو رھ جاتی ہے جنغیزی
 
کوئی کہتا ہے کہ اقبال ہے صوفی مشرب
کوئی کہتا ہے کہ شیدائے حسیناں ہوں میں
زاہد تنگ نظر نے مجھے کافر جانا
اور کافر یہ سمجھتا ہے مسلماں ہو میں
 
کوئی کہتا ہے کہ اقبال ہے صوفی مشرب
کوئی کہتا ہے کہ شیدائے حسیناں ہوں میں
زاہد تنگ نظر نے مجھے کافر جانا
اور کافر یہ سمجھتا ہے مسلماں ہوں میں
 
ابھی ًمیں ایک انڈین سنگر کی غزل سن رہا تھا ۔۔۔
دو شعر بڑے اچھے لگے۔۔۔۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ یہ غزل فیض کے کلام کی زمین میں کہا گیا ہے۔۔۔۔

ہے دعا یاد مگر حرف دعا یاد نہیں
میرے نغمات کو انداز نوا یاد نہیں
زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں
 

زینب

محفلین
جب کبھی خواب کی امید بندھا کرتی ہیں

نیند آنکھوں‌میں‌پریشان پھرا کرتی ہے

یاد رکھنا ہی محبت میں‌نہیں‌سب کچھ

بھول جانا بھی بڑی بات ہوا کرتی ہے۔۔۔۔
 

زونی

محفلین
ابھی ًمیں ایک انڈین سنگر کی غزل سن رہا تھا ۔۔۔
دو شعر بڑے اچھے لگے۔۔۔۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ یہ غزل فیض کے کلام کی زمین میں کہا گیا ہے۔۔۔۔

ہے دعا یاد مگر حرف دعا یاد نہیں
میرے نغمات کو انداز نوا یاد نہیں
زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں





لیکن یہ تو ساغر صدیقی کی مشہور غزل ھے:rolleyes:
 

زونی

محفلین





ہوا کے دوش پہ رکھے ہوئے چراغ ہیں ہم
جو بجھ گئے تو ہوا سے شکایتیں کیسی


(عبیداللہ علیم)
 

شمشاد

لائبریرین
مصیبت کا پہاڑ آخر کسی دن کٹ ہی جائے گا
مجھے سر مار کر تیشے سے مر جانا نہیں آتا
(یاس چنگیزی)
 

شعیب خالق

محفلین
کیسے سمجھاؤں دل زار سمجھتا ہی نہیں
میری مشکل، میرا غم خوار سمجھتا ہی نہیں
جس کی یادوں سے رہائی نہیں ممکن محسن
وہ مجھے اپنا گرفتار سمجھتا ہی نہیں
محسن بھوپالی​
 

زینب

محفلین
محبتوں‌کی سزا بے مثال دی اس نے

اداس رہنے کی عادت ڈال دی ا سنے

میرے بدن پر وہ جب اپنے زخم دیکھ چکا

تو جان بوجھ کر کانٹون کی شال دی اس نے
 

شمشاد

لائبریرین
جس دن سے چلا ہوں ، کبھی مڑ کر نہیں دیکھا
میں نے کوئی گذرا ہوا ، منظر نہیں دیکھا

پتھر مجھے کہتا ہے ، میرا چاہنے والا
میں موم ہوں اس نے ، مجھے چُھو کر نہیں دیکھا
(بشیر بدر)
 

وجی

لائبریرین
پتہ نہیں کیا ہے نام اسکا خدا فریبی کہ خود فریبی
عمل سے فا رغ ہوامسلماں بنا کے تقدیر کے بہانے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top