فخرنوید

محفلین
ورڈ پریس انسٹال کرنا

ورڈ پریس کی مدد سے بلاگ اور ویب سائیٹس بنائی جاتی ہیں۔ ورڈ پریس کی مدد سے ہم دنیا کی مختلف زبانوں میں بلاگ اور ویب سائیٹس بنا سکتے ہیں۔

یہاں ہم آپ کو مرحلہ وار ورڈ پریس کو انسٹال کرنا سکھائیں گے۔

ڈومین اور ہوسٹنگ:

سب سے پہلے ورڈ پریس کی مدد سے بلاگ یا ویب سائیٹ بنانے کے لئے آپ کو ایک عدد ڈومین نیم کی ضرورت ہو گی۔

پاک گلیکسی اردو بلاگ
 
فخرنوید

محفلین
فری فائل ہوسٹنگ سائیٹس سے فری ڈاون لوڈنگ
زیادہ تر یہ ہوتا ہے کہ وہ مواد جو قیمتاً انٹر نیٹ پر موجود ہوتا ہے لوگ اسے فری فائل ہوسٹنگ سرور پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں۔ جہاں سے مختلف لوگ بوقت ضرورت انہیں ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔

ایسے ربط یعنی لنک کچھ عرصہ تک ہی کارآمد رہتے ہیں۔ کیونکہ ایسی قیمتاً چیزیں یعنی فائلیں اس ہوسٹنگ سرور کی پالیسی کے خلاف ہوتی ہیں۔ متعلقہ کمپنی ایسی فائل کی ہوسٹنگ کے خلاف شکایت کر کے ایسی فائل حذف کروا دیتی ہے۔

لیکن میں یہاں آج آپ کو ایسی ہی کچھ فائل ہوسٹنگ سائیٹس سے فائل مفت میں ڈاون لوڈ کرنے کا طریقہ بتانے کی کوشش کرتا ہوں۔

جیسا کہ

Rapidshare.com (+ premium)
MegaUpload.com & MegaVideo.com
Megarotic.com & Sexuploader.com
NetLoad.in
MediaFire.com
Hotfile.com
FileFactory.com
Filebase.to
وغیرہ
ایسی سائیٹس سے فائل ڈاون لوڈ کرنے کے لئے ٹول استعمال کیا جاتا ہے جس کا نام ہے فری ریپڈ ڈاون لوڈر اسے استعمال کرکے ہم اب تک کی موجود تمام فائل ہوسٹنگ سرورز سے فائلز کو با آسانی ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔

فری فائل ہوسٹنگ سائیٹس سے فری ڈاون لوڈنگ کرنے کا طریقہ کے لئے یہاں کلک کریں۔
 
فخرنوید

محفلین
فری فائل ہوسٹنگ سائیٹس سے فری ڈاون لوڈنگ

انٹرنیٹ جو اب وسیع سے وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔ جوں جوں انفارمیشن ٹیکنالوجی ترقی کر رہی ہے۔ لوگوں کا اس طرف رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ روز روز نئی ٹیکنالوجی وضع ہو رہی ہے۔ انٹرنیٹ پر علم حاصل کرنے والوں کو مفت تعلیمی مواد حاصل ہوتا ہے تو ساتھ اس کے انہیں کچھ مواد خریدنا پڑتا ہے۔اسی طرح مختلف کام سر انجام دینے کے لئے مختلف سافت وئیرز کی ضرورت پڑتی ہے۔ جو کچھ تو مفت ہوتے ہیں لیکن کچھ سافٹ وئیرز قیمتاً انٹرنیٹ پر دستیاب ہوتے ہیں۔

اسی طرح کچھ لوگوں کومفت کی فلمیں اور ڈرامے وغیرہ ڈاون لوڈ کرنے کا شوق ہوتا ہے۔ بچوں کو چونکہ ویڈیو گیمز وغیرہ کا شوق ہوتا ہے تو کچھ لوگ تو مارکیٹ سے جا کر سی ڈیز یا ڈی وی ڈیز پر موجود گیمز خرید لیتے ہیں۔ لیکن جن کے پاس انٹرنیٹ کی سپیڈ اچھی ہوتی ہے یعنی وہ ڈی ایس ایل استعمال کر رہے ہوتے ہیں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ انٹرنیٹ سے ہی کوئی ویب سائیٹ ڈھونڈیں اور وہاں سے اپنی پسند کی گیمز ڈاون لوڈ کر لیں۔

زیادہ تر یہ ہوتا ہے کہ وہ مواد جو قیمتاً انٹر نیٹ پر موجود ہوتا ہے لوگ اسے فری فائل ہوسٹنگ سرور پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں۔ جہاں سے مختلف لوگ بوقت ضرورت انہیں ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔

ایسے ربط یعنی لنک کچھ عرصہ تک ہی کارآمد رہتے ہیں۔ کیونکہ ایسی قیمتاً چیزیں یعنی فائلیں اس ہوسٹنگ سرور کی پالیسی کے خلاف ہوتی ہیں۔ متعلقہ کمپنی ایسی فائل کی ہوسٹنگ کے خلاف شکایت کر کے ایسی فائل حذف کروا دیتی ہے۔

لیکن میں یہاں آج آپ کو ایسی ہی کچھ فائل ہوسٹنگ سائیٹس سے فائل مفت میں ڈاون لوڈ کرنے کا طریقہ بتانے کی کوشش کرتا ہوں۔

جیسا کہ

Rapidshare.com (+ premium)
MegaUpload.com & MegaVideo.com
Megarotic.com & Sexuploader.com
NetLoad.in
MediaFire.com
Hotfile.com
FileFactory.com
Filebase.to
Uploaded.to
DepositFiles.com
Share-online.biz
Storage.to
Uploading.com
Egoshare.com
Easy-share.com
Letibit.net
File2Box.com
Shareator.com
Kewlshare.com
SaveFile.com
4shared.com
Load.to
UploadBox.com
UGotFile.com
FileUpload.net
Uppit.com
FileFlyer.com
EasyShare.ws
Freakshare.net
UploadLine.com
Picasa.google.com
YouTube.com (video)

وغیرہ

ایسی سائیٹس سے فائل ڈاون لوڈ کرنے کے لئے ٹول استعمال کیا جاتا ہے جس کا نام ہے فری ریپڈ ڈاون لوڈر اسے استعمال کرکے ہم اب تک کی موجود تمام فائل ہوسٹنگ سرورز سے فائلز کو با آسانی ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔

مکمل مضمون کے لئے اس ربط پر کلک کریں۔
 
فخرنوید

محفلین
ایشیا میں آئی پی ورژن 4 کی کمی

ایشیا پیسیفک نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر (APNIC)

نے اب اعلان کیا ہے کہ ایشیا میں آئی پی ورژن 4 اب تیسرے یعنی آخری مر حلے میں داخل ہو گیا ہے۔ جس میں اس ورژن کا خاتمہ ہو جائے گا۔

جبکہ پی ٹی اے کے ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں آئی پی ورژن 4 کی حد کے خاتمے کی مدت 2014 تک بتائی ہے۔

جوکہ اب اوپر موجود حقیقت کی وجہ سے سراسر غلط نظر آرہی ہے۔کہ پاکستان میں یہ ورژن 4 2014 تک دستیاب ہو گا۔

آئی پی ورژن 6 پر منتقلی کے لئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی تمام آئی ایس پیز کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے مگر اس کے باوجود کوئی حوصلہ افزا کام نہیں ہورہا ہے۔
مزید تفصیل برائے ایشیا میں آئی پی ورژن 4 کی کمی
 
فخرنوید

محفلین
صارفین کی معلومات بڑھانے کے لئے جاز کی انسائیکلو پیڈیا آفر

صارفین کی معلومات بڑھانے کے لئے جاز کی انسائیکلو پیڈیا آفر
صارفین کی معلومات بڑھانے کے لئے جاز کی انسائیکلو پیڈیا آفر

موبی لنک اپنے 30 ملین سے زیادہ موجودہ صارفین کو ان کے سیل فونز پر معلومات اور علم کے خزانہ تک رسائی دے رہا ہے۔ اس سہولت کے لئے موبی لنک ان اب نئی سروس جاز انسائیکلو پیڈیا شروع کی ہے۔

اس کی مدد سے صارفین اپنے سیل فونب کے زریعے جاز انسائیکلو پیڈیا کی ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کر سکے گا۔اگر کسی صارف کو کوئی معلومات یا کوئی چیز جاننا ہو گی تو اسے اب کسی کمپیوٹر یا کتاب کو کھولنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی بلکہ وہ اپنے سیل فون کی زریعے صرف ایک میسج جاز انسائیکلو پیڈیا کو بھیجیں گے اور جاز کی انسائیکلو پیڈیا سروس کے زریعے ان کو اس کا جواب تفصیل سے مل جائے گا۔
مزید تفصیل برائے صارفین کی معلومات بڑھانے کے لئے جاز کی انسائیکلو پیڈیا آفر
 
mfdarvesh

محفلین
اچھی آفر ہے مگر ایس ایم ایس کے پیسے زیادہ ہیں، لہذا فیل سروس ہے
پانچ روپے علاوہ ٹیکس
اور 15 منٹ میں رپلائی
بلکل نہیں، ایک دم فضول
 
فخرنوید

محفلین
وارد ٹیل کی طرف سے ہیلپ لائن کال چارجز پر 50 فی صد اضافہ

وارڈ ٹیل نے 20 مئی 2011 سے اپنی ہیلپ لائن پر کی جانے والے کالز کے چارجز میں 50 فی صد تک اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس 50 فی صد اضافے کے بعد اب وارد ہیلپ لائن پر کی جانے والی ہر کال 1.50 روپے فی منٹ پلس ٹیکس چارج ہوا کرئے گی۔ وارد ٹیل پاکستان میں تیسرا بڑا سیلو لر نیٹ ورک ہے جس نے اب اپنی ہیلپ لائن پر کال چارجز کو بڑھایا ہے ۔

مکمل مضمون برائے وارد ٹیل کی طرف سے ہیلپ لائن کال پر 50 فی صد اضافہ
 
mfdarvesh

محفلین
یہ زرداری کے ساتھ معاہدے سے ہوا ہوگا
کچھ نہ کچھ شیئر تو ضرور ادھر بھی جائے، پہلے ری چارج پہ تھا اب ہیلپ لائن پہ بھی لگ گیا ہے
 
میم نون

محفلین
کیا؟

پاکستان میں ہیلپ لائین پر بھی چارجز ہوتے ہیں :eek:
ایک تو انکی سروس استعمال کرو پھر اگر اسمیں کوئی خرابی ہو تو اسے ٹھیک کرانے کے لئیے بھی پیسے :beating:
 
mfdarvesh

محفلین
جی نوید بھائی، ہیلپ کے بھی پیسے
جب سے ذرداری آیا ہے اس وقت سے تو مرغا ٹانگ بھی نہیں مارتا
کہتا ہے
"کڈ میرے پیسے" فر کراں گا
 
شہزاد وحید

محفلین
یہ فی منٹ نہیں بلکہ فی کال چارجز ہیں۔ خیر جی، اب تو الفاظ ختم ہو گئے ہیں اس جمہوری حکومت کی کارستانیوں کی تعریف کرتے کرتے۔ وارد نے ان چارجز کا ذکر کیا ہے تو ضرور باقی کمپنیز بھی کریں گی۔ میری سمجھ میں نہیں کہ پہلے ہی ٹیکسز اتنے بڑھ چکے ہیں، کال کرنے پر، اور ری چارج کرنے پر تو دو بار ٹیکس بڑھا ہے اب یہ لوگ (جمہوری حکومت) کیا چاہتے ہیں۔ موبائل سروس کے علاوہ بھی جو شعبہ دیکھ لو جیسے بجلی اس پر بھی ٹیکسز کی گولیاں آئے دن چلتی رہی ہیں اور ریٹس بڑھتے رہتے ہیں اور معیار دن بدن بد سے بدتر۔
 
mfdarvesh

محفلین
اگر یہ ٹیکس ہم پر استعمال ہو تو میں سو بار دوں گا، مگر مجھے معلوم ہے کہ یہ بڑے صاحب کے کوٹ کے بٹنوں پہ خرچ ہوجائےگا
ہماری حکومت غریب پہ ٹیکس لگاتی ہے ہونا یہ چاہیے کہ جو زیادہ کمائے زیادہ ٹیکس دے، جیسے ہر ملک میں ہوتا ہے ہمارے ہاں الٹا ہے جو زیادہ کماتا ہے وہ عیش کرتا ہے
 
سراب

محفلین
غریبی مُکاؤ کا فارمولا یہی تو ہے،
نہ رہے غریب، نہ نظر آئے غریبی

Top