آج میں نے خواب دیکھا کہ۔ ۔ ۔ ۔

طالوت

محفلین
خواب بیان بھی کرنا ہے ۔۔ چاہے خوف صورت ہو یا خوبصورت ۔۔۔۔۔۔۔ پھر اس پر بات کریں گے ایسا کیوں ہے۔۔
وسلام
 
تیشہ

محفلین
hehe.gif
 
ماوراء

محفلین
آپ کو تو سچ مچ تعبیر بتانے کا شوق ہے۔ میرے خیال سے عبداللہ کہیں سانپ سے ڈرے ہیں ، اور یہ بات ان کے لاشعور میں محفوظ ہو کر رہ گئی ہے ۔۔ اسلیے ان کو بار بار سانپ دکھائی دیتے ہیں۔۔ کیونکہ میں نے اپنے خوابوں پر تھوڑا غور و فکر کرتا رہتا ہوں ، اور جواب یہی پایا ہے ۔۔
وسلام
ٹھیک ہے جناب۔۔۔اب نہیں بتاؤں گی۔:blush:

میں نے سوچا تھا کہ پریکٹس ہو جائے گی۔ اسی طرح اگر بتاتی رہی تو ہر تعبیر یاد ہو جائے گی، پھر ماہر ہو جاؤں گی۔:noxxx:
 
زین

لائبریرین
نہیں آپ کیوں‌نہیں بتائینگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے اگر کبھی خواب دیکھا تو یہاں لکھ کر آپ سے پوچھونگا۔ :)

خواب بیان بھی کرنا ہے ۔۔ چاہے خوف صورت ہو یا خوبصورت ۔۔۔۔۔۔۔ پھر اس پر بات کریں گے ایسا کیوں ہے۔۔
ابھی تو ٹھیک سے یاد نہیں لیکن کوئی چڑیل انسان کی شکل میں ملی تھی ۔ :grin:
 
طالوت

محفلین
ٹھیک ہے جناب۔۔۔اب نہیں بتاؤں گی۔:blush:
میں نے سوچا تھا کہ پریکٹس ہو جائے گی۔ اسی طرح اگر بتاتی رہی تو ہر تعبیر یاد ہو جائے گی، پھر ماہر ہو جاؤں گی۔:noxxx:
مگر میں نے کب کہا کہ نہ بتائیں ۔۔ اپنی اپنی رائے ہے ۔ آپ کی رائے کے جواب میں مجھے بھی رائے پیش کرنے کا حق تو ہے نا ۔۔
نہیں آپ کیوں‌نہیں بتائینگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے اگر کبھی خواب دیکھا تو یہاں لکھ کر آپ سے پوچھونگا۔ :)
ابھی تو ٹھیک سے یاد نہیں لیکن کوئی چڑیل انسان کی شکل میں ملی تھی ۔ :grin:
بس تو پھر خوفصورت تو نہ ہوا نہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
گزشتہ رات کا خواب

گزشتہ رات میں نے خواب دیکھا کہ میں کینٹ اسٹیشن کراچی پر موجود ہوں ۔۔ ہر طرف افرا تفری ہے کیونکہ ایک ٹرین میں بم دھماکہ ہوا ہے ۔۔ اسی دوران مجھے ماں جی کے انتقال کی خبر بھی ملتی ہے :( (اللہ ان کا سایہ تاحیات میرے سر پر رکھے) ۔۔ اور میں بے یقنی سے کھڑا سوچ رہا ہوں کیونکہ مجھے یقین ہی نہیں آ رہا ۔۔
(اسی دوران آنکھ کھل گئی اور وہی بے یقینی کی کیفیت چند لمحوں تک قائم رہی اور پھر اندازہ ہوا کہ یہ تو خواب ہے ۔۔)
وسلام
 
ملائکہ

محفلین
میں تو بہت سارے خواب دیکھتی ہو اچھے بھی بہت سے ہیں اور ڈرانے والے بھی بہت سے ہیں اکثر میں دیکھتی ہوں میں ہوا میں اڑ رہی ہوں:tongue: مجھے پتہ ہیں کہ یہ کامیابی کی علامت ہے:party:

اور یہ بھی اکثر دیکھتی ہوں کہ میرے دانت ٹوٹ گئے ہیں سارے مگر اسکی تعبیر دیکھی جائے تو وہ بالکل بھی اچھی نہیں:chatterbox:
 
ابو کاشان

محفلین
میں خواب میں اکثر یہ دیکھتا ہوں کہ کسی انچائی پر چڑھ جاتا ہوں پھر اتر نہیں پاتا بہت خوف محسوس ہوتا ہے:nailbiting: اور جب گرنے لگتا ہوں تو آنکھ کھل جاتی ہے۔
کل بھی ایسا ہی ہوا کہ میں سات فٹ‌کی دیوار پر آسانی سے چڑھ تو گیا لیکن اوپر سے دیکھا تو نیچے زمین پندرہ سے بیس فٹ نیچے ہو گئی پھر وہی مشکل۔:noxxx: بڑی مشکل سے اترا۔
 
طالوت

محفلین
معلوم ہوتا ہے آپ کسی معاملے/معاملات میں پر اعتماد نہیں ۔۔ یا عموما بے یقینی کی کیفیت میں رہتے ہیں۔۔ اور کسی کام کے آغاز سے پہلے ہی اس کو بے حد مشکل جانتے ہیں ۔۔
-----------------------------------
آپ آٹھ دس فٹ کی مضبوط رسی اور ایک ہک ساتھ رکھ کر سویا کریں;)
وسلام
 
ابو کاشان

محفلین
آپ کا اندازہ بھی درست ہے۔ بے یقینی تو رہتی ہے۔ اور ہر کام کو میں مشکل ہی سمجھتا ہوں بلکہ اکثر کو میں درمیان میں یا شروع میں ہی چھوڑ دیتا ہوں۔

ویسے حقیقت میں بھی میں اسٹول یا سیڑھی سے بڑی مشکل سے اتر پاتا ہوں۔
 
ف۔قدوسی

محفلین
میں نے یہ خواب بہت پہلے دیکھے تھے پر کسی سے بیان نہیں کئے ۔۔ میں نے پڑھا تھا کہ خواب کسی ایسے شخص سے پوچھیں جس پر آپ کو بھروسہ ہو ۔۔۔۔۔ اور میں نے کسی سے بیان اسلئے نہیں کئے کہ کوئی غلط تعبیر بھی بتا سکتا ہے ۔۔۔۔ اور اکثر ابو کاشان کی طرح خواب دیکھتی ہوں،اپنے چھت سے گھرتی ہوں اور اور جب جاگ جاتی ہوں تو دل بہت زور زور سے دھڑکتا ہے۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ اور ماورہ کی طرح بھی بہت دیکھے جس میں میں اڑتی ہوں ایک مرتبہ تو دیکھا کہ عقاب/باز میرے پیچھے لگ جاتے ہیں اور میں ان سے ڈرتے ہوئے نیچے آجاتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئی کہتا ہے کہ اپنے ابو سے کہو تمہارے لئے ہرے کپڑے بنائے ۔۔۔۔۔سانپ دو مرتبہ دیکھا تھا،ایک مرتبہ گھر میں کہیں چپ جاتا ہے اور دوسری مرتبہ میں اسے کسی چیز سے مارتی ہوں ۔۔۔۔۔۔ دونوں ہاتھوں کی انگلیوں میں انگھوٹیاں پہنے ہوئے دیکھنا اپنی سہیلی کو ایک انگھوٹی دیتی ہوں ۔۔۔۔۔ مکھڑی کو دیکھا جو خواب میں مجھے کاٹتی ہے پر اثر نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔ اور ایک اور خواب دیکھا جس میں ہم(پوری فیملی امی کے علاوہ) انار کے باغ میں جاتے ہیں اور سب انار اٹھاکر گاڑی میں رکھتے ہیں میں ایک انار اٹھاتی ہوں جو تھوڑا خراب ہوتا ہے ۔۔۔۔۔
پہلے بہت خواب دیکھتی تھی مگر اب تو بالکل بھی نہیں دیکھتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
تعبیر

محفلین
ڈراؤنے خواب دیکھنے کا نسخہ ہے میرے پاس ، اگر کہیں تو بتا دوں

وسلام

ضرور بتائیں اس میں اجازت کی کیا بات ہے

شیشہ دیکھ کر سویا کروں یہ تو نہیں کہیں گے نا :grin:
یا پھر سیب کھا کر سیدھے لیٹ کر دل پر ہاتھ رکھ کر سونے والا فارمولا تو نہیں ہے نا ؟؟؟

ٹھیک ہے جناب۔۔۔اب نہیں بتاؤں گی۔:blush:

میں نے سوچا تھا کہ پریکٹس ہو جائے گی۔ اسی طرح اگر بتاتی رہی تو ہر تعبیر یاد ہو جائے گی، پھر ماہر ہو جاؤں گی۔:noxxx:
اور کسی کو دلچسپی ہو نا ہو مجھے اس میں دلچسپی ہے ماوراء سو میرے لیے اسے جاری رکھیں :battingeyelashes:
 
تعبیر

محفلین
شب بخیر زین

ویسے ذرا حسین /اچھا کی وضاحت کرتے جاتے تو دعا مانگنے میں آسانی ہوتی :grin:

چلو پھر بھی دعا ہے کہ اللہ کرے کہ کسی حسینہ ماہ جبینہ سے زین کی ملاقات ہو جائے کی اللہ جییییییییی
 
زین

لائبریرین
دوبارہ لاگ ان ہوا ہوں خصوصی طور پر اس پیغام کا جواب دینے کے لیے ۔ صرف اس ڈر سے کہ اگر شمشاد بھائی پہنچ گئے تو الٹا میرے خلاف ہی لکھیں‌گے

شب بخیر زین

ویسے ذرا حسین /اچھا کی وضاحت کرتے جاتے تو دعا مانگنے میں آسانی ہوتی :grin:

چلو پھر بھی دعا ہے کہ اللہ کرے کہ کسی حسینہ ماہ جبینہ سے زین کی ملاقات ہو جائے کی اللہ جییییییییی

:rollingonthefloor:

اچھا مطلب اچھا ہی

ابھی ہمارے حسین سپنے دیکھنے کے دن نہیں۔ :tongue:
 
تعبیر

محفلین
ویسے بھی پڑھا ہے کہ آپ اجکل خوابوں مین چڑیل دیکھ رہے ہو

اور مس زرین کا بھی انتظار ہے اسکول میں
 
زین

لائبریرین
چڑیل خواب میں‌آجائے تو اسے حسین خواب کہیں گے ؟؟ :confused:
---------

وہ تو شمشاد بھائی ہے نا۔
میرا پیچھا چھوڑتے ہی نہیں‌:(۔ مہم چلارہے ہیں ہمارے خلاف وہ
 
تعبیر

محفلین
میں بھی چلی خواب دیکھن یعنی سونے سو سب کو شب بخیر

اللہ کرے کہ کوئی بھی خواب دکھے اور یاد بھی رہے :)

ویسے خبردار جو کوئی ہنسا ایک دفعہ میں نے خواب میں خود کو ہیروئن اور سلمان اور شاہ رخ کو ہیرو دیکھا تھا
پر یہ پتہ لگنے سے پہلے ہی میری انکھ کھل گئی کہ میرا ہیرو کون تھا :grin:
 
طالوت

محفلین
ضرور بتائیں اس میں اجازت کی کیا بات ہے
شیشہ دیکھ کر سویا کروں یہ تو نہیں کہیں گے نا :grin:
یا پھر سیب کھا کر سیدھے لیٹ کر دل پر ہاتھ رکھ کر سونے والا فارمولا تو نہیں ہے نا ؟؟؟
اور کسی کو دلچسپی ہو نا ہو مجھے اس میں دلچسپی ہے ماوراء سو میرے لیے اسے جاری رکھیں :battingeyelashes:
اس سلسلے کے لیے آپ قتل و غارت گری کی خبریں خصوصی طور پر تلاش کر کے پڑھا کریں ۔۔ SAW اور Faces of Death جیسی فلمیں/ڈاکیومینٹریز دیکھنا شروع کر دیں ۔۔ سونے سے پہلے ان مناظر کو ذہن میں لائیں امید ہے کہ آفاقہ ہو گا۔۔
ہمیں بھی دلچسپی ہے ماؤرا ضرور بتائیں تعبیر مگر یہ پابندی تو نہ لگائیں کہ اس پر کمنٹس نہیں دئیے جا سکتے یا ان کا انکار نہیں کیا جا سکتا ، ورنہ کسی نے منع تو ہرگز نہیں کیا ۔۔
میں بھی چلی خواب دیکھن یعنی سونے سو سب کو شب بخیر
اللہ کرے کہ کوئی بھی خواب دکھے اور یاد بھی رہے :)
ویسے خبردار جو کوئی ہنسا ایک دفعہ میں نے خواب میں خود کو ہیروئن اور سلمان اور شاہ رخ کو ہیرو دیکھا تھا
پر یہ پتہ لگنے سے پہلے ہی میری انکھ کھل گئی کہ میرا ہیرو کون تھا :grin:
میں بالکل بھی نہیں ہنس رہا
+ہاسا+
وسلام
 
Top