آج میں نے خواب دیکھا کہ۔ ۔ ۔ ۔

طالوت

محفلین
آج میں نے خواب دیکھا کہ۔ ۔ ۔ ۔
میرے ایک دوست کے دوست جو حج کے موقع پر ہمارے ساتھ شریک تھے ۔۔ وہ گم ہو گئے ہیں۔ میں اور میرے ایک دوست جو کراچی سے ہیں ان کی تلاش میں نکلتے ہیں اور ساحل سمندر (سی ویو) کی طرف جا نکلتے ہیں ۔۔ وہاں کفن سے ڈھکی اسٹریچر پر ایک لاش نظر اتی ہے مگر وہ کسی بوڑھے کی ہے اور پھر ایک نوجوان کا کٹا ہوا سر نظر اتا ہے اس کی صورت اس گمشدہ دوست سے ملتی ہے مگر وہ بھی کوئی اور ہے ۔ اس کے بعد میرا دوست جو میرے ساتھ اس گمشدہ نوجوان کی تلاش میں نکلا تھا وہ دیوانہ وار بھاگنا شروع کر دیتا ہے اور میں اس کے پیچھے پیچھے ، میرے کندھوں پر ایک بیگ اور ٹارچ روشن ہے ۔ ہم ساحل کی دیوار (چائینہ پوائینٹ) پر دوڑے چلے جا رہے ہیں ۔ دیوار اینٹوں سے بنی ہوئی ہے مگر ان میں کسی قسم کا مسالہ استعمال نہیں کیا گیا انھیں جوڑنے کے لیے ۔ یعنی یونہی ایک دوسرے پر دھری ہیں۔ میرا دوست تیزی سے بھاگتا چلا جا رہا ہے اور میں اس کے پیچھے ٹارچ کی روشنی میں دیکھا بھالتا دیوار پھلانگتا جا رہا ہوں کیونکہ دیوار کا ڈیزائن کچھ اس طرح ہے جیسے کسی عمارت کی تعمیر کے لیے بنیادیں رکھی جاتی ہیں مختلف کمروں کے لیے ۔ پھر اچانک اندھیرا بڑھ جاتا ہے اور ہم ایک بڑی دیوار کے پاس پہنچتے ہیں اور اس کے پار جھانکنے پر ایک بہت بڑھا گڑھا نظر آتا ہے جس میں تعمیر کے کام میں مدد کے لیے بانس بندھے ہوئے ہیں اور نیچے پانی صاف دکھائی دے رہا ہے ۔۔ ہم مڑنے کا سوچ ہی رہے ہوتے ہیں کہ ایک بچی کی سسکیوں کی آواز سنائی دیتی ہے ۔۔ اس آواز کے سننے کے بعد میرے جسم پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے اور میرا دوست شاید غائب ہوجاتا ہے :( ۔۔ (اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی اور غائب ہونے والا یہ دوست میرے بہترین دو دوستوں میں سے ایک ہے )

(میرا یہ دھاگہ شروع کرنے کا مقصد اپنے خواب بیان کرنا ہیں اور آپ بھی بیان کر سکتے ہیں ، ان خوابوں پر بات چیت بھی کی جا سکتی ہے۔ سوچا کہیں ، کھانے پینے ، کہیں دھونے پہننے پر دھاگے ہیں تو ایک یہ بھی ہو جائے)
وسلام
 
ابو کاشان

محفلین
کافی ڈراؤنا خواب ہے آپ کا۔ کیا آپ کو ایسے خواب اکثر آتے ہیں۔
کیا کوئی ڈراؤنی فلم دیکھ کر سوئے تھے۔
کہتے ہیں کہ خوش خوراک لوگوں کو ایسے خواب آتے ہیں، جب خوب سیر ہو کر کھایا جائے۔
 
طالوت

محفلین
یاد نہیں پڑتا آخری بار کوئی اچھا خواب کب دیکھا تھا :) خواب تو عموما ایسے ہی آتے ہیں مگر بہت کم ہیں جو یاد رہ جاتے ہیں ۔۔ ڈراؤنی فلم دیکھے ہوئے 2/4 ماہ ہو گئے۔ اور جہاں تک خوش خوراکی کی بات ہے ، رات بہت کم کھانا کھایا تھا۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
معلوم ہوتا ہے ساری محفل میں ، میں اکلوتا ہوں جو سوتے میں خواب دیکھتا ہے ۔۔۔۔۔
وسلام
 
ماوراء

محفلین
میں تو سوتی ہی خواب دیکھنے کے لیے ہوں۔ رات والا بالکل بھی یاد نہیں آ رہا۔۔جونہی یاد آیا تو لکھتی ہوں۔ ابھی اتنا یاد آ رہا ہے کہ رات بارش اور بجلی کڑکتی ہوئی دیکھی ہے۔ :grin:

اچھا طالوت، لاش دیکھنے کی تعبیر "کسی مقصد میں کامیاب ہونا" ہے ۔
 
انتظار رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تعبیر نے سن لیا تو ہم دونوں کی خیر نہیں :)۔۔
ویسے لاش میں نے اپنی نہیں کسی اجنبی کی دیکھی تھی۔۔ یعنی کسی کا مرنا میرے لیے کامیابی کا سبب بنے گا ۔۔ تو پھر ۔ ۔ ۔ ۔ :praying:
:noxxx:
وسلام
 
ماوراء

محفلین
تو کونسا کوئی اصل میں مر گیا ہے؟ خواب میں کسی کو مرا ہوا دیکھنا، یعنی چہرہ دیکھنا اس کی لمبی زندگی کی علامت ہے۔ اگر صرف لاش دیکھی جائے تو آپ کسی مقصد میں کامیاب ہوں گے۔

چلیں اگر آپ کو تعبیر وغیرہ پر یقین نہیں تو بیشک یقین نہ کریں۔۔۔لیکن مجھے بس بتانے کا شوق ہے۔:biggrin:
 
عسکری

معطل
مجھے ہفتے میں ایک دو خواب سانپ والے ضرور آتے ہیں اور کبھی کبھی بلندی سے گرنے کے خوب بھی۔اب میں پیرا شوٹ پہن کر سویا کروں گا۔:grin:

سانپ کوی اور کام کیوں نہیں جاتے مجھے ڈرانے آ جاتے ہیں روز روز۔:idontknow:
 
ساجد

یار ڈراؤ مت۔ مجھے سانپوں سے بہت خوف آتا ہے۔:skull:
 
arifkarim

معطل
مجھے ہفتے میں ایک دو خواب سانپ والے ضرور آتے ہیں اور کبھی کبھی بلندی سے گرنے کے خوب بھی۔اب میں پیرا شوٹ پہن کر سویا کروں گا۔:grin:

سانپ کوی اور کام کیوں نہیں جاتے مجھے ڈرانے آ جاتے ہیں روز روز۔:idontknow:

عبداللہ، میں کوئی ماہر تو نہیں البتہ اتنا ضرور جانتا ہوں کہ خواب میں سانپ آستین کے دشمن ہوتے ہیں۔ اسلئے اپنے قریبی دوستوں سے محتاط رہیں۔ ہو سکتا ہے وہ آپکی شادی کرنے کے چکر میں ہوں:grin:
 
عسکری

معطل
عبداللہ، میں کوئی ماہر تو نہیں البتہ اتنا ضرور جانتا ہوں کہ خواب میں سانپ آستین کے دشمن ہوتے ہیں۔ اسلئے اپنے قریبی دوستوں سے محتاط رہیں۔ ہو سکتا ہے وہ آپکی شادی کرنے کے چکر میں ہوں:grin:

پر میرا تو کوی قریبی دوست نہیں ۔میں سارا دن اپنے کمرے میں رہتا ھوں یا گاڑی لے کر ساحل پر چلا جاتا ہوں اگر مدینہ میں ھوں تو حرم پاک لائیبریری میں۔یہ کوں سانپ بن کر آ رہا ہے۔:idontknow:
 
arifkarim

معطل
پر میرا تو کوی قریبی دوست نہیں ۔میں سارا دن اپنے کمرے میں رہتا ھوں یا گاڑی لے کر ساحل پر چلا جاتا ہوں اگر مدینہ میں ھوں تو حرم پاک لائیبریری میں۔یہ کوں سانپ بن کر آ رہا ہے۔:idontknow:

کوئی ہے جو آپکے تعاقب میں ہے۔ خیر محتاط رہنا!
 
ساجد

محفلین
عبداللہ، میں کوئی ماہر تو نہیں البتہ اتنا ضرور جانتا ہوں کہ خواب میں سانپ آستین کے دشمن ہوتے ہیں۔ اسلئے اپنے قریبی دوستوں سے محتاط رہیں۔ ہو سکتا ہے وہ آپکی شادی کرنے کے چکر میں ہوں:grin:
ہاں ہاں عبداللہ ، خیال کرو ۔ دھیان سے دیکھا کرو کہ سب کے سب سانپ ہی ہوتے ہیں نا!!! کوئی:noxxx: سپنی تو نہیں ان میں:rollingonthefloor:
 
Top