آج آپ نے سحری / افطاری میں کیا کھایا۔

میم نون

محفلین
چکوڑے لمبے آلو کاٹ کر بنائے جاتے ہیں، جیسے چپس کے ہوتے ہیں، اسی لئیے انھیں "چکوڑے" کہتے ہیں ;)
 

شمشاد

لائبریرین
زین اتنا حیران ہونے کی ضرورت نہیں۔ میں رمضان میں چائے کم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
زین اتنا حیران ہونے کی ضرورت نہیں۔ میں رمضان میں چائے کم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
 

زین

لائبریرین
میں تو افطاری دفتر میں ہی کرتا ہوں ۔ آج ہم نے کجھور، ٹینگ، پکوڑوں، آلو قیمہ، چکن قورمہ ، چاول ، کولڈڈرنک وغیرہ وغیرہ کے ساتھ انصاف کیا۔ :tongue:
 

شمشاد

لائبریرین
افطاری میں چنا چاٹ، پھلوں کی چاٹ، سموسے، ٹونا سینڈوچ، کھجور، شربت، دودھ سوڈا، ٹھنڈا پانی اور آخر میں چائے۔
 

مقدس

لائبریرین
ہم نے کل افطاری میں تھوڑے سے رائس کھائے تھے اور آج سحری میں ٹوسٹ اور چائے
 

میم نون

محفلین
اگر لمبے کاٹے جاتے ہیں تو اس کا نام چکوڑے کی بجائے لمبوڑے ہونا چاہیے ناں۔

کیونکہ چپس والے آلو ہوتے ہیں اسی لئیے۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

میں نے کل آلو اور شملہ مرچ کا سالن اور سیخ کباب کے ساتھ افطاری کی۔
صبح اسی سالن اور روٹی اور سویوں کے ساتھ سحری کی۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
میں نے آج سحری میں دو روٹیاں کڑی کے ساتھ کھائیں۔ اور اس سے پہلے تین گلاس پانی پیا تھا ۔ اور آخر میں ایک گلاس دودھ پیا۔
 

mfdarvesh

محفلین
یہاں تو اب افطاری کا وقت ہونے والا ہے، 06:23 ہورہے ہیں اور افطار آج 07:06 منٹ پہ ہے، مجھے افطار میں پانی بہت پسند ہے، میں نے امی کو کہا ہے کہ روح افزا دودھ والا مجھے نا دیں
 

اشتیاق علی

لائبریرین
شمشاد بھائی نے ٹھیک کہا۔ چونکہ روزہ دار سارا دن کھانے پینے سے پرہیز کرتا ہے تو لازمی بات ہے کہ جسم میں انرجی کی کمی ہو جاتی ہے۔ دودھ ویسے بھی ایک مکمل غذا ہے اور افطار میں پینے کے بہت فوائد ہیں۔
 

میم نون

محفلین
ابھی جیلی بنا کر آیا ہوں، تھوڑی دیر میں انڈے پکوڑے، مرچ پکوڑے اور پیاز پکوڑے بنانے جا رہا ہوں، آج کی افطاری کی ذمے داری میں نے لے لی ہے :)
 

میم نون

محفلین
اب ایسی بھی کوئی بات نہیں ہے، ویسے بھی میں کبھی کبھی کچھ بنا لیتا ہوں،
اور بہن کی نگرانی تو ہو گی ہی تاکہ کچھ غلط نہ کر دوں، کہیں نمک کی جگہ چینی ہی نہ ڈال دوں :whistle:
 

شمشاد

لائبریرین
اچھی بات ہے، ابھی سے یہ سب کام سیکھ لیں، مستقبل میں کام آئیں گے اور زندگی سکون سے گزرے گی۔
 
Top