آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

1200px-New-Zealand-Cricket-Cap-Insignia-svg.png
 
فرقان احمد

محفلین
اگر نیوزی لینڈ انگلستان سے اگلا میچ ہار جاتا ہے اور فرض کیجیے کہ پچاس رنز کے مارجن سے ہارتا ہے تو اس صورت میں پاکستان کو بنگلہ دیش کو ہرانے کے لیے کیا کار ہائے نمایاں سرانجام دینا ہوں گے تاکہ وہ سیمی فائنل میں پہنچ سکے۔ اگر کسی کے پاس اس قسم کی معلومات ہوں تو کرکٹ کے شائقین کی دلچسپی کے لیے شراکت فرمائیں۔
کوئی شافی جواب ہے کسی محفلین کے پاس؟
 
کوئی شافی جواب ہے کسی محفلین کے پاس؟

پاکستان کا نیٹ رن رینٹ اسوقت0.792 مائنس ہے۔
پاکستان رنز سکورڈ 1770 اوورز 338.5
پاکستان رنز کنسیڈڈ 1773 اوورز 303.4

اسکو 0.0 پر لانے کے لئے بھی 400+ کا مارجن درکار ہے۔۔۔

سمجھ تے گئے ہووو گے۔

فارمولا
رنز سکورڈ/اوورز - رنز کنسیڈڈ/اوورز

تقسیم کرتے وقت بالز جو کے اس کیس میں .5 اور . 4 کو 5/6 اور 4/6 کر کے اوورز کے آگے پوائنٹس میں لگا لیں۔۔
 
فرقان احمد

محفلین
پاکستان کا نیٹ رن رینٹ اسوقت0.792 مائنس ہے۔
پاکستان رنز سکورڈ 1770 اوورز 338.5
پاکستان رنز کنسیڈڈ 1773 اوورز 303.4

اسکو 0.0 پر لانے کے لئے بھی 400+ کا مارجن درکار ہے۔۔۔

سمجھ تے گئے ہووو گے۔

فارمولا
رنز سکورڈ/اوورز - رنز کنسیڈڈ/اوورز
ہمیں کالی آندھی لے ڈوبی ۔۔۔!
 
فرقان احمد

محفلین
یعنی کہ نیوزی لینڈ اگر انگلستان سے ہارے تو کم از کم 250 کے مارجن سے ہارے اور پاکستان بنگلہ دیش سے جیتے تو 200 کے مارجن سے جیتے اور اگر رنز کا تعاقب کرے تو شاید 250 رنز پندرہ اوورز میں بنانے پڑیں؛ کچھ اسی قسم کی صورت حال ہے شاید ۔۔۔!
 
ہمیں کالی آندھی لے ڈوبی ۔۔۔!

جی جی وہی تو۔۔

یعنی کہ نیوزی لینڈ اگر انگلستان سے ہارے تو کم از کم 250 کے مارجن سے ہارے اور پاکستان بنگلہ دیش سے جیتے تو 200 کے مارجن سے جیتے اور اگر رنز کا تعاقب کرے تو شاید 250 رنز پندرہ اوورز میں بنانے پڑیں؛ کچھ اسی قسم کی صورت حال ہے شاید ۔۔۔!

جی ہاں دونوں میچز میں ملا کر کم وبیش 440+ رنز کا تفاوت درکار ہے۔ اب آپ دیکھ لیں کیسے پورا کرنا ہے۔۔
 
Top