آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

جاسم محمد

محفلین
سمجھ تو تُسی گئے ہو گے۔۔۔ ;)

بنگلا دیش کیخلاف بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے، سرفراز احمد
محمد یوسف انجم منگل 2 جولائ 2019
1727716-sarfarazahmedx-1562072664-405-640x480.png

بنگلا دیش کیخلاف بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے، سرفراز احمد، فوٹو: فائل

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم نے غلطیوں سے سبق سیکھ لیا اب بنگلا دیش کیخلاف بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے۔

لندن میں ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ کے بعد تمام کھلاڑیوں کو اکٹھاکرکےبات کی کہ کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کی بھرپور محنت کے باوجود کہاں غلطیاں کررہے ہیں؟ کہ بطور ٹیم اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کرپارہے،اپنے مسائل کا جائزہ لینے کے بعد سینئرز اور جونیئرز سب نے کہا کہ گزشتہ میچز میں جو ہوا، اس کو بھلا کر آئندہ میچز کیلیے نئے عزم کیساتھ میدان میں اتریں گے،اس کے بعد پاکستان نے بطور ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات حاصل کیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوسری ٹیموں کے میچز کا نتیجہ ہمارے کنٹرول میں نہیں،ہماری توجہ اپنی پرفارمنس پر ہے،بنگلا دیش کیخلاف میچ سے قبل وقفہ ہونے کی وجہ سے تیاری کا اچھا موقع مل گیا، آخری میچ میں بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں پرستاروں اور پاکستانی عوام کی سپورٹ سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، امید ہے کہ بنگلا دیش کیخلاف میچ میں بھی ان کی حوصلہ افزائی برقرار رہے گی۔

ایک سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ حارث سہیل نمبر 5پر بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کیلیے زیادہ بہتر پرفارم کرسکتے تھے،اس لئے خود بعد میں بیٹنگ کا فیصلہ کیا،مجھ سمیت کسی کے بھی بیٹنگ نمبر سے زیادہ ٹیم کے مفاد میں فیصلوں کی اہمیت ہے۔
 
Top