آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کل سے شروع ہوا چاہتا ہے۔
ٹورنامنٹ میں دس ممالک رابن راؤنڈ کی طرز پر ٹرافی کے لئے کاوشیں کریں گے۔

55f673196c80f87f87b1849159eb8721.jpg
 

فہد اشرف

محفلین
ٹی وی سے دور رہنے والے دوستوں کے لیے جی ایچ ڈی اسپورٹس ایپ کا اے پی کے فائل حاضر ہے۔ ایپ انسٹال کر کے میچ کا لطف اٹھائیں۔ایپ کے نہ کھلنے یا اسٹریمنگ کے نہ چلنے کی صورت میں پی وی پی این کا استعمال کریں۔
 
پہلے میچ میں پروٹیز کپتان فیف کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

انگلینڈ 86-1
14 اعشاریہ 4 اوورز کا کھیل ۔

ساڑھے تین صد کے قریب کا ٹارگٹ لگ رہا ہے۔
 

فہد اشرف

محفلین
ٹی وی سے دور رہنے والے دوستوں کے لیے جی ایچ ڈی اسپورٹس ایپ کا اے پی کے فائل حاضر ہے۔ ایپ انسٹال کر کے میچ کا لطف اٹھائیں۔ایپ کے نہ کھلنے یا اسٹریمنگ کے نہ چلنے کی صورت میں پی وی پی این کا استعمال کریں۔
لیپ ٹاپ و کمپیوٹر والے دوستوں کے لیے درج ذیل لنک کا مطالعہ مفید رپے گا۔
GHD SPORTS for PC | Windows 10/7/8/Xp/Vista | Mac OS X
 

محمد وارث

لائبریرین
60 میٹر کی باؤنڈری کے ساتھ، انگلینڈ کا اسکور اس وقت واقعی کم ہے۔
46 اوورز میں 275 اسکور اور 6 آؤٹ۔
ساؤتھ افریقہ کے پاس انتہائی عمدہ چانس ہے میچ جیتنے کا۔
 
پومیز نے پروٹیز کو 312 رنز کا ہدف دیا۔
کافی حد تک انڈر پار سکور ہے پروٹیز کو با آسانی عبور کر لینا چاہیے باقی انکی مرضی چوک کرنا ہے تو کر لیں۔
 
پروٹیز 167/5
31 اوورز کا کھیل

114 گیندوں میں 145 مزید رنز درکار۔
ہاشم آملہ کی انجری اور اوپری دھڑا پویلین واپس ہونے کے باعث مشکل لگ رہا ہے اسوقت پروٹیز کا جیتنا تاہم ابھی بھی اُمید باقی اے۔
 
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز شروع ہوا چاہتا ہے۔
جیسن ہولڈر کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان: امام،فخر،بابر،حارث،حفیظ،سرفراز،عماد،حسن،عامر،وہاب،شاداب

ویسٹ انڈیز:
گیل،ہوپ،ہٹ مئیر، براوو، پورن، رسل،بریتھ ویٹ،ہولڈر،نرس،کوٹرل،تھامس
 
Top