آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

فرقان احمد

محفلین
ہماری مانیں تو وہاب ایک ساحر ہے کیونکہ ہماری انگلیاں جب کبھی اُن کے خلاف کچھ ٹائپ کرنے لگتی ہیں، تو وہ وکٹ لے اُڑتے ہیں ۔۔۔! یوں، اُن کے انتخاب سے متعلق ہماری تنقید دھری کی دھری رہ جاتی ہے ۔۔۔!
 

فرقان احمد

محفلین
سبھی بابر اعظم پر تکیہ کیے بیٹھے ہیں ۔۔۔! فخر زمان سے صرف فائنل میچ کھلا لینا چاہیے؛ شاید چل جائے ۔۔۔! بھیا، کوئی تو قرار پکڑے، پارٹنر شپ کی ضرورت ہے ۔۔۔! ایک پارٹنر شپ چل گئی تو میچ بن جائے گا ۔۔۔!
 
آخری تدوین:
کینگروز کی کیویز کے سامنے حالت پتلی دکھائی پڑ رہی ہے۔

90-4
20 اعشاریہ 2 اوورز
میکسویل جی کو خواجہ جی کے ساتھ ملکر 100 پلس کی شراکت بنانی ہوگی ورنہ تو دھڑن تختہ ہوا کہ ہوا۔۔۔
 

فرقان احمد

محفلین
بانوے منجن اپ ڈیٹ: آج کا میچ پاکستان جیت گیا تو ورلڈ کپ 1992ء کے ساتھ قریب قریب مکمل مماثلت ہو جائے گی کیونکہ تب ٹیموں کی تعداد نو تھی اور پاکستان نے آٹھواں میچ جیت لیا تھا۔ اب ایک میچ ایکسٹرا ہے، اور اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچ گیا تو پھر، تب کی تب دیکھی جائے گی ۔۔۔!
 
Top